اس کے وصالِ ہجر میں یونہی گزر گئی دیکھا تو ہنس دیا جو نہ دیکھا تو رو دیا
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 26، 2021 #10,461 اس کے وصالِ ہجر میں یونہی گزر گئی دیکھا تو ہنس دیا جو نہ دیکھا تو رو دیا
شمشاد لائبریرین اپریل 27، 2021 #10,462 مرہم ترے وصال کا لازم ہے اے صنم دل میں لگی ہے ہجر کی برچھی کی ہول آج سراج اورنگ آبادی
اے خان محفلین اپریل 27، 2021 #10,464 اتنا ترسایا گیا مجھ کو محبت سے کہ اب اک محبت پہ قناعت نہیں کر سکتا میں انجم سلیمی
حسرت جاوید محفلین اپریل 27، 2021 #10,465 وفا، اخلاص، قربانی، محبت اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم جون ایلیا
شمشاد لائبریرین اپریل 27، 2021 #10,466 ضبط سوز دل ہے وجہ حیرت اظہار حال داغ ہے مہر دہن جوں چشم قربانی مجھے مرزا غالب
حسرت جاوید محفلین اپریل 29، 2021 #10,467 مجبوریوں کے نام پہ سب چھوڑنا پڑا دل توڑنا کٹھن تھا مگر توڑنا پڑا میری پسند اور تھی سب کی پسند اور اتنی ذرا سی بات پہ گھر چھوڑنا پڑا انجم رہبر
مجبوریوں کے نام پہ سب چھوڑنا پڑا دل توڑنا کٹھن تھا مگر توڑنا پڑا میری پسند اور تھی سب کی پسند اور اتنی ذرا سی بات پہ گھر چھوڑنا پڑا انجم رہبر
حسرت جاوید محفلین اپریل 29، 2021 #10,468 پتھر نہ بنا دے مجھے موسم کی یہ سختی مر جائیں مرے خواب نہ تعبیر کے ڈر سے پنہاں
شمشاد لائبریرین اپریل 29، 2021 #10,469 میرے دکھ کی دوا بھی رکھتا ہے خود کو مجھ سے جدا بھی رکھتا ہے وشال کھلر
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 29، 2021 #10,470 اے موت تو ہی آ کے قصہ تمام کر دے ہم زندگی کے ہاتھوں قسطوں میں مر رہے ہیں
شمشاد لائبریرین اپریل 29، 2021 #10,472 تری زمیں سے اٹھیں گے تو آسماں ہوں گے ہم ایسے لوگ زمانے میں پھر کہاں ہوں گے ابراہیم اشکؔ
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 29، 2021 #10,473 رات بھر دل میں غُل مچاتی ہے آرزو کوئی سرپھری میری میری آنکھوں میں آکے بیٹھ گیا شامِ فرقت اجاڑ دی میری عرفان ستار
رات بھر دل میں غُل مچاتی ہے آرزو کوئی سرپھری میری میری آنکھوں میں آکے بیٹھ گیا شامِ فرقت اجاڑ دی میری عرفان ستار
شمشاد لائبریرین اپریل 29، 2021 #10,474 قالب کو اپنے چھوڑ کے مقلوب ہو گئے کیا اور کوئی قلب ہے اس انقلاب میں پنڈت جواہر ناتھ ساقی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 29، 2021 #10,475 چلے کہ ایک نظر تیری بزم دیکھ آئیں یہاں جو آئے تو بے اختیار بیٹھ گئے
حسرت جاوید محفلین اپریل 29، 2021 #10,476 زندگی اک دکان کھلونوں کی وقت بگڑا ہوا سا بچہ ہے آئنے میں جو عکس ہے امجد کیوں کسی دوسرے کا لگتا ہے امجد سلام امجد
زندگی اک دکان کھلونوں کی وقت بگڑا ہوا سا بچہ ہے آئنے میں جو عکس ہے امجد کیوں کسی دوسرے کا لگتا ہے امجد سلام امجد
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 29، 2021 #10,477 اُس کو پانے کی اب جستجو بھی نہیں، جستجو کیا کریں آرزو بھی نہیں شوقِ آوارگی بول جائیں کدھر، ہو گئے در بہ در، زندگی اور میں عرفان ستار
اُس کو پانے کی اب جستجو بھی نہیں، جستجو کیا کریں آرزو بھی نہیں شوقِ آوارگی بول جائیں کدھر، ہو گئے در بہ در، زندگی اور میں عرفان ستار
سیما علی لائبریرین اپریل 29، 2021 #10,478 دل کو جلا کے دی ہے زمانے کو روشنی جگنو پکڑ کے ہم نے اُجالا نہیں کیا
سیما علی لائبریرین اپریل 29، 2021 #10,479 نہ کسی کو فکرِ منزل،نہ کہیں سراغِ جادہ یہ عجیب کارواں ہے جو رواں ہے بے ارادہ