میں نے کہا کہ دعوئ الفت مگر غلط کہنے لگے کہ ہاں غلط اور کس قدر غلط
سیما علی لائبریرین جون 6، 2021 #10,881 میں نے کہا کہ دعوئ الفت مگر غلط کہنے لگے کہ ہاں غلط اور کس قدر غلط
یاسر شاہ محفلین جون 6، 2021 #10,882 تصورات کی پرچھائیاں ابھرتی ہیں تمھارے گھر میں قیامت کا شور برپا ہے محاذ جنگ سے ہرکارہ تار لایا ہے کہ جس کا ذکر تمھیں زندگی سے پیارا تھا وہ بھائی نرغہء دشمن میں کام ایا ہے تصورات کی پرچھائیاں ابھرتی ہیں ساحر لدھیانوی
تصورات کی پرچھائیاں ابھرتی ہیں تمھارے گھر میں قیامت کا شور برپا ہے محاذ جنگ سے ہرکارہ تار لایا ہے کہ جس کا ذکر تمھیں زندگی سے پیارا تھا وہ بھائی نرغہء دشمن میں کام ایا ہے تصورات کی پرچھائیاں ابھرتی ہیں ساحر لدھیانوی
یاسر شاہ محفلین جون 6، 2021 #10,883 کجی اس کی جو میں جتانے لگا مجھے سیدھیاں وہ سنانے لگا از انتخاب میر
یاسر شاہ محفلین جون 6، 2021 #10,884 پریشاں ہیں اس وقت میں نیک و بد موا جو کوئی وہ ٹھکانے لگا از انتخاب میر
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 6، 2021 #10,886 چلو اسی سے کہیں دل کا حال جو بھی ہو وہ چارہ گر تو ہے اس کو خیال جو بھی ہو اسی کے درد سے ملتے ہیں سلسلے جاں کے اسی کے نام لگا دو ملال جو بھی ہو احمد فراز
چلو اسی سے کہیں دل کا حال جو بھی ہو وہ چارہ گر تو ہے اس کو خیال جو بھی ہو اسی کے درد سے ملتے ہیں سلسلے جاں کے اسی کے نام لگا دو ملال جو بھی ہو احمد فراز
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 6، 2021 #10,887 خاموش ہیں اس طرح وہ جیسے میں نے کسی اور کو پکارا احساس ملا ہے سب کو لیکن چمکا ہے کوئی کوئی ستارا باقی صدیقی
خاموش ہیں اس طرح وہ جیسے میں نے کسی اور کو پکارا احساس ملا ہے سب کو لیکن چمکا ہے کوئی کوئی ستارا باقی صدیقی
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 6، 2021 #10,888 جنگل کے سناٹے سے کچھ نسبت تو ہے شہر کے ہنگامے میں پھرتا کون اکیلا
یاسر شاہ محفلین جون 6، 2021 #10,889 حاصل بجز کدورت اس خاکداں سے کیا ہے خوش وہ کہ اٹھ گئے ہیں داماں جھٹک جھٹک کر میر
سیما علی لائبریرین جون 9، 2021 #10,890 فیض آتے ہیں رہِ عشق میں جو سخت مقام آنے والوں سے کہو ہم تو گزر جائیں گے
سیما علی لائبریرین جون 9، 2021 #10,891 جو روشنی نہیں ہوتی نہ ہو بلا سے مگر سروں سے جبر کا سورج کبھی ڈھلے تو سہی
سیما علی لائبریرین جون 9، 2021 #10,892 شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی لیکن یقین سب کو دلاتا رہا ہوں میں کل دوپہر عجیب سے ایک بے کلی رہی بس تیلیاں جلا کے بجھاتا رہا ہوں میں (جون ایلیا)
شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی لیکن یقین سب کو دلاتا رہا ہوں میں کل دوپہر عجیب سے ایک بے کلی رہی بس تیلیاں جلا کے بجھاتا رہا ہوں میں (جون ایلیا)
ہانیہ محفلین جون 15، 2021 #10,893 پیرو کاری چاپلوسی کالے دھن کا زور ہے کوئی رشوت خور ہے تو کوئی آدم خور ہے اک سے بڑھ کر ایک چالو ہے جہاں میں آج کل باپ انڈا چور ہے تو بیٹا مرغی چور ہے پاگل عادل آبادی
پیرو کاری چاپلوسی کالے دھن کا زور ہے کوئی رشوت خور ہے تو کوئی آدم خور ہے اک سے بڑھ کر ایک چالو ہے جہاں میں آج کل باپ انڈا چور ہے تو بیٹا مرغی چور ہے پاگل عادل آبادی
ہانیہ محفلین جون 15، 2021 #10,894 زمانہ یہ آ گیا ہے رہبرؔ کہ اہل بینش کو کون پوچھے جمے ہیں مکار کرسیوں پر دکھا رہے ہیں گنوار آنکھیں جتیندر موہن سنہا رہبر
زمانہ یہ آ گیا ہے رہبرؔ کہ اہل بینش کو کون پوچھے جمے ہیں مکار کرسیوں پر دکھا رہے ہیں گنوار آنکھیں جتیندر موہن سنہا رہبر
علی وقار محفلین جون 17، 2021 #10,895 ایک سائے کی طلب میں زندگی پہنچی یہاں دور تک پھیلا ہوا ہے مجھ میں منظر دھوپ کا طفیل چترویدی آخری تدوین: جون 17، 2021
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 17، 2021 #10,896 کر کر کے منتیں تیری عادت بگاڑ دی دانستہ ہم نے تجھے ستمگر بنا دیا
لاريب اخلاص لائبریرین جون 26، 2021 #10,897 اگرچہ زور ہواؤں نے ڈال رکھا ہے مگر چراغ نے لو کو سنبھال رکھا ہے احمد فراز
لاريب اخلاص لائبریرین جون 26، 2021 #10,898 وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا مسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا پروین شاکر
لاريب اخلاص لائبریرین جون 26، 2021 #10,899 اس کو رخصت تو کیا تھا مجھے معلوم نہ تھا سارا گھر لے گیا گھر چھوڑ کے جانے والا ندا فاضلی
شمشاد لائبریرین جون 26، 2021 #10,900 اپنی ہی ذات کے محبس میں سمانے سے اٹھا درد احساس کا سینے میں دبانے سے اٹھا عبید الرحمان