سیما علی

لائبریرین
جاں کنی پیشہ ہو جس کا وہ لہک ہے تیرا
تجھ پہ شیریں ہے نہ خسروؔ کا نہ فرہاد کا حق
عبد الر حمن احسان دہلوی
 

صاد الف

محفلین
ہمارے دل میں کہیں درد ہے ؟ نہیں ہے نا ؟
ہمارا چہرہ بھلا زرد ہے ؟ نہیں ہے نا ؟

سُنا ہے ہجر میں چہروں پہ دھول اڑتی ہے
ہمارے رخ پہ کہیں گرد ہے ؟ نہیں ہے نا ؟
(افتخار مغل)
 

علی وقار

محفلین
مدت کے بعد دیکھا عجب اس کا حال ہے
چہرے پہ گہرے غم کی لکیروں کا جال ہے

میں بھی تمہارے ساتھ چلوں گا مسافرو
اس دکھ بھرے دیار میں جینا محال ہے

صیاد تُو نے پاؤں کی زنجیر کھول دی
میں جانتا ہوں یہ بھی کوئی تیری چال ہے

طارق عزیز مرحوم
 

ظفری

لائبریرین
آرزو جرم وفا جرم تمنا ہے گناہ
یہ وہ دنیا ہے جہاں پیار نہیں ہوسکتا
کیسے بازار کا دستور تمہیں سمجھاؤں
بِک گیا جو وہ خریدار نہیں ہوسکتا
( کیفی اعظمی)
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
تم سے بچھڑے تو پھر کھلا ہم پر
لوگ بچھڑیں تو مر نہیں جاتے
جن پہ چلتا نہیں کبھی کوئی
ایسے رستے بھی ہیں کہیں جاتے
چل جدائی تری ضرورت تھی
چھوڑ تفصیل میں نہیں جاتے
ساجد رحیم
 
Top