تعارف آگیاوہ شاہکار جس کا تھا آپ سب کو انتظار

ملنگ بابا

محفلین
ایک بات بتاؤ کیا یہ کام سہی نہیں ہے جو میں کرتا ہوں اگر نہیں تو میں یہ کام چھوڑ کر کچھ اور کرنے کا سوچوں
اگر یہ چھوڑ دوں تو کیا کروں بتاؤ۔۔۔
میں جادو کہ بارے میں پوچھ رہا ہوں سب سے میں بہت برا ہوں سہی انسان بننے کی کوشش کررہا ہوں۔۔۔
مدد کرو تو اچھا ہے
 
اچھا تو آپ دل پر کیوں لے رہے ہیں لوگوں کی باتوں کو۔۔۔۔۔۔۔؟ :(
آپ تفریح کررہے ہیں تو دوسرے بھی اسی طرح جواب دے رہے ہیں۔
 
زینب

محفلین
زینب صاحبہ سب سے زیادہ جادو افریقہ میں ہوتا ہے۔۔۔
کیا بگڑ گیا افریقا کا افریقا غرق بھی نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر میرے جادو پر اعتراز کیوں۔۔۔

واہ کیا بگڑ گیا افریقہ کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نا تن پے کپڑا ہے نا پیٹ میں روٹی۔ اور جو بھی لوگ جادو ٹونے کا کام کرتے ہیں ان کا یہی حال ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
مذاق اپنی جگہ لیکن ایک بات بتا دوں کہ جادو کرنے اور کرانے والا دونوں باجماع دائرہ اسلام سے نکل جاتے ہیں۔
 
زینب

محفلین
جی یہی میں بھی کہ رہی تھی جو دوسروں کا نقصان کرتے ہیں کبھی اللہ ان کا بھلا نہیں‌کرتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ملنگ بابا

محفلین
مگر میرے جادو نے تو کبھی بھی کسی کا نقصان نہیں کیا سوائے میرے ۔۔۔ مگر میں نے کرنے کی پوری کوشش کی اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے مگر میرے ہی ہاتھ کی ہڈی جوڑ سے الگ ہو گئی تھی دوسرے کو کچھ نہیں ہوا۔۔۔
 
ملنگ بابا

محفلین
اچھا تو آپ دل پر کیوں لے رہے ہیں لوگوں کی باتوں کو۔۔۔۔۔۔۔؟ :(
آپ تفریح کررہے ہیں تو دوسرے بھی اسی طرح جواب دے رہے ہیں۔
تفریح کی بات الگ ہے مگر شاید میرا انداز بیاں بد کلامی میں تو نہیں آتا کہیں لوگ میرے یہاں آنے سے تنگ تو نہیں
کبھی کبھی میں سوچتا ہوں اس بارے میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی میرے اسلام میں جادو سرے سے ہے ہی نہیں پھر آپ اس کو کیسے اسلام کے دائرے میں لا رہے ہیں؟ جب کرنے والا اور کرانے والا دونوں دائرہ اسلام سے خارج ہیں تو سیکھنے والا بھی تو انہی میں شمار ہو گا ناں۔
 
زینب

محفلین
تفریح کی بات الگ ہے مگر شاید میرا انداز بیاں بد کلامی میں تو نہیں آتا کہیں لوگ میرے یہاں آنے سے تنگ تو نہیں
کبھی کبھی میں سوچتا ہوں اس بارے میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شکر ہے اپ کبھی کبھی سوچتے ہو۔۔۔۔۔روز نہیں۔۔۔۔۔۔جادو کرنے اور کروانے والا دونوں شرک کرتے ہیں اور اسلام سے خارج ہو جاتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں ایسی بات نہیں ہے۔

دوسرے کی عزت کا خیال رکھتے ہوئے اور ایک خاص حد میں رہ کر مذاق کریں تو آپ بھی لطف اندوز ہوں گے اور دوسرے بھی۔
 
ساجد

محفلین
شکر ہے اپ کبھی کبھی سوچتے ہو۔۔۔۔۔روز نہیں۔۔۔۔۔۔جادو کرنے اور کروانے والا دونوں شرک کرتے ہیں اور اسلام سے خارج ہو جاتے ہیں
کمال بات کرتی ہیں ، زینب ،
اگر یہ ہر روز سوچتے تو پھر سے واپس چھانگا مانگا کے جنگل میں نہ بھاگ جاتے؟:grin:
ملنگ بابا ؛ ٹینشن دینے کا ، لینے کا نئیں۔ کیا سمجھا؟؟؟:)
یہ دنیا ہے باوا یہاں سب چلتا ہے ، سوائے لٹکے ہوئے مُنہ کے:grin:
 
زینب

محفلین
سنا ملنگ بابا ساجد نے کیا کہا۔۔۔۔۔کبھی بھی ٹینشن لینے کا نہیں صرف دینے کا۔:grin:تو اب تم ساجد کو جی بھر کے ٹینشن دے سکتے ہو میری طرف سے اجازت ہے:grin:
 
ملنگ بابا

محفلین
شکر ہے اپ کبھی کبھی سوچتے ہو۔۔۔۔۔روز نہیں۔۔۔۔۔۔جادو کرنے اور کروانے والا دونوں شرک کرتے ہیں اور اسلام سے خارج ہو جاتے ہیں
تبھی میں نے سوچ لیا آج کے بعد میں کبھی کسی پر کہیں پر بھی جادو نہیں کرونگا ۔۔۔

مگر میں جادو نہیں کرتا عمل کرتا ہوں وہ بھی کالا نہیں سفید

اور اب وہ میں اپنے آخری ہتھیار کے طور پر استعمال کرونگا ۔۔۔
 
ملنگ بابا

محفلین
جتنا گڑ ڈالو اتنا میٹھا والی مثال ہے۔۔۔۔
رنگ برنگا کرالو کس پر کرانے کا سوچ رہے ہیں آپ
کہیں ہم سے کوئی غلطی تو نہیں ہوئی۔۔
 
Top