وارث بھائی انتہائی مزیدار بات کہی آپ نے پر اس چکر میں حقدار کا حق مارا جاتا ناں۔
آپ سب کی محبت اپنی جگہ برحق ہے پر ووٹنگ کا فائدہ ہی یہی ہے کہ اس میں اکثریت کی رائے فتح یاب ہوتی ہے۔ ورنا کچھ ایک لوگ مل کر فیصلہ نا کر لیں۔ یہاں تو جیتنا اور ہارنا دونوں ہی خوشی کا باعث ہے۔ صرف جیتنے پر خوشی تب ہوتی ہے جب کوئی مقابلہ ہو رہا ہو۔ یہاں تو وہ سین ہی نہیں تھا۔
مبارک ہوبیٹا سعود انعام کے بغیر یہ انعام پانے کی۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ اس سے بڑا انعام ہے۔ مجھ کو تو امید یہی تھی کہ تم ہی اوارڈ جیتو گے۔ لیکن کیا دس از آففیشیل؟
سعود سے میری بات چیت سالگرہ کی تیاریوں کے آغاز سے ہی ہوئی، آج جو وقت پر ایوارڈز کے نتیجے کا اعلان ہوا ہے، یہ صرف سعود کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔ ورنہ میں بہت سست ہوں، چاہے تو نامزدگیوں کے لیے دو مہینے لگ جاتے۔ لیکن نامزدگیوں میں سعود نے بہت مدد کی اور یہ کام چند دنوں میں ہی ہو گیا۔ پھر سالگرہ کے پلان کا آئیڈیا بھی انہوں نے ہی دیا۔ اگلے سال کے لیے تو میں نے سوچا ہے کہ سالگرہ کا لیڈر سعود کو ہی بنانا ہے۔
باجو اپیا سے آج طویل گفتگو رہی۔ وہ اتنی خوش اور ایکسائٹیڈ ہیں ان سب ہنگاموں کو لیکر کہ بس مزہ ہی آگیا۔ ویسے بھی اپیا ایسا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ سب کو انہوں نے ایک دھاگے میں مربوط کر رکھا ہے۔ اور وہ دھاگہ ہے ان کی محبت کا۔