ابن سعید اور محمد وارث کی بطور ایڈمن تقرری

نبیل

تکنیکی معاون
ہائیں۔
ڈر کیسا:idontknow:

وہ تو میں نے پیشن گوئی کی تھی کہ آنے والے وقتوں میں سعود صاحب محفل کے ایڈمن ہونگے۔
اور ویسا ہی ہوگیا۔

تو بھائی عمار کو فون کرکے بتاؤ کہ تمہاری پیشن گوئی پوری ہو گئی ہے۔ یہاں کیا چلا رہے ہو؟
 
تلمیذ

لائبریرین
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ابن سعید محفل فورم کے پہلے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایڈمن ہیں۔ :)

نبیل صاحب کا انتخاب انتہائی صائب ہے۔ ابن سعید صاحب کے بارے میں تو میں زیادہ نہیں جانتا، تاہم نبیل صاحب نے کسی قابل ہستی کو ہی چنا ہوگا۔ لیکن وارث صاحب کے بارے میں کچھ لکھنا تہ سورج کو چراغ دکھانا ہے۔ اگر وہ اجازت دیں تو کہوں گا کہ میں جن چند (زندہ) اہلَ علم و ادب سے کسی حد تک واقف ہوں وہ ان میں سے ایک ہیں اور ان کے مطالعے، قابلیت اور تبحر علمی کا دلی طور پر معترف ہوں۔ یہ اہل محفل کی خوش قسمتی ہے کہ وارث صاحب نے یہ منصب قبول کیا۔ اس سے محفل یقینا مزید ترقی کی جانب گامزن ہوگی۔
اللہ انہیں خیر و عافیت کے ساتھ محفل پر آتے رہنے کی توفیق دے۔
 
جزاک اللہ اصغر صاحب۔
آپ نے محمد وارث کے بارے میں بالکل درست فرمایا ہے۔
ابن سعید بھی دور حاضر کی ایک نادر شخصیت ہیں۔ ان کی عمر اگرچہ 24 سال ہے لیکن وہ 48 سال کی خواتین سے بھی نہایت شفقت سے بٹیا کہہ کر مخاطب ہوتے ہیں۔ :)
 
وارث صاحب اور ابن سعید صاحب کی علمی خدمات قابل قدر ہیں۔
میری دعا ہے کہ کامیابیاں ہر قدم پر آپ دونوں کے پیر چومیں۔ اللہ آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔ اور ہمیں بھی آپ سے سیکھنے کی توفیق دے۔
اس ارتقاء پر میری طرف سے مبارک باد قبول کیجیے۔
جزاکم اللہ بالف الف الف الف ۔۔۔ خیر
ان شاء اللہ
 
شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ اصغر صاحب۔
آپ نے محمد وارث کے بارے میں بالکل درست فرمایا ہے۔
ابن سعید بھی دور حاضر کی ایک نادر شخصیت ہیں۔ ان کی عمر اگرچہ 24 سال ہے لیکن وہ 48 سال کی خواتین سے بھی نہایت شفقت سے بٹیا کہہ کر مخاطب ہوتے ہیں۔ :)

۔۔۔۔۔ اگرچہ محفل میں کوئی بھی خاتون ابھی اس عمر کو نہیں پہنچی۔
 
مغزل

محفلین
’’ مبارک سلامت ‘‘

مبارک سلامت کے ڈنکے بجاؤ
کوئی ساز چھیڑو
کوئی دف بجاؤ
کہ شاہوں کی جوڑی چلی آرہی ہے
سعود اور وارث نئے تاجور ہیں
نیا حکم ہوگا
نیا دور ہوگا
الیکٹڈ ، سلیکٹڈ کا قصہ الگ ہے
کہ یہ کوئے جاناں ہے محفل ہے عش ہے
مبارک سلامت کے ڈنکے بجاؤ
کوئی ساز چھیڑو
کوئی دف بجاؤ

( وارث صاحب، بے تکلفی سے ’’ وارث ‘‘ لکھنے پر صمیمِ قلب سے معذرت خوا ہ ہوں، امید ہے صرفِ نظر کیجے گا )
 
جزاک اللہ اصغر صاحب۔
آپ نے محمد وارث کے بارے میں بالکل درست فرمایا ہے۔
ابن سعید بھی دور حاضر کی ایک نادر شخصیت ہیں۔ ان کی عمر اگرچہ 24 سال ہے لیکن وہ 48 سال کی خواتین سے بھی نہایت شفقت سے بٹیا کہہ کر مخاطب ہوتے ہیں۔ :)

نبیل بھائی نظامت تو چیز ہی ایسی ہے جو اچھے اچھوں کو بوڑھا کر دیتی ہے۔ :grin:
 
مغزل

محفلین
مغل بھائی نے تو محفل میں ساز و نغمہ ہی چھیڑ دیا۔
معاف کیجے گا حضور ، طبعِ نازک پر گزرا ہو تو ( کہ اب ڈر ڈر کے بات کرنی پڑے گی ناں :rollingonthefloor:)
اللہ آپ صاحبان کو سلامت رکھے ، ہم نے باضابطہ مبارکباد کی نئی لڑی کھول دی ہے ۔:party: ہلا بول :biggrin:
 
حضور ہمارے طبع سن 1985 کے مطبوعہ جات سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ان میں مغلیہ نزاکت نہیں ہے۔ آپ بلا تکلف ۔۔۔۔ :grin:
 
Top