ابن سعید اور محمد وارث کی بطور ایڈمن تقرری

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ ابن سعید اور محمد وارث کی بطور محفل فورم ایڈمن تقرری کر دی گئی ہے۔ اس طرح نہ صرف فورم کی متبادل نظامت کا بندوبست کیا گیا ہے بلکہ اس طرح ہمارے یہ دو نہایت قابل اور باصلاحیت دوست محفل فورم کو بطور ایک تحقیقی اور تعلیمی پلیٹ فارم ترقی بخشنے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں گے۔ میں امید کرتا ہوں کہ نئے منتظمین اعلی کو تمام دوستان محفل کا تعاون حاصل رہے گا۔
والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
میں برادرم نبیل اور اردو محفل انتظامیہ کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس ہیچمدان کو اس بھاری ذمہ داری کے قابل سمجھا، اور یقیناً آپ سب کی راہنمائی کی ہر قدم پر ضرورت رہے گی۔

دوسرے یہ کہ انشاءاللہ، مقدور بھر، اپنے بہترین علم اور محفل کی پالیسوں کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے کی کوشش کرتا رہونگا اور اس سلسلے میں محفل کے اراکین اور انتظامیہ کی راہنمائی بھی حاصل کرتا رہونگا۔

والسلام
 

تیشہ

محفلین
:battingeyelashes:

آپ دونوں کو بہت سی مبارک ہو ۔۔ بہت خوشی ہوئی دونوں کے نام سرخ دیکھکے ۔
مٹھائی میں اضافہ ہوا :party:
 

فاتح

لائبریرین
انتہائی خوشی ہو رہی ہے یہ مسرت انگیز خبر پڑھ کر۔ وارث اور ابن سعید صاحبان کو اس اعزاز پر میری طرف سے دلی مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین کام کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ابن سعید محفل فورم کے پہلے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایڈمن ہیں۔ :)
 
سبھی احباب کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے "ہری لال" ہونے پر ہمیں اپنی دعاؤں میں شامل کیا۔

کوشش کروں گا کہ محفل کے قوانین کے مطابق عمل کر سکوں اور احباب کے ساتھ مل کر محفل کو ایک بہترین تحقیقی پلیٹ فارم کے طور پر اجاگر کر سکوں۔ دعا کیجئے کہ گپ شپ کے علاوہ دوسرے تعمیری سلسلوں میں بھی اپنے فارغ اوقات کا سرمایا لگا سکوں۔

اور نبیل بھائی کی بات کو احباب صرف اسٹیٹسٹکل اطلاع سمجھیں ورنہ ہم بطور محفلین احباب کو رنگ و نسل، قومیت یا مذہب کی بنیادوں پر تقسیم کرنا پسند نہیں کرتے۔ :)
 
Top