تیرہویں سالگرہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔۔۔!

یاز

محفلین
جو خستہ پن اور مصالحوں کا امتزاج کراچی کی نمکو میں ہے، وہ یہاں مشکل سے ہی ملتا ہے۔
اصلی نمکو کی دکان کراچی میں بوہری بازار میں ہے۔ بہت ہی عمدہ نمکو ہوتی ہے، خصوصاََ میٹھی نمکو کی تو کیا ہی بات ہے۔
نیز یہ کہ روایتی طور پہ کراچی میں نمکو کو چیوڑہ کہا جاتا تھا/ہے۔
 
اصلی نمکو کی دکان کراچی میں بوہری بازار میں ہے۔ بہت ہی عمدہ نمکو ہوتی ہے، خصوصاََ میٹھی نمکو کی تو کیا ہی بات ہے۔
نیز یہ کہ روایتی طور پہ کراچی میں نمکو کو چیوڑہ کہا جاتا تھا/ہے۔
چیوڑہ اس نمکو کا نام ہے صرف۔
اور یہ میٹھی اور نمکین دونوں صورتوں میں پائی جاتی ہے۔
IMG_6176.JPG
 
لاریب مرزا

محفلین
مہمانوں کے لئے کارڈز منتخب کرنے اور بھیجنے کا کام کون کون کرے گا؟
ہاتھ بلند کریں۔۔۔
ہادیہ نے بہت اچھے عید کارڈز بنائے تھے۔ ان کے ذمہ ہی لگاتے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے خصوصی مہمانوں کی فہرست بنا لینی چاہیے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
ہادیہ نے بہت اچھے عید کارڈز بنائے تھے۔ ان کے ذمہ ہی لگاتے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے خصوصی مہمانوں کی فہرست بنا لینی چاہیے۔ :)
مشہور و معروف ادیب اور شاعر
اردو شعبہ جات کے سربراہ
محفلین اپنے تعلق داروں کو بلانا چاہیں تو کارڈز لے لیں۔ یہ دیکھ لیں کہ ایک محفلین کو کتنے مہمان بلانے کی اجازت ہوگی۔
محفلین میزبان ہوں گے۔
اس کے علاوہ مختلف اردو اور دوسری زبانوں کے فورمز سے بھی منتظمین وغیرہ کو بلانا چاہیے۔
 
م حمزہ

محفلین
معذرت، ہمیں تاخیر ہو گئی۔ درودیوار بھی تو مہکانے ہیں نا!

لیجیے، ہم اپنا 'سامان' لیے حاضر ہیں۔ ہٹو بچو! راستہ دو!

paint_1.jpg

paint_2.jpg

paint_3.jpg

paint_4.jpg

paint_5.jpg

جاسمن آپا دیکھئے فرقان بھائی نے اکیلے کتنا کام کیا ہے۔ تھکن کے مارے صوفے پر ہی خراٹے لے رہے ہیں ۔

لیکن کام زبردست والا کیا ہے۔
 
معذرت، ہمیں تاخیر ہو گئی۔ درودیوار بھی تو مہکانے ہیں نا!

لیجیے، ہم اپنا 'سامان' لیے حاضر ہیں۔ ہٹو بچو! راستہ دو!

paint_1.jpg

paint_2.jpg

paint_3.jpg

paint_4.jpg

paint_5.jpg

ان رنگوں سے مجھے یاد آیا کہ آخری بار تب دیکھے تھے جب ہمارے کالج کی بلڈنگ پرائمری کے بچوں کو دی جا رہی تھی. اب بھی محفل سالگرہ تقریب میں بچوں کے آنے کا پتا چلا ہے، کڑی سے کڑی مل رہی ہے. (کاف پر زبر پڑھی جائے)
 
Top