تیرہویں سالگرہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔۔۔!

م حمزہ

محفلین
ان رنگوں سے مجھے یاد آیا کہ آخری بار تب دیکھے تھے جب ہمارے کالج کی بلڈنگ پرائمری کے بچوں کو دی جا رہی تھی. اب بھی محفل سالگرہ تقریب میں بچوں کے آنے کا پتا چلا ہے، کڑی سے کڑی مل رہی ہے. (کاف پر زبر پڑھی جائے)
کاف پر پیش اے خان بھائی اور اس کے ہم فقہ صاحبان پڑھ سکتے ہیں۔
 
عدنان بھائی تو نہیں لائے، میں نے بھائی سے انواع و اقسام کی کراچی نمکو منگوا لی ہے۔
images
کراچی کے بوہری بازار کی لگتی ہیں ! :):)
 
جاسمن

لائبریرین
معذرت، ہمیں تاخیر ہو گئی۔ درودیوار بھی تو مہکانے ہیں نا!

لیجیے، ہم اپنا 'سامان' لیے حاضر ہیں۔ ہٹو بچو! راستہ دو!

paint_1.jpg

paint_2.jpg

paint_3.jpg

paint_4.jpg

paint_5.jpg

شاباش فرقان!
آپ نے زبردست کام کیا ہے۔ دیواریں چمک رہی ہیں محبت و خلوص کے رنگوں سے۔
بہت خوب!
کچھ آرام تو بنتا ہے اب!
 
جاسمن

لائبریرین
روٹی کھل جائے تو آواز دے دیجیے گا۔
"قدیم" محفلین کا احترام کرتے ہوئے ہم انہیں کام کا نہیں کہتے۔ اور وہ بھی خوب مزے سے سب کو کام کرتا دیکھ رہے ہیں۔ عثمان تو ایک لمبے بحری سفر سے تھک ہار کے لوٹے ہیں اس لئے خوب آرام ہو رہا ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
ارے، ابھی تک کوئی مشروب نہیں لے کے آیا ہے۔ لگتا ہے خود ہی انتظام کرنا پڑے گا۔ یہ بھائی لوگ مطبخ میں کام کرنے کے معاملے میں ویسے ہی جان چھڑاتے ہیں۔ :heehee:
یہ لیجیے بالکل تازہ تازہ مشروبات :martiniglass:

آم کا جوس
fresh-mango-juice.jpg

تربوز کا شربت
Granite-de-melon-et-pasteque.jpg

images_7.jpg
 
تربوز کا جوس
Granite-de-melon-et-pasteque.jpg

images_7.jpg

بہنا ہو تو ایسی۔
زبردست لاریب!
مزہ آگیا۔
 
لاریب مرزا

محفلین
زیادہ گرمی والے موسم میں ہم ٹھنڈے پانی میں کھیرے، لیموں اور پودینے کے پتے ڈال کے کچھ دیر رکھتے ہیں اور پھر وہ پانی پیتے ہیں۔ بتائیے آپ کو کیسا لگا؟؟ :happy:
Detox_water_Lemon_Cucumber_flavoured_1600.jpg

اور یہ لیجیے ہمارا اور آپ کا روح افزا، راحت جاں :martiniglass:
images_7.jpg
 
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
پھر تو پچھلی سالگرہ پر فہیم بھائی کی ڈیزائن کردہ یہ تصویر بھی کہیں فٹ ہونی چاہیے۔ :daydreaming:
Wallpaper_zpsllar5jbk.jpg

یہ بہت بہت خوبصورت ہے۔

ما شاء اللہ۔ خوب است۔

آپ لوگوں کے بے حد شکریہ
یہ واقعی بہت خوبصورت ہے، کیونکہ اسے بہت دل لگا کر بنایا تھا:)

لیکن پھر وہ ووٹنگ والا سلسلہ ہو ہی نہیں پایا۔

اگر آپ لوگ حکم کریں تو اسے 12 سے 13 کردوں؟
 
م حمزہ

محفلین
زیادہ گرمی والے موسم میں ہم ٹھنڈے پانی میں کھیرے، لیموں اور پودینے کے پتے ڈال کے کچھ دیر رکھتے ہیں اور پھر وہ پانی پیتے ہیں۔ بتائیے آپ کو کیسا لگا؟؟ :happy:
Detox_water_Lemon_Cucumber_flavoured_1600.jpg

اب میں سمجھا میرا پاکستانی ساتھی یہ کیا جڑی بوٹی کھاتا رہتا ہے۔
 
م حمزہ

محفلین
آپ لوگوں کے بے حد شکریہ
یہ واقعی بہت خوبصورت ہے، کیونکہ اسے بہت دل لگا کر بنایا تھا:)

لیکن پھر وہ ووٹنگ والا سلسلہ ہو ہی نہیں پایا۔

اگر آپ لوگ حکم کریں تو اسے 12 سے 13 کردوں؟
سچ میں یہ بہت خوبصورت ہے۔ دل خوش ہوا۔
لیکن دُکھ بھی۔ اس میں میرا اوتار ہی نہیں۔
12 سے 13 ضرور کردیں۔ یاد گار رہے گا آپ کا تحفہ۔
 
Top