انیسویں سالگرہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے!

جاسمن

لائبریرین
اردو محفل فورم کی انیسویں سالگرہ پہ محفلین کو درج ذیل ذمہ داریاں دی جاتی ہیں۔
1۔ جھنڈیاں بنانا اور لگانا
2. پھولوں سے سجاوٹ
3. برقی قمقموں سے سجاوٹ
4. کیک بنانا یا آرڈر پہ منگوانا
5. چائے بنانا
6. مینو بنانا اور تمام اشیاء بنوانا یا بنانا
7. دعوت نامے بنانا اور تقسیم کرنا
8. مہمانوں کا استقبال
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہم بنائیں گے کیک۔
محفل کے خزانے سے ہمیں ایک توڑا سونے کی اشرفیاں عنایت فرمائی جائیں۔
نہیں ۔۔۔وہ تو گوٹا کناری لگائے گی۔
لو اور سنو۔۔۔اب کیکوں میں بھی گوٹے کناریاں لگا کریں گی۔
ان آنکھوں کو یہ دن بھی دیکھنا تھا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لو اور سنو۔۔۔اب کیکوں میں بھی گوٹے کناریاں لگا کریں گی۔
ان آنکھوں کو یہ دن بھی دیکھنا تھا۔
ہاں نا۔۔۔ نا ممکن کچھ بھی نہیں۔
مزے کی بات یہ کہ گوٹا کناری کھایا بھی جا سکے گا۔ بس آپ ایک توڑا سونے کی اشرفیاں دلوا دیجئیے محفل کے خزانے سے۔
بولیں گے تو ڈھول باجے بھی بنا دیں گے کھانے کے لیے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لو اور سنو۔۔۔اب کیکوں میں بھی گوٹے کناریاں لگا کریں گی۔
ان آنکھوں کو یہ دن بھی دیکھنا تھا۔
ہم بار بار۔۔۔ نہ چاہتے ہوئے بھی۔۔۔ بالکل کھلی آنکھوں سے۔۔۔ کیجوں کو کیکڑوں پڑھتے جا رہے ہیں۔ جانے کیوں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اردو محفل فورم کی انیسویں سالگرہ پہ محفلین کو درج ذیل ذمہ داریاں دی جاتی ہیں۔
سب کو صاف صاف بتا دیں کہ اپنی ذمہ داریاں اچھے سے نبھائیں اور ثبوت کے طور پر ایک ایک لڑی بنائیں جس میں اپنی ذمہ داری بارے آگاہ کرتے رہیں۔
ورنہ
معطل کر دئیے جائیں گے عارضی طور پر 😂
 
Top