اب کس نے آنا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اور اب صرف جیہ ہے۔

کیا حال احوال ہیں جیہ؟ کتابوں کی گنتی میں کوئی اضافہ ہوا کہ ابھی اتنی ہی ہیں؟
 

جیہ

لائبریرین
آپ کی دعا سے زندگی خوب گزررہی ہے۔ آپ کیسے ہیں ؟ بھابھی کیسی ہیں؟ میرا سلام پہلی فرصت میں عرض کرنی ہے۔ بلکہ ابھی فون کردیں ان کو

کتابوں میں اضافہ اسی ہفتے متوقع ہے۔ کسی کے ہاں جانا ہے۔ سنا ہے اس کے پاس بہت کتابیں ہیں۔ ہینڈ بیگ لے جارہی ہوں بڑے سائز کا :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ‘سلام‘ مؤنث کب سے ہو گیا، اور میں پیغام رسانی کا کام نہیں کیا کرتا، وہ ساتھ ہی بیٹھی ہوئی ہیں اور انہوں نے پڑھ لیا ہے اور وعلیکم السلام اور ڈھیروں دعائیں اور پیار لکھوا رہی ہیں۔

واپسی میں ضرور بتانا کہ کون کون سے کتابیں ہاتھ لگیں۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی میں اس کو بسوں کے اڈے تک چھوڑنے گیا تھا۔

اب شگفتہ صاحبہ اگر اس دھاگے کو رونق بخشیں تو
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شمشاد صاحب ، امید ہے آپ خیریت سے ہیں ۔ کیا آپ نے جویریہ کو کوئی بڑا سا سوٹ کیس یا صندوق بھی لے کر دیا کہ نہیں ساتھ کتابوں کے لئے !

اعجاز صاحب آپ سے ایک فرمائش ہے کچھ اپنے کلام سے تازہ ترین یا پھر اپنی کوئی بھی غزل یا شعر سنا دیجئے ۔

جویریہ جب آپ کتابیں پار کر کے کامیاب واپس لوٹیں تو اطلاع کریں :)
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
یہ ‘سلام‘ مؤنث کب سے ہو گیا، اور میں پیغام رسانی کا کام نہیں کیا کرتا، وہ ساتھ ہی بیٹھی ہوئی ہیں اور انہوں نے پڑھ لیا ہے اور وعلیکم السلام اور ڈھیروں دعائیں اور پیار لکھوا رہی ہیں۔

واپسی میں ضرور بتانا کہ کون کون سے کتابیں ہاتھ لگیں۔ :wink:
آپ مردوں کا کیا کام اس میں۔ ایک خاتون کا سلام ہے ایک معزز خاتون کے لئے تو مؤنث نہ ہوگا کیا
 

شمشاد

لائبریرین
وعلیکم السلام کہ آپ نے عزت بخشی۔

جیہ کے پاس پہلے ہی بڑا سا ٹرنک موجود تھا جو وہ ساتھ لیکر گئی تھی۔

اب واپس تو آ گئی ہے، ٹرنک کا پتہ نہیں۔

کیوں جیہ؟
 

جیہ

لائبریرین
اطلاع عام

معززین و معززاتِ محفل کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کتابیں پار کرنے کے پروگرام پر عمل و درآمد کل ہوگا کہ کل جمعے کی چھٹی ہے اور ہمیں شومئ قسمت ( میزبانوں کی) کل بلایاگیا ہے

اعلان ختم ہوا
 

الف عین

لائبریرین
جوجو کیا ڈر گئ۔ کتابوں کی چوری تو میں کارِ ثواب مانتا ہوں۔ لگتا ہے کہ مخفی رکھنا چاہتی ہے اپنی کتابیں؟؟
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
وعلیکم السلام کہ آپ نے عزت بخشی۔

جیہ کے پاس پہلے ہی بڑا سا ٹرنک موجود تھا جو وہ ساتھ لیکر گئی تھی۔

اب واپس تو آ گئی ہے، ٹرنک کا پتہ نہیں۔

کیوں جیہ؟

ٹرنک تو لے جاتی مگر اتنی کتابیں پار کرنا پشتو محاورے مطابق اونٹ کو بغل میں چھپانے والی بات ہو جائی گی :lol:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد صاحب ، آپ اتنے بڑے اور بھاری الفاظ استعمال کرتے ہیں کہ مجھے شرمندگی ہونے لگتی ہے ۔

جویریہ ،

آپ پھر ایسا کریں کہ ایک اور ٹرنک بلکہ بڑے صندوق کا اضافہ کر لیں اور یقین رکھیں کامیابی آپ کے ساتھ ہے ادھر مصلٰی بچھا لیا ہے آپ کے لئے :)

اس وقت یہاں گِھر گِھر کے بادل جمع ہو رہے بالکل یوں سماں ہے جیسے بارش ہوا ہی چاہتی ہے ۔ کل شام کو یہاں پیلی آندھی بھی آئی تھی ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لیں جی ادھر تو ایک ہی ٹرنک مشکل پیدا کر رہا ہے ۔ جویریہ اس محاورے کو چھوڑیں بلکہ ایک اور محاورے کو ذہن میں رکھیں وہ جو ہے چوری اور سینہ زوری والا :)
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ شگفتہ لگتا ہے کہ آپ پہنچی ہوئی ہیں۔ پشتو محاورے کے مطابق آپ کا مصلیٰ ہوا میں اڑتا ہوگا

کیوں استادِ محترم؟

استادِ محترم آپ ان کو تھوڑا سا ڈانٹیں کہ یہ دیوانِ غالب پوسٹ کرلیں نا
 

الف عین

لائبریرین
کیا شگفتہ تم کو کچھ کہوں یا جوجو کے الفاظ میں دانتوں کہ غالبِ خستہ کہاں ہیں؟ یا تمھاری فرمائش پر اپنا شعر سناؤں؟
چلو شعر ہی سن لو، شاعر تو پیچھے پڑا رہتا ہے کہ شعر سنو۔ مگر ہمارا حال دوسرا ہے، دوہا چھند میں غزل کا ایک شعر:
پھینکے بھی تو اٹھائے کون، بانٹے بھی تو کسے
دھن شاعر کے پاس کیا، ہوا۔۔۔ سمندر۔۔۔ پھول
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جویریہ

میں نے نہیں بلکہ ہمزہ نے روکا ہوا تھا اوراب اعجاز صاحب کا فیصلہ ہی محترم ہے ۔ قیصرانی صاحب کو فائل فارورڈ کر چکی ہوں۔ اعجاز صاحب سے ڈانٹ کھانے کی تو مجھے خود بھی خواہش ہے کہ اس میں بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز صاحب یہ بہت اچھا ہوا ، اگر میرا پیغام آپ کے پیغام سے پہلے پوسٹ ہو جاتا تو میں اس سے محروم ہی رہیتی ۔ آپ کی ڈانٹ سے بھی اتنی ہی خوشی ملتی ہے جتنی کہ آپ سے پائی گئی تعریف سے۔ غالبِ خستہ ہمزہ کے ساتھ مجھے بھی صحیح معنوں میں خستہ کر چکے ہیں ۔

اب آپ سے پوری غزل کی فرمائش ہے اگر آپ کو یاد ہو
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top