اب کس نے آنا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
کمال ہے لوگ نارویجین بولتے ہیں گھر میں ، میں تو گھر میں بھی اردو بولتا ہوں کبھی کبھی پنجابی منہ کا ذائقہ بندلنے کو
پنجابی تو مجھے پتہ بھی نہیں کس کو کہتے ہیں۔ (کبھی نہیں بولی)lol ۔ ہم بہن بھائی نارویجین ہی بولتے ہیں۔ ہاں البتہ امّی ابو کے ساتھ اردو ہی بولتے ہیں۔ ملا جلا کام ہوتا ہے۔ :lol:

ہمم۔۔۔اب قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
زکریا، اردو پر تو مجھے عبور حاصل نہیں ہے۔ کسی دوسری زبان میں کیسے ہو سکتا ہے۔ :D
لیکن پھر بھی میں کہوں گی کہ ہاں میں نارویجین اچھی بول لیتی ہوں۔

زکریا
 

زیک

مسافر
اردو پر تو مجھے بھی عبور نہیں ہے بلکہ میرا خیال ہے کہ میری انگریزی اردو سے بہتر ہے۔ زبانوں کے معاملے میں بالکل کورا ہوں۔ اپنے ابو اور امی دونوں کی مادری زبانوں سے واقف نہیں ہوں۔

نارویجین جرمن اور ڈینش سے ملتی ہے کیا؟

اب ماوراء۔
 

ماوراء

محفلین
زبانیں سیکھنے کا مجھے بہت شوق ہے۔ لیکن جب سیکھنے لگتی ہوں تو پھر بس۔۔وہیں رک جاتی ہوں۔ میرا بچپن پاکستان میں گزرنے کی وجہ سے کہا ہے۔۔کہ پھر بھی اردو اتنی اچھی نہیں آتی۔ لیکن نارویجین سیکھنے میں میں نے کافی ٹائم لگایا تھا۔ اب تو ماشاءاللہ اتنی بڑی بڑی بکس بغیر کسی مدد کے پڑھ لیتی ہوں۔ :p
ڈینش، سویڈش کافی حد تک نارویجین سے ملتی ہے۔ کہ آپ اگر آپ ان ممالک میں جاؤ تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ جرمن۔۔ہمم۔۔۔ملتی ہے لیکن اتنی زیادہ نہیں۔ (کالج میں میری آپشن زبان میں جرمن تھی)

آپ کے امی اور ابو کی زبان کون سی ہے؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو اب زکریا ہی آ کر بتائیں گے۔

میری علاقائی زبان پوٹھوہاری ہے لیکن میں وہ بھی پوری طرح سے بول نہیں سکتا لکھنا تو دور کی بات ہے۔
 

زیک

مسافر
ماوراء: آپ کو کون سی نارویجین آتی ہے؟ سنا ہے کئی طریقے سے لکھی جاتی ہے۔

میری امی کی native زبان عربی ہے جو میں کوشش اور عرب ملک میں رہنے کے باوجود نہیں سیکھ سکا۔ میرے ابو کہتے ہیں کہ ان کی مادری زبان پنجابی ہے مگر مجھے شک ہی ہے کہ پنجابی وہ بس درمیانی سی بولتے ہیں اور مجھے تو بالکل نہیں آتی۔

اب قیصرانی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج رات کے راہی کہاں رہ گئے، کیا آج رات بھی کوئی میچ تھا؟

محب، ظفری، ماورا، سارا، غلام، باجو، فریب، یہ سب آج کہاں ہیں؟
 

ماوراء

محفلین
زکریا نے کہا:
ماوراء: آپ کو کون سی نارویجین آتی ہے؟ سنا ہے کئی طریقے سے لکھی جاتی ہے۔

میری امی کی native زبان عربی ہے جو میں کوشش اور عرب ملک میں رہنے کے باوجود نہیں سیکھ سکا۔ میرے ابو کہتے ہیں کہ ان کی مادری زبان پنجابی ہے مگر مجھے شک ہی ہے کہ پنجابی وہ بس درمیانی سی بولتے ہیں اور مجھے تو بالکل نہیں آتی۔

اب قیصرانی۔

ناروے کی دو بڑی زبانیں(قسم) ہیں۔ایک NyNorsk(نئی نارویجین) جو کہ 1800 صدی میں نئی تھی۔ لیکن اب اس زبان کے پرانا ہونے کے باوجود اس کا نام تبدیل نہیں کیا گیا۔) دوسری زبان Bokmål (کتابی زبان) 1900صدی کے بعد نئی نارویجین میں کئی تبدیلیوں کے بعد سرکاری زبان کر دی گئی۔اور یہ تبدیلیاں اس زبان کو آسان کرنے کے لیے کی گئی تھیں۔ آج کل زیادہ Bokmål بولی جاتی ہے۔ اور وہ ہی مجھے بھی آتی ہے۔

اب قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
جوں جوں رات گزر رہی ہے، محفل پر رونق آ رہی ہے۔

آج تو راجہ صاحب بھی اس وقت براجماں ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
آپ کا تکہ غلط ہے ۔۔۔۔۔ہن میں ہوں۔۔۔ :p
اب شمشاد بھائی کی وہ ہی آن لائن ہیں۔۔۔۔ :)

جب تیر چلے 12 گھنٹے گزر جائیں اور وہ پھر بھی نشانے پر نہ پہنچے تو تکہ ہی ہو جائے گا ناں۔

اب شمیل بھائی میرے تکے کو تیر کر دیں تو :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top