میں نے تھوڑی دیر پہلے کافی لمبا خط لکھا تھا پتہ نہیں کہاں پوسٹ ہو گیا یا ہوا ہی نہیں۔
صحراؤں کی ریت چھان رہا تھا دفتر والوں کی مہربانی یا قہربانی کی وجہ سے اور بھیجا بھی اتنی جلدی میں کہ کسی سے کچھ کہہ بھی نہ سکا۔
ادھر میری نصف بہتر (نصف تو خیر نہیں ہے، نصف سے بہت زیادہ ہے) محفل پر آ کر مختلف زمرے کھول کھول کر پڑھتی رہی اور اراکینِ محفل سمجھتے رہے کہ میں آن لائن ہو کر بھی پوسٹنگ نہیں کر رہا۔
باقی محب، ظفری اور رضوان سے تو میں بعد میں نپٹوں گا۔
باجو کا شکریہ کہ انہوں نے صبح فون کیا، تمہیں تو ابھی تنخواہ نہیں ملی ہو گی ناں۔
ابھی مجھےاختتامِ ہفتہ کی وجہ سے گھر پہنچے ایک گھنٹہ ہی ہوا تھا کہ ان کا فون آ گیا۔
شمشاد بھائی قسم سے ۔۔ میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا ۔۔۔ یہ محب اور رضوان ہیں نا ۔۔۔ انہوں نے مجھے پہلے دھکا دیا تھا ۔ میں تو محفل سے باہر کھڑا دھوپ میں آئسکریم پگھلا رہا تھا ۔
اب کوئی مشکل نہیں شمشاد بھائی۔ زاویہ 2 کا 14واں باب پروف ریڈنگ کے بعد وکی پر اپلوڈ کردیا ہے۔ جسے آپ نے ٹائپ کیا ہے ۔ ماشاءاللہ باقیوں کے بہ نسبت آپ بہت کم غلطیاں کرتے ہیں ٹائپنگ کی۔
ششماد ، میں نے صرف خطوط اور چند ارکان کا بتایا ہے اس کے علاوہ میرا کوئی قصور نہیں ، یہ تو ظفری اشتہار چھپواتا پھر رہا تھا اور نشانیاں بھی الٹی سیدھی بتا رہا تھا ۔
دیکھو کیسا بدل گیا ہے یہ بندہ ۔۔۔
شمشاد بھائی محب اور رضوان نے ہی چندہ جمع کر کے مجھے کہا تھا کہ اوئے ۔۔ چھوٹے جا اور یہ اشتہار ملنگ اخبار میں چھپوا دے ۔ اور یہ بھی کہا تھا کہ جس کا اشتہارِ تلاشَ گُمشدگی چھپاوا دو پھر نہیں لبدا ۔