اعجاز صاحب آپ تو آ کر حکم کیا کریں اور یہ بتائیں کہ کیا مومن کی شاعری لائبریری میں شامل کرنے کا منصوبہ ابھی دل میں باقی ہے تو میں بھی کچھ سستی اور کاہلی سے دشمنی مول لینے کا سوچوں۔
ہزاروں خواہشیں ایسی۔۔۔۔ محب۔ مومن ہی کیا، میں تو چاہتا ہوں کہ کلاسیکی اساتذہ میں دھیرے دھیرے سب ہی شامل کر دئے جائیں۔ میری پسند پوچھو تو ان میں غالب اور میر کے بعد مومن اور آتش شامل ہیں، ان کو فوقیت دوں گا، اپنے رتبے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے۔ ورنہ سودا ذوق درد داغ ناسخ انشا۔۔ کون ہیں جن کو شامل نہ کیا جائے۔
اب پھر محب۔ ان کا جواب کل دیکھوں گا۔ شب بخیر
اعجاز صاحب ، غالب اور میر پر تو شاعری اب میسر ہے فورم پر ۔ میرا خیال ہے کہ اب مومن اور آتش کو تھوڑا تھوڑا کرکے شامل کیا جائے اور جب کسی حد تک ہوجائیں ان کی غزلیں شامل تو پھر باقاعدہ طور پر ان پر کام شروع کردیا جائے۔ کیا خیال ہے آپ کا ؟
قیصرانی بھائی : میں کچھ دنوں سے " اقوال حکمت اور شیمل نامہ لکھنے میں مصروف تھا ۔ اسی لیے ادھر نہیں آ پایا ۔ ویسے آر ایس ایس ریڈر کے ذریعے میری اس دھاگے پر مکمل نظر رہی ۔
بالکل اگر آپ صرف منگورہ کو ہی سوات نہ سمجھیں شگفتہ بہن کی طرح۔
در اصل بہت سے لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ سوات صرف منگورہ کا نام ہے اور سوات کے مشہور مقامات جیسے کالام، اشو گبرال، مہو ڈنڈ، بحرین، مدین، مالم جبہ، مرغزار وغیرہ سوات میں شامل نہیں۔ حالانکہ سوات انہی علاقوں کا نام ہے
آپ ضرور آئیں اور لطف اٹھایئں مگر رش اور خراب سڑکوں کے لئے ایڈوانس میں معذرت (کام جاری ہے) ویسے سنا ہے آج منگورہ کے سڑکوں پر بہت رش ہے اور سننے میں آرہا ہے کہ ریکارڈ سیاح آئے ہیں سوات۔
کہیں سوات میں سٹرکوں کی ٹھیکیداری کا کام تمہیں تو نہیں ملا ہوا جو اتنی معذرت ہو رہی ہے یا پھر ان خراب سڑکوں کی تمام تر ذمہ دار تم ہی ہو۔ لگتا ہے تمہارا وزن بہت زیادہ ہے جو اچھل کود کر کر کے ان کو توڑ پھوڑ دیا ہے