اب کس نے آنا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
بہت دنوں کے بعد

فیصل عظیم نے کہا:
السلام علیکم
کم از کم دو ماہ کے بعد واپس آیا ہوں اور دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ماشاءاللہ گلستان میں بہت کچھ نیا نیا سا ہے ۔

بہت سے نئے نام ۔ بہت سی نئی باتیں ماشاء اللہ نظر آرہی ہیں ۔ تمام نئے آنے والوں کو میرا سلام اور خوش آمدید اور ہاں اردو سنٹر کا مسئلہ کچھ خراب نہیں ہوا ہے بلکہ اسے میں نے خود پارک کیا ہوا ہے ۔ میرا ڈاٹ کام کا نام کسی نے چرا لیا تھا (ایکسپائر ہونے کے فورا بعد بیک آرڈر کے ذریعے جس کی وجہ سے میں نے فی الوقت اسے پارک کیا ہوا ہے جب تک کیس کا فیصلہ نہ ہو)۔ باقی باتیں پھر کروں گا فی الحال کی بورڈ کا استعمال کرنا پھر سے سیکھ لوں کیوں کہ اتنے دن تک اردو ٹائپ نہ کرنے کی وجہ سے عجیب عجیب سا لگ رہا ہے ۔

ماورا ۔ جویریہ ۔ نبیل ۔ ذکریا ۔ شمیل ۔ جناب اعجاز عبید اور سب ساتھیوں کو میرا سلام قبول ہو ۔ ۔

آپ سب کا اپنا فیصل


وعلیکم السلام اور ویلکم بیک!!

شکر ہے آپ واپس آ گئے ہیں۔ ہم سب نے آپ کو بہت مس کیا تھا۔

اب زکریا۔۔۔(آجکل لگتا ہے کافی مصروف ہیں)
 

شمشاد

لائبریرین
آ تو گئے ہیں، لیکن آنے کے ساتھ ہی کہاں چلے گئے؟

اتنے میں رضوان اگر اپنے سفر وسیلہ ظفر کا کوئی قصہ بیان کر دیں۔
 

زیک

مسافر
ویلکم بیک فیصل۔

ماوراء: کچھ مصروف ہوں آجکل اس لئے محفل پڑھتا تو ہوں مگر پوسٹس کم کر رہا ہوں۔

اب قیصرانی۔
 

رضوان

محفلین
جویریہ مسعود نے کہا:
راج۔۔ہ فار ح۔۔۔ری۔ت نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
در اصل بہت سے لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ سوات صرف منگورہ کا نام ہے اور سوات کے مشہور مقامات جیسے کالام، اشو گبرال، مہو ڈنڈ، بحرین، مدین، مالم جبہ، مرغزار وغیرہ سوات میں شامل نہیں۔ حالانکہ سوات انہی علاقوں کا نام ہے

آپ ضرور آئیں اور لطف اٹھایئں مگر رش اور خراب سڑکوں کے لئے ایڈوانس میں معذرت (کام جاری ہے) ویسے سنا ہے آج منگورہ کے سڑکوں پر بہت رش ہے اور سننے میں آرہا ہے کہ ریکارڈ سیاح آئے ہیں سوات۔
کالام سب سے خوبصورت جگہ ہے۔ پہلی مرتبہ ٹراوٹ یہیں کھانا نصیب ہوئی تھی۔
ایک مزار بھی ہے سوات میں‌ سیدو شریف کے نام سے جہاں پر5 فٹ اونچی چارپائی پڑی ہے اور جس کے پائیوں کا حجم بھی کافی ہے۔ یہاں ایک چشمہ بھی ہے جس کے پانی سے لوگ وضو کرتے ہیں ، مچھلیاں بھی پائی جاتی ہیں۔
اسی طرح فضہ گٹ بھی کافی خوبصورت جگہ ہے جس کےساتھ ایک دریا ہے جس کے پانی کا رنگ زمرد کی طرح کا اور نہایت ٹھنڈا ہے۔
ویسے سوات میں ایک میوزیم بھی ہے اور چند آثار قدیمہ بھی۔
مہو ڈنڈ کس طرف ہے؟
جی ہاں سیدو بابا کا مزار ہے جو ریاست سوات کے بانی عبد الودود بادشاہ صاحب کے دادا تھے۔ انہیں کے نام پر سیدو شریف نام پڑا اس گاؤں کا۔ اور کس چارپائی کی بات کررہے ہیں۔ میں نے تو نہیں سنا ۔
فضا گٹ مینگورہ کا ہی حصہ ہے جو کہ دریائے سوات کے کنارے بنایا گیا ایک پارک ہے۔

آثار قدیمہ چند نہیں لا تعداد ہیں سوات میں۔ بٹ کڑہ ، غالیگے۔ پنجی گرام وغیرہ وغیرہ۔ فاہیان ایک چینی سیاح 482 عیسوی میں آیا تھا۔ لکھتے ہیں سوات میں 500 بدھ خانقاہیں ہیں۔ ان میں سب سے بڑی خانقاہ بت گڑہ ہے۔ 100 سال بعد کا ایک اورچینی سیاح ان خانقاہوں کی تعداد 1500 بتاتا ہے۔ مگر ایک اور سیاح جو 752 ع میں آیا تھا، لکھتا ہے کہ سب خانقاہیں ویران ہوچکی ہیں۔ سوات میں اسلام محمود غزنوی کے دور میں 1000 عیسوی میں آیا۔ محمود غزنوی کا بنایا ہو سوات کا اولین مسجد کے کھنڈرات 1985 میں دریافت ہوئیں۔

مہو ڈنڈ کالام سے اوپر ایک جھیل ہے جو دریائے سوات منبع ہے÷÷÷

اور کچھ؟
پھر تو سوات کی زیارت لازم ہے مگر یہ سیاحوں کے رش والی بات کچھ ٹھیک نہیں سیزن آف ہوتے ہی چکر لگاؤں گا تب تک امید ہے سڑکیں بھی ٹھیک کر والوگی۔ :lol:
آثار قدیمہ و جدیدہ سب پر ایک نظر ڈال کر آئیں گے کہ پہلی نظر معاف ہے البتہ دوسری دفعہ پر گناہ ہوتا ہے کیوں اپنے قیصرانی بھائی
 

رضوان

محفلین
شمشاد بھائی شکریہ آپ کا اور معذرت میری کہ آپ اس ناچیز کے متعلق اتنے مشوش تھے اور ہوائی پیغامات ارسال کرتے رہے۔ یقین مانے کہ میرے دل کو بھی گہری کھائی کی طرف ہچکولے لیتی جیپ میں بس آپ کا اور محفل کا ہی خیال تھا کہ اگر میں گزر گیا تو اس ایک سالہ محفل کا کیا ہوگا ابھی تو شیرخوارگی کی منزل ہے کہاں زمانے کی ٹھوکروں میں پڑی رہے گی بس یہ آپ لوگوں کی دعائیں اور نصیب تھے جو میں واپس آگیا ورنہ تو لوگ باگ وہیں مزے کر رہے تھے۔
آپ شکریہ کہ باوجود زکریا اور ماوراء کے منع کرنے کے آپ مجھے یاد کرتے رہے۔ اس بہانے کتنے لوگ پہچانے گئے huh
 
رضوان ناران جا کر کیا مجھے بھی بھول گئے ، میں تمہاری پوسٹس میں اپنا نام ڈھونڈتا ہی رہ گیا

آجاؤ اب خود ہی
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان اصل میں ان نوزائیدہ محفل کی پہلی سالگرہ تھی، خطرہ تھا کہ برسی نہ ہو جائے، وہ تو محب اور ماورا نے کچھ بھاگ دوڑ کر کے موم بتیوں اور غباروں کا بندوبست کر لیا اور کیک اور کھانے تو محب نے وافر مہیا کیئے۔ آپ کے سالانہ پیغام کا انتظار تھا۔ اس لیے بھی زیادہ یاد کیا گیا۔

شاہ جی لگتا ہے یا تو کیفی میں ہیں یا کوئی مرغا پھنسا ہوا ہے :wink:
 

رضوان

محفلین
محب علوی نے کہا:
رضوان ناران جا کر کیا مجھے بھی بھول گئے ، میں تمہاری پوسٹس میں اپنا نام ڈھونڈتا ہی رہ گیا

آجاؤ اب خود ہی
وہ کہتے ہیں نا کہ آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل
اور تمہارے ستم ہی تو بھلانے وہاں گیا تھا۔
 
میرے ستم اتنی جلدی بھلادوگے کیا اور میرے تو بھلا لوگے مگر جو میں نے سہے ہیں وہ کیسے بھلاؤں اے شاہِ ستم گراں
 

رضوان

محفلین
شمشاد نے کہا:
رضوان اصل میں ان نوزائیدہ محفل کی پہلی سالگرہ تھی، خطرہ تھا کہ برسی نہ ہو جائے، وہ تو محب اور ماورا نے کچھ بھاگ دوڑ کر کے موم بتیوں اور غباروں کا بندوبست کر لیا اور کیک اور کھانے تو محب نے وافر مہیا کیئے۔ آپ کے سالانہ پیغام کا انتظار تھا۔ اس لیے بھی زیادہ یاد کیا گیا۔

شاہ جی لگتا ہے یا تو کیفی میں ہیں یا کوئی مرغا پھنسا ہوا ہے :wink:
واہ پھر تو ہوگئی ہیپی برتھ ڈے۔
ابھی تک کنکشن اور بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے اس لیے کچھ تسلسل نہیں بن پا رہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب اب بھگتو لیکن اب پچھتائے کیا ہوت جب احمد شاہ ابدالی والی لڑائی میں واپسی پر لفٹ نہیں دی تھی، یہ اسی کا بدلہ لے رہے ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
شمشاد نے کہا:
رضوان اصل میں ان نوزائیدہ محفل کی پہلی سالگرہ تھی، خطرہ تھا کہ برسی نہ ہو جائے، وہ تو محب اور ماورا نے کچھ بھاگ دوڑ کر کے موم بتیوں اور غباروں کا بندوبست کر لیا اور کیک اور کھانے تو محب نے وافر مہیا کیئے۔ آپ کے سالانہ پیغام کا انتظار تھا۔ اس لیے بھی زیادہ یاد کیا گیا۔

شاہ جی لگتا ہے یا تو کیفی میں ہیں یا کوئی مرغا پھنسا ہوا ہے :wink:
واہ پھر تو ہوگئی ہیپی برتھ ڈے۔
ابھی تک کنکشن اور بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے اس لیے کچھ تسلسل نہیں بن پا رہا۔

محفل کی سالگرہ کا الگ سے دھاگہ کھولا گیا تھا، آپ اب بھی وہاں جا کر اپنا پیغام دے سکتے ہیں تاکہ سند رہے اور اگلی سالگرہ پر بھی کام آئے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top