قیصرانی بھائی : محفل کی ایک ڈور پر دو صاحبان صرف ایک مخصوص مذہب کے ایک رکن کے پیغام پر ایڈمین کے دین و ایمان پر سوال کر رہے ہیں ۔
میں نے اس خاص مذہب کے رکن کی سائیڈ بھی لی تھی اور یہ بھی لکھا تھا کہ میں ایک ایسی مخصوص مذہب رکھنے والے ایک طالب علم کے ساتھ نرسری سے دسویں کی تھی ۔ اور اس خاص مذہب سے تعلق رکھنے والے بچوں کی امی جان نے اپنے سکول میں اس لیے داخل کر لیا کہ اس وقت ان کے بچوں پر حکومتی سکول میں جسمانی سزائيں دی جا رہیں تھیں اور ان کو گالیاں دے کر ان کی انا کو ٹھیس پہنچائیں جا رہی تھیں ۔
اب ڈر ہے کہ مجھ پر ان دو مخصوص مذہبی صاحبان " کافر کا فتوا " ہی نہ لگا دیں ۔ میں پاکستان میں ہوتا ہوں ۔ ان کےفتوے کہیں میری زندگی اور کیریر دونوں ہی نہ برباد کریں ۔
مجھے اس محفل میں اپنے اصل نام سے نہیں آنا چاہیے تھا ۔
اب میں کیا کروں ؟