اب کس نے آنا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
نہیں رات کو صرف آدھ گھنٹہ لوڈشیڈنگ ہوتی ہے

اچھا اب تو میں چلتی ہوں 12 بجا ہی چاہتے ہیں
 
قیصرانی بھائی : کیوں بھائي ۔ آپ بھی تو ہماری محفل کی شان ہیں ۔

ضرور آئیں ۔
معاف کیجیئے گا کہ پیغام کا جواب دینے میں دیر ہو گئی ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمیل بھیا، کیوں‌کیا ہوا؟ کیوں ان سیف محسوس کر رہے ہیں؟ ذرا بتائیں تو سہی جناب۔
باتونی ہاتھی
 
قیصرانی بھائی : محفل کی ایک ڈور پر دو صاحبان صرف ایک مخصوص مذہب کے ایک رکن کے پیغام پر ایڈمین کے دین و ایمان پر سوال کر رہے ہیں ۔

میں نے اس خاص مذہب کے رکن کی سائیڈ بھی لی تھی اور یہ بھی لکھا تھا کہ میں ایک ایسی مخصوص مذہب رکھنے والے ایک طالب علم کے ساتھ نرسری سے دسویں کی تھی ۔ اور اس خاص مذہب سے تعلق رکھنے والے بچوں کی امی جان نے اپنے سکول میں اس لیے داخل کر لیا کہ اس وقت ان کے بچوں پر حکومتی سکول میں جسمانی سزائيں دی جا رہیں تھیں اور ان کو گالیاں دے کر ان کی انا کو ٹھیس پہنچائیں جا رہی تھیں ۔

اب ڈر ہے کہ مجھ پر ان دو مخصوص مذہبی صاحبان " کافر کا فتوا " ہی نہ لگا دیں ۔ میں پاکستان میں ہوتا ہوں ۔ ان کےفتوے کہیں میری زندگی اور کیریر دونوں ہی نہ برباد کریں ۔

مجھے اس محفل میں اپنے اصل نام سے نہیں آنا چاہیے تھا ۔

اب میں کیا کروں ؟
 
زیک

مسافر
شمیل: فکرمند نہ ہوں۔ صرف ایک دو ارکان کی الٹی پلٹی حرکات کو اہمیت نہ دیں۔ یہ آپ کا بال بیکا نہیں کر سکتے۔

اب شمیل۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمیل بھیا، آپ بالکل بے فکر رہیں۔ اللہ پاک پر سب چھوڑ دیں اور مطمئین ہو جائیں۔ اس محفل پر ہم سب دوست بہت سمجھدار ہیں۔ امید ہے کہ کوئی دوست ایسا کام نہیں کرے گا جس سے اس محفل پر یا کسی دوست پر کوئی حرف آئے۔ اگر کوئی دوست تنگ کرنے کی کوشش کرے تو ہم آرام سے انہیں سمجھانے کی کوشش کریں گے۔ بے فکر رہیں۔ انشاء اللہ میں آپ کے ساتھ ہوں اور دیگر ارکان بھی۔
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
دوسرا وہ دوست جو اس دھاگے پر جذباتی ہو رہے تھے، وہ صرف اسی دھاگے کی حد تک تھے۔ اس سے ہٹ کر ہم سب پھر اسی ماحول میں آجاتے ہیں جو بات سے پہلے ہوتا ہے۔ بے فکر رہیں
قیصرانی
 
قیصرانی بھائی اور زکریا بھائی : بہت بہت شکریہ ۔ آپ کی باتوں سے مجھے بہت حوصلہ ہوا ہے ۔

ویسے میں بھی کوشش کرتا ہوں ان مذہبی مباحث سے دور رہنے کی ۔ اور میری ایک کتاب کا کام ادھورا پڑا ہے ۔ آپ کو تو یاد ہی ہو گا کہ میں ایک کتاب " نفس کا تزکیہ " کو برقیانے کا کام کر رہا تھا ۔ وہ آج سے دوبارہ سے شروع کر دی ہے ۔ اس کا ایک باب برقیا کر میں نے محفل میں متعلقہ ڈور پر پوسٹ بھی کر دیا تھا ۔ اب آج کے آج ہی ایک اور باب بھی ٹائیپ کر کے محفل میں پوسٹ کر دیتا ہوں ۔

اس کے بعد میں اسی سلسلے کی 6 کتب بھی برقیایوں گا ۔ اور ساتھ میں اپنے بھائی کو کہوں گا کہ وہ میری مدد کرے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ شمیل بھیا۔ ابھی کتاب پر کام تو کر رہے ہیں، یہ بتائیں کہ کیا وکی پر کام شروع کیا ہے؟ وکی پر کام بہت مزیدار ہوتا ہے۔ ذرا وہ تو آزمائیں۔ میں آپ کی مدد کے لیے حاضر ہوں۔
قیصرانی
 
ذکریا بھائی : آپ سے ایک مدد چاہیے ۔ وہ یہ ہے کہ فائر فاکس کا 2.0 بیٹا ورژن کل ریلیز Officially کیا جا رہا ہے ۔ لیکن میں نے ابھی ابھی دیکھا ہے کہ اس کو موز زیلا کی ایک FTP سائیٹ سے بھی ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ اب آپ یہ بتائیں کہ وہاں موجود 11 فائلوں میں سے وینڈوز کمپیٹیبل کون سی ہے ۔

سائٹ کا پتہ یہ ہے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی وہی زکریا بھائی والا لنک ہے۔ ابھی میں انسٹال کرکے بتاتا ہوں، امید ہے کہ زکریا بھائی برا نہیں منائیں گے :)
قیصرانی
 
ذکریا بھائی : آپ جانتے ہی ہوں گے کہ میں " شمل نامہ " میں اور سائٹ کا ربط دیتا ہوں تو وہ بہت بہت لمبے لمبے ہوتے ہیں ۔ آپ مجھے Step by step بتائیں کہ کیسے میں ان ربط کو مختصر کر سکتا ہوں جیسا آپ نے ابھی ابھی میری پوسٹ میں موجود لنک کے ساتھ کیا کہ اتنے بڑے لنک کو " یہ " میں چھپا دیا ۔

میں کوشش کرتا ہوں تو ایسا نہیں ہو پاتا اور مجھے بڑی بڑی لنک دینی پڑ جاتی ہیں ۔
 
محمد شمیل قریشی نے کہا:

زکریا بھائي کا جواب بھی آتا ہو گا ۔ لیکن کوئي اور بھی اگر بتانا پسند کرے تو عین نوازش ہو گی ۔ اس سوال کا جواب جو میں نے پوچھا ہے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
ذکریا بھائی : آپ جانتے ہی ہوں گے کہ میں " شمل نامہ " میں اور سائٹ کا ربط دیتا ہوں تو وہ بہت بہت لمبے لمبے ہوتے ہیں ۔ آپ مجھے Step by step بتائیں کہ کیسے میں ان ربط کو مختصر کر سکتا ہوں جیسا آپ نے ابھی ابھی میری پوسٹ میں موجود لنک کے ساتھ کیا کہ اتنے بڑے لنک کو " یہ " میں چھپا دیا ۔

میں کوشش کرتا ہوں تو ایسا نہیں ہو پاتا اور مجھے بڑی بڑی لنک دینی پڑ جاتی ہیں ۔
شمیل بھیا، ابھی آپ زکریا بھائی کے پیغام کا اقتباس پر کلک کریں تو سورس سامنے آجائے گا۔ اس سے دیکھ لیں، طریقہ وہی ہے جو آپ نے اپنے دستخط میں رکھا ہے۔
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
شمیل بھیا، ابھی تک موذیلا فائر فاکس درست کام کر رہا ہے۔ یعنی ابھی تک کوئی مسئلہ نہیں‌ہوا نئے ورژن میں۔ بیٹا ہونے کی وجہ سے کچھ خرابیاں تو ہوں گی، لیکن جیسے پتہ چلیں گی، میں آپ کو بتا دوں گا۔
قیصرانی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top