اب کس کو آنا ہے 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

دوست

محفلین
لو جی اب میں‌ آگیا۔
اور سحری کرکے آیا ہوں۔
اس وقت صرف نعمان آنلائن ہیں۔
چلیں وہی اگلی بار۔ اگرچہ مجھے پتا ہے وہ شاید اس دھاگے کو دیکھیں ہی نہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اتنی جلدی آپ کی سحری بھی ہو گئی۔ یہاں تو ابھی ڈیڑھ گھنٹہ باقی ہے۔

واقعی نعمان ادھر نہیں آتے۔ آج تو شگفتہ صاحبہ بھی نہ آئیں گی کہ رات بہت دیر تک رہیں۔

اعجاز بھائی کے آنے کا وقت ہو گا۔
 

جیہ

لائبریرین
استاد محترم سے پہلے ان کی نالائق شاگردہ حاضر ہے


شمشاد بھائ یہ بچونگڑا ( بر وزن شتونگڑا) کون ہے جو آپ کی اوتار میں براجماں ہے
 

الف عین

لائبریرین
اوتار کی تصویر شمشاد کے بچے کی ہی ہوگی، اب وہی مکمل تعارف کرائیں تو بہتر ہے۔
اب شاید شمشاد ہی آ جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ تم نے کہا تھا اوتار بدل دیں، سو میں نے بدل دیا۔ رہی یہ کہ یہ تصویر کس کی ہے تو تم ہر دفعہ کوئی آرٹ کا نیا نمونہ اوتار میں لگاتی ہو، تو میرے پاس خوبصورت ہنستے مسکراتے بچوں کی تصویریں ہیں تو میں یہ لگایا کروں گا۔ انہیں ہنستا مسگراتا دیکھ کر ہمارے لبوں پر بھی مسکراہٹ آ جاتی ہے۔
 

حجاب

محفلین
جیہ کافی کوشش کی ہے مجھے بھی یہ اوتار نہیں پسند ،مگر چینج نہیں ہوتا کیا کروں :? میں جو اوتار لگانا چاہتی ہوں اُس کا سائز بڑا ہے پکچر کا :(
 

جیہ

لائبریرین
تو ایسا کریں کہ اس ایمیج کو ACDSee میں موڈیفائ کریں Resize آپشن اپلائ کرکے سائز 80 پکسل دے دیں
 

جیہ

لائبریرین
اللہ کے فضل سے روزے اچھے گزر رہے ہیں۔ موسم نہ گرم ہے اور نہ سرد۔ مزے کا موسم ہے۔ ابھی پرسوں رات بارش ہوئ جس سے موسم اور خوشگوار ہو گیا ہے

اب سندباد میاں سے پوچھتے ہیں کہ ان کا روزہ کیسا جا رہا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
میں حاضر ہوں اس وقت تو۔ اب شاید جوجو کو بلاؤں تو وہ ہی آ جائیں ۔ میں تو اب چلنے والا ہوں۔
 

جیہ

لائبریرین
آہی گئ استاد محترم

وہاں ناگپور میں 11 بج گیے ہیں ۔ اب آپ آرام کریں صبح سحری کے لیے بھی اٹھنا ہوگا
عامر صاحب بھی آن لائن ہیں۔ ذرا یہاں آکر تعارف تو کروادے
 

زیک

مسافر
اوتار بدلنے کی بات ہو رہی تھی تو یہ لیں میں بھی اس کام میں شامل ہو گیا۔

اب حجاب نئے اوتار کے ساتھ۔
 

جیہ

لائبریرین
حجاب تو بعد میں آئیں شاید آپ سے ایک سوال پوچھنا تھا زکریا جی

ابھی میں نے ایک امیج ری سائز کی۔ اس کی سائز 3 کلو بائٹ ہے۔ مگر محفل اس کو قبول نہیں کر رہا۔ میں نو پراپرٹیز میں دیکھا تو سائز تو 3 کلو بائٹ ہی تھا مگر ڈسک پر سائز 8 کلو بائٹ دکھا رہا ہے۔ اس مسئلے کو کیسے حل کروں؟؟

ویسے زکریا یہ نیا اوتار اچھا نہیں لگ رہا ۔ اسے تبدیل کرلیں۔ اس سے تو وہ ہیٹ والا اچھا تھا



:lol:
 

زیک

مسافر
اگر 6KB سے کم ہو تو ٹھیک ہے اور Size on disk نہ دیکھیں بلکہ اصل Size۔ اس کے علاوہ تصویر کا سائز بھی 80 پکسل بائی 80 پکسل یا اس سے چھوٹا ہونا چاہیئے۔

ظاہر ہے یہ اوتار تو اچھا نہیں لگے گا کہ میٹرک کے زمانے کی تصویر ہے۔

اب شمشاد۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top