اب کس کو آنا ہے 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
چلیں وہ اگر پسند نہیں کرتے تو کوئی بات نہیں۔ میں ہوں ناں۔

آج باجو لگتا ہے کہیں مصروف ہیں جو ابھی تک نہیں آئیں۔


جی آں ، اک اور ٹیسٹ عنقریب آرہا ہے ، مصیبت :? اور ویسے بھی روزہ رکھ کے کہاں اتنی سکت ہوتی ہے بولنے کی ، لڑائی کرنی ہو تو وہ الگ بات ہے :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
روزہ رکھ کر یا رمضان میں لڑائی نہیں کرنی چاہیے۔

ابھی تھوڑی دیر میں اعجاز بھائی یا شگفتہ صاحبہ آتے ہوں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
میں‌تو حاضر ہوں لیکن ہر پیغام میں کچھ بَگ آ رہا ہے۔ معلوم نہیں یہ بھی پوسٹ ہوتا ہے یا نہیں۔
ابھی جوجو یہاں تھی، مجھ سے ڈر کے بھاگ گئ، اب شاید پھر آئے میرے جانے کے بعد۔
 

جیہ

لائبریرین
اس وقت مجھے بہت نیند آرہی تھی تو جاکر سوگئ۔3 بجے اٹھی تھی اور پھر سوئ نہیں تھی۔
اس وقت تو کوئ نہیں تو کسے بلاؤں۔ چلو بقو ماورا۔۔۔ اب کوئ اچھا سا
 

شمشاد

لائبریرین
تو میرے سوا کون ہے :wink:

یہ لو میں آ گیا۔
لگتا ہے سب کو ہی روزہ لگ رہا ہے سوائے میرے۔

اب ماوراء
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
روزہ رکھ کر یا رمضان میں لڑائی نہیں کرنی چاہیے۔

ابھی تھوڑی دیر میں اعجاز بھائی یا شگفتہ صاحبہ آتے ہوں گے۔


:D میں لڑاکی نہیں جناب جو بات بے بات پر لڑے ۔ مجھے دیکھا کبھی لڑتے ہوئے ؟ :p 8) میں جیسی نظر آتی ہوں بلکل اسکے الٹ ہوں نرم مزاج ، رحمدل ،
مگر جھوٹ مجھ سے برداشت نہیں ہوتا اور نہ ہی اپنے کردار پر کی اٹھائی ہوئی انگلی ، اسی لئے جب کچھ لوگ ایسی بات کرتے ہیں تو میں غراتی ہوئی آتی ہوں :D کیوں برداشت کروں غلط باتیں ۔ اور جھوٹی ، سو کبھی کبھی لڑتی ہوں اور پھر خوب لڑتی ہوں ۔

:lol:
 

شمشاد

لائبریرین
تھوڑی بہت لڑائی صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے۔ کبھی کبھار لڑ بھی لینا چاہیے۔ :wink:

ویسے تو جیہ کے آنے کا بھی وقت ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ بھائ آپ کو میرے آنے کا وقت پتہ ہوتا ہے۔ اس لو کہتے ہیں دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔

اس وقت تو شگفتہ جی آن لائن ہیں۔ اگر آجائے تو زہے عز و شرف ورنہ۔۔۔۔۔ پرانی تنخواہ پر گزارہ کروں گی :lol:
 

جیہ

لائبریرین
وعلیکم سلام

راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے
بس میں ہی چین بہ جبین ہوں روزوں کی وجہ سے :lol:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اخپل خیال کاوا

جویریہ ، دیکھیں آپ کی محبت میں کیا کچھ سیکھ رہی ہوں :)

یہ بتائیں یہ جملہ درست لکھا ہے ناں !
 

جیہ

لائبریرین
آپ کی محبت کا شکریہ

صحیح جملہ یوں ہے

خپل خیال ساتہ

خپل= اپنا
خیال
ساتہ= رکھو
 

شمشاد

لائبریرین
راوی نے چین ہی چین لکھ دیا
چناب کیا لکھ رہا ہے روس ہی روس :?

ماشاء اللہ رونق لگی ہوئی ہے دائیں طرف تو۔

خلافِ معمول شگفتہ صاحبہ اس وقت ہیں۔ کوئی خاص کام ہو گا، کیوں جی؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد بھائی ، خیریت سے ہیں آپ ؟

جی بالکل ، خاص نہیں بلکہ خاص الخاص کہیے ، آپ کے نجی اسکول سے ڈونیشنز لینے کا خوفناک منصوبہ ہے اگر آپ کا اسکول کھڑا ہونے سے پہلے ہی بیٹھ نہ جائے :)
 

شمشاد

لائبریرین
جی الحمد للہ، بالکل خیریت سے ہوں، بس دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔

اور ڈونیشن پر یاد آیا کہ : ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
تھوڑی بہت لڑائی صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے۔ کبھی کبھار لڑ بھی لینا چاہیے۔ :wink:

ویسے تو جیہ کے آنے کا بھی وقت ہے۔



صیح کہا :lol: کچھ اچھوں کی طیبعت صاف کرنے سے بھی میری صحت فٹ فاٹ رہتی ہے ۔ :lol: کہ علاج میرے پاس سے ہی ملتا ہے ۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
یا اللہ خیر - یہ آج شگفتہ صاحبہ ابھی تک آن لائن ہیں ۔ لگتا ہے سحری کر کے ہی جائیں گی۔

کسی خاص مسئلے میں الجھی ہوئی لگتی ہیں۔ کیوں جناب؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی شمشاد بھائی ، میرے مسائل لائبریری سے شروع ہو کر لائبریری پر ختم ہوتے ہیں۔ دوسری جانب اردو لوکلائزیشن کی وادیوں میں بھٹکنے کا ارادہ تھا۔ اور خیر آج تو مسئلہ خاص ہے یعنی کہ لائبریری کے لئے ڈونیشن حاصل کرنے کا وہ بھی ایک مالکِ نجی اسکول سے ، کوئی امید نظر ہی نہیں آرہی :) امی ابو سے ڈانٹ بھی پڑ چکی اس جاگنے پر، اچھا ٹھیک ہے شاید کل تک کچھ بات بن جائے ابھی میں جاتی ہوں سونے !
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top