اب کس کو آنا ہے 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب نے کہا:
رمضان کا مہینہ تو واقعی مبارک ہے اور یاد بھی رہتا ہے اگلے رمضان تک ،شگفتہ آپ کے لئے یادگار کیوں رہے گا یہ رمضان کوئی خاص بات ؟؟؟؟؟

السلام علیکم حجاب

چھوٹی چھوٹی خوشیاں جمع کرنا مجھے اچھا لگتا ہے اور اس بار ماہِ رمضان کی پہلی تاریخ سے ہی میرے پاس چند ایسی خوشیاں جمع ہو گئی ہیں تو اس لئے یادگار کہا !!
 
جیہ

لائبریرین
میں حاضر ہوں باس

آپ نے صوتی لحاظ سے جملہ درست لکھا ہے مگر املا تھوڑی سی غلط ہے

تصحیح:

پشتو: تاسو څنګه یئ َ
تا سو تسنگہ یئ

یاد رہے کہ پشتو حرف څ ت اور س کے آوازوں کا مجموعہ هے جیسے Tsonami (طوفان) کو پشتو میں څونامی لکهیں گے

اس کا مطلب یہ ہے

تاسو: تۂ کی جمع یعنی تم یا آپ
څنګه : فارسی چہ رنگ کا مفغن شکل ۔ کیسے، کس حال میں؟

یئ ، یے کی جمع ہو

ترجمہ: تم کیسے ہو؟ یا تم کیسی ہو؟ یا آہ کیسے ہیں یا آپ کیسی ہیں؟

امید ہے کہ آپ کو پورا فقرہ سمجھ آگیا ہوگا
 
سندباد

لائبریرین
جیہ بی بی ماننا پڑتا ہے۔ آپ تو سچ مچ کی استانی ہیں۔ پشتو میری مادری زبان ہے اور آپ نے جس طرح سیدہ شگفتہ کو سمجھایا ہے، اس سے آپ کی زبان دانی کا قائل ہونا پڑتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو ایسے ہی تو اس کو سکول میں نہیں رکھا ہوا۔ آخر کچھ ہے تو اس کو سکول دیا ہوا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ گھپلے بہت کرتی ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
سندباد نے کہا:
جیہ بی بی ماننا پڑتا ہے۔ آپ تو سچ مچ کی استانی ہیں۔ پشتو میری مادری زبان ہے اور آپ نے جس طرح سیدہ شگفتہ کو سمجھایا ہے، اس سے آپ کی زبان دانی کا قائل ہونا پڑتا ہے۔

شکریہ سندباد میاں۔

لگتا ہے آپ کے یہ سنہری حروف فریم کرانے پڑیں گے تاکہ سند رہے اور بہ وقت ضرورت کام آئے ۔۔۔۔ یعنی فریم کا خرچہ الگ سے۔
مگر پتہ نہیں باس کو سمجھ بھی آئ کہ نہیں؟
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
تو ایسے ہی تو اس کو سکول میں نہیں رکھا ہوا۔ آخر کچھ ہے تو اس کو سکول دیا ہوا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ گھپلے بہت کرتی ہے۔

شمشاد بھائ وہ کونسا گانا تھا۔۔۔

تم تیر پہ تیر چلاؤ
تمہیں ڈر کس کا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
No comments

اب بقول شاکر بھائی کے، کہ میں ہی ہوں۔

ویسے باجو کو آنا چاہیے۔

یہ ظفری کہاں غایب ہیں؟؟؟ کسی کو کچھ پتہ ہے؟
 
حجاب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
حجاب نے کہا:
رمضان کا مہینہ تو واقعی مبارک ہے اور یاد بھی رہتا ہے اگلے رمضان تک ،شگفتہ آپ کے لئے یادگار کیوں رہے گا یہ رمضان کوئی خاص بات ؟؟؟؟؟

السلام علیکم حجاب

چھوٹی چھوٹی خوشیاں جمع کرنا مجھے اچھا لگتا ہے اور اس بار ماہِ رمضان کی پہلی تاریخ سے ہی میرے پاس چند ایسی خوشیاں جمع ہو گئی ہیں تو اس لئے یادگار کہا !!

اچھی بات ہے شگفتہ خوشی چھوٹی ہو یا بڑی انجوائے کرنی چاہئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
حجاب اور اس وقت، آج کچھ جلدی نہیں آ گئیں۔
لیکن پتہ نہیں اس دھاگے پر آتی ہیں کہ نہیں۔
 
حجاب

محفلین
جی میں آ گئی ہوں اور قیصرانی کیسا گزر رہا ہے وقت پاکستان میں۔
میں جلدی تو نہیں آئی شمشاد صاحب 9:30 کے بعد آتی ہوں ہمیشہ۔وہی ٹائم آج بھی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
حجاب نے کہا:
جی میں آ گئی ہوں اور قیصرانی کیسا گزر رہا ہے وقت پاکستان میں۔
میں جلدی تو نہیں آئی شمشاد صاحب 9:30 کے بعد آتی ہوں ہمیشہ۔وہی ٹائم آج بھی ہے۔
بہت شکریہ حجاب صاحبہ، الحمدللہ بہت عمدہ وقت گزر رہا ہے۔ اب تو پھر واپسی کی تیاری ہو رہی ہے۔ 9 کو رات کی فلائٹ ہے کراچی سے :(
 
حجاب

محفلین
آپ عید سے پہلے ہی جا رہے ہیں قیصرانی،
جیہ کی فرمائش پر اوتار چینج کیا اور جیہ تبصرہ کئے بغیر غائب ہے۔ :roll:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top