اب کس کو آنا ہے 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حجاب

محفلین
اوکے جناب خیریت سے جائیں۔
شمشاد صاحب کیا آج بیت بازی پر پابندی ہے،یا شعر ختم ہوگئے۔
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
No comments

اب بقول شاکر بھائی کے، کہ میں ہی ہوں۔

ویسے باجو کو آنا چاہیے۔

یہ ظفری کہاں غایب ہیں؟؟؟ کسی کو کچھ پتہ ہے؟


آگئی ، آج میں سارا دن لندن میں ہی گزار کے کچھ دیر پہلے لوٹی ہوں افطاری کرنے گئی تھی ،

ظفری کا کسی کو کچھ پتا نہیں :D کہ جب سے میرے سے جنگ کر کے گئے ہیں وہ شاید اسکے بعد دوبارہ نہیں دیکھائی دیا ، :p اب نہیں معلوم کس حال میں ، ہیں؟ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
اب دوست ہی ہیں آن لائن تو وہی آئیں گے۔

ظفری تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے سینگوں کی طرح غائب ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جیہ نے کہا:
میں حاضر ہوں باس

آپ نے صوتی لحاظ سے جملہ درست لکھا ہے مگر املا تھوڑی سی غلط ہے

تصحیح:

پشتو: تاسو څنګه یئ َ
تا سو تسنگہ یئ

یاد رہے کہ پشتو حرف څ ت اور س کے آوازوں کا مجموعہ هے جیسے Tsonami (طوفان) کو پشتو میں څونامی لکهیں گے

اس کا مطلب یہ ہے

تاسو: تۂ کی جمع یعنی تم یا آپ
څنګه : فارسی چہ رنگ کا مفغن شکل ۔ کیسے، کس حال میں؟

یئ ، یے کی جمع ہو

ترجمہ: تم کیسے ہو؟ یا تم کیسی ہو؟ یا آہ کیسے ہیں یا آپ کیسی ہیں؟


امید ہے کہ آپ کو پورا فقرہ سمجھ آگیا ہوگا


السلام علیکم جویریہ

بہت شکریہ ، مجھے سمجھ میں آگیا ہے ، آپ چاہیں تو ٹیسٹ لے سکتی ہیں :)

اچھا شکریہ کس طرح کہنا ہے اگر یہ بھی بتا دیں
 

جیہ

لائبریرین
جی استاد محترم ۔۔۔ مگر اس سے پہلے آپ سے تھوڑی دیر بات کرلوں۔۔


تو کیسے ہیں آپ۔ حیدر آباد کب پہنچے تھے آپ؟ سفر ٹھیک تھا نا۔ گھر پر سب کیسے ہیں۔ سلام عرض کرنا میرا
 

الف عین

لائبریرین
اچھا ہوں جوجو۔ سفر بھی آرام سے گزرا۔ اس بار تو میرے سلیپر کلاس کے ٹکٹ کو مفت میں اے سی میں اپ گریڈ کر دیا گیا تھا۔ بس یہ ہوا کہ افطار سٹیشن پر کرنا پڑا۔ اور مغرب اور عشاء ملا کر اے سی میں اگلے سٹیشن پر شفٹ کرنے کے بعد پڑھنی پڑی کہ سلیپر کلاس کی میری سیٹ ایک اور صاحب کو الاٹ کر دی گئ تھی ویٹنگ لسٹ والے، اور مجھے اگلے سٹیشن سے ڈیڑھ گھنٹے بعد ای سی سلیپر کی خالی ہونے والی سیٹ دے دی گئ تھی۔ روزے بھی اچھے گزر رہے ہیں۔ کل ایک افطار کی دعوت بھی ہو گئ۔
اب میں چلا۔ کہ تم بھی جا چکیں۔ اب شاید شمشاد
 

شمشاد

لائبریرین
جی میں ہی ہوں لیکن بس سمجھیں کہ جانے ہی والا ہوں۔

ابھی تو ڈاکٹر صاحب تھے، انہی کو بلانے والا تھا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم جویریہ

آپ آج دیر سے آئی ہیں یا دیر سے ہی آنا ہوتا ہے ؟ میں اب جا رہی ہوں چلیں آپ کی بچت ہو جائے گی اب آج میں کچھ نیا جملہ نہیں پوچھ سکوں گی آپ سے :)
 

جیہ

لائبریرین
جی شگفتہ آج نیٹ خراب تھا ، ابھی ٹھیک ہوگیا

چلو آپ کی شگفتہ مزاجی پھر سہی
 

جیہ

لائبریرین
حجاب بہن آپ کافی دیر سے موجود ہیں مگر تھوڑی سی خاموش ؟

کیوں بھلا خیریت تو ہے ؟

اور ہاں آپ کا نیا اوتار جی سے پسند آیا۔ اگر رنگین ہوتا تو اور خوب ہوتا
 

جیہ

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
اچھا شکریہ کس طرح کہنا ہے اگر یہ بھی بتا دیں

پشتو میں شکریے کے لیے تقریبا وہی الفاظ ہیں جو اردو میں مستعمل ہیں۔ جیسے:

شکریہ، مہربانی، تشکر

مگر 15 سال پہلے شکریے کے لیے ایک نیا لفظ وضع کیا گیا تھا جس کا رواج اب بڑھتا جا رہا ہے اور وہ ہے:
مننہ (Manana)
جو کہ “منل“ بمعنی “ماننا“ سے حاصل مصدر ہے
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ آرزو فلم کا یہ گانا تو سنا ہوگا آپ نے :p

اجی ہم سے بچ کر کہاں جایئے گا
جہاں جایئے گا ہمیں پایئے گا
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے نہیں سنا ہوا۔ میں گانے نہیں سنا کرتا۔

یہ لو اب دو عدد مخفی بھی ہیں۔ ایک تو یقیناّ باجو ہوں گی۔

ماوراء کدھر ہے نظر نہیں آئی۔
 

حجاب

محفلین
جیہ آج میرا نیٹ بیمار ہے اس لئے میں خاموش ہوں،ویسے سب خیریت ہی ہے ۔اوتار پسند کرنے کا شکریہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top