اب کس کو آنا ہے 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نوید ملک نے کہا:
تمام دوستوں کو نوید ملک کا سلام ، میں نیا ہوں ابھی تو جیسے اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارنا ہوتا ہے ، ویسے ہی اپنا حال ہے ابھی تک تو ۔ حالانکہ اندھیرا نہیں ہے ۔ خیر انشاء اللہ جلد ہی رواں دواں ہو جاوں گا ، آپ لوگوں کی گائیڈنس سے ۔

ملک صاحب میں آپ کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ ایسا کریں کہ “ تعارف “ کے زمرے میں جائیں اور اپنا تعارف تو دیں کہ کیا کرتے ہیں، کہاں سے ہیں، محفل میں کیسے پہنچے اور محفل آپ کو کیسی لگی، باقی اراکین آپ سے خود ہی پوچھ لیں گے۔ :wink:
 

پاکستانی

محفلین
خوش آمدید نوید ملک

جی ابتدا میں تو ایسا ہوتا ہے، انشاءاللہ آہستہ آہستہ سب اندھیرے دور ہو جائیں گے، بس یوں ہی آتے رہا کریں ادھر
 

شائستہ

محفلین
شمشاد صاحب ، مجھے لگتا ہے کہ پیرا گراف آپ نے کہیں محفوظ کیا ہے ، کاپی پیسٹ‌ سے کام چلاتے ہیں بعد میں ، صرف نام بدل کر :)
 

قیصرانی

لائبریرین
Shaista نے کہا:
قیصرانی صاحب(اپ نے صاحبہ لکھا ہے تو اب مجھے بھی لکھنا ہی پڑے گا نا)، آپ کا ادھورا سفر نامہ پڑھا ، ویسے تو اچھا لکھتے ہیں آپ لیکن سفر نامہ ، ،،،، کچھ سوالات میں نے لائبریری کے بارے میں‌پوچھنے ہیں ۔ اس کے لیے کس فورم کا استعمال کیا جائے

چلیں معاہدہ کرتے ہیں کہ آپ مجھے صاحب نہ کہیں میں آپ کو صاحبہ نہیں کہتا

لائبریری سے متعلق جو بھی سوالات ہیں، وہ لائبریری کے زمرے میں جا کر ایک نیا دھاگہ کھول کر کیے جا سکتے ہیں

ویسے یہ لنک بھی استعمال کرسکتی ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اتفاق سے دیکھ لیا تو معلوم ہوا کہ مجھے یاد کیا گیا ہے۔ فی الحال تو کوئی آن لائن نہیں ہے۔ چلیں میرا اندازہ ہے کہ اب شمشاد بھائی آن لائن ہو کر آئیں گے۔
 

دوست

محفلین
:shock: :shock: :shock:
کسی کو میں آنلائن ہی نظر نہیں آیا۔
واہ۔
ویسے آج کافی دنوں‌ بعد محفل پر رونق ہے۔ ماشاءاللہ 242 خطوط تھے میری آخری آمد کے بعد سے۔
اب کون۔ اب ۔۔۔۔۔۔۔۔
(خالی جگہ پر کرلیں)۔ :lol:
 

الف عین

لائبریرین
لو میں آ گیا شاکر مگر اب تم غائب۔ نئ ونڈوز میں تاہوما فانٹ سے ہی کام چلا رہا ہوں۔ میرے ساتھ بھی تمھارا والا تجربہ ہی ہو گیا۔ ایک پارٹیشن کو ونڈوز نے خود بخود مٹا دیا ہے۔ دوبارہ نئے سرے سے انسٹال کیا تو۔ اب اطلاقیے ڈھونڈھ ڈھونڈھ کت انسٹال کر رہا ہوں۔
اب تم ہی شاکر
 

دوست

محفلین
اور میں ابھی تک کوئی ریکوری سافٹ ویر ڈھونڈ رہا ہوں۔
قیصرانی نےسافٹویر ڈھونڈ کر مہیا کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ بھی شاید جاچکے ہیں اب۔
میرا تو سمجھ لیں کافی سارا اہم ڈیٹا تھا۔ بلکہ چھوٹا تو کہہ رہا ہے کسی ماہر کے پاس ہارڈ لے جاکر ڈیٹا ریکور کروا لو اس نے اپنے ذاتی فولڈر میں پتا نہیں کیا الا بلا جمع کررکھی تھی۔
:(
 

شائستہ

محفلین
اب تو کوئی نہیں ہے اور نہ ہی دوست نے کسی کا نام لیا تھا ،، ،،،، قیصرانی معاہدہ کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے، ،،،،،، کیا ہر بات کے لیے نیا دھاگہ ضروری ہے ، ،،،،، پرانے سے ہی کام چلالیتے ہیں (ویسے بھی مجھے نہیں پتا دھاگا کھولتے کیسے ہیں )
 

دوست

محفلین
نیا پیغام پر کلک کرکے۔
جواب پر کلک کرنے سے کھلے ہوئے دھاگے کا جواب والا صفحہ کھل جاتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top