اب کس کو آنا ہے 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضوان

محفلین
عمیرہ احمد اور انکی کتاب پیرِ کامِل کے متعلق سارہ یا سارہ خاں اور محب کچھ بتاسکیں گے یا پھر جیہ
مجھے یاد پڑتا ہے کہ محفل پر ایک دفعہ تزکرہ ہوا تھا۔
اب ضبط
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں ابھی آئے ابھی چلے بھی گئے، وہی بات ہوئی کہ مثل خورشید ادھر نکلے ادھر ڈوبے۔ رضوان بھائی یہ ناانصافی ہے۔

استاد نے شاگرد سے پوچھا اگر تم مغرب کی طرف چلتے جاؤ تو کیا ہو گا؟ تو شاگرد کہنے لگا کہ میں غروب ہو جاؤں گا۔ تو رضوان بھائی آپ تو ابھی مشرق سے نمودار ہی ہوئے تھے کہ پھر ۔۔۔۔۔
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم ۔۔رضوان بھائی قیصرانی بھائی اور شمشاد بھائی کیا حال ہیں آپ کے ۔۔۔بس آج نیٹ پر ہی تھا رات بھر تو سوچا کیوں نہ آج اپنی محفل کو دیکھا جائے تو بس یہی سوچ کر آ گیا تھا ،آپ لوگ سُنائیں کیسے ہیں آپ سب ؟
 

قیصرانی

لائبریرین
اہا، فرزوق بھائی، کیسے ہیں جناب اور امی کیسی ہیں؟


آج کل کہاں‌گم ہیں؟ کچھ بتائیں تو سہی تفصیل سے
 

فرذوق احمد

محفلین
ارے بس ایسے ہی قیصرانی بھائی مصروفیات بڑھ گئی ہیں اور وقت نہیں ملتا باقی امی ویسی ہی ہیں جیسی تھیں بس دعا کر دیا کریں اللہ کو تندرُستی عطا فرمائے
 

شمشاد

لائبریرین
فرذوق تمہارا تو اپنا نیٹ کیفی ہے پھر تم محفل میں کیوں نہیں آتے؟ اور ہاں یہ حمزہ کاکا کہاں گیا؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شمشاد بھائی ، حمزہ کاکا میری کپڑوں کی الماری میرے بیڈ پہ خالی کر کے اب آرام و سکون سے سو رہا ہے اور اب سزا کے طور پر مجھے ہی سب سمیٹنا ہے :)

یہ چھوٹے بھائی آ ئے تھے !!!
 

ظفری

لائبریرین
آج تو رضوان بھائی ۔۔ کئی دھاگوں کو رونق بخش گئے ہیں ۔ کافی عرصہ بعد حاضری دی ہے ۔ مگر حیرت اس بات کی ہے کہ شادی کا اتنا عرصہ گذرنے کے بعد بھی وہ بیگم کی اجازت کے بغیرکہیں ‌نہیں ‌جاتے ۔ کئی دفعہ کہا کہ رضوان بھائی اب تو فیصل عظیم کے چار دریشوں میں سے کسی ایک درویش کا روپ اختیار کرلو ۔ مگر کہتے ہیں ۔۔۔ جو کام جوانی میں نہیں کیے ان کو اس بڑھاپے میں کرنے سے کیوں روکتے ہو ۔ :lol:

خیر ۔۔۔ رضوان بھائی یقین کریں آپ کی آمد سے بہت خوشی ہوئی ۔۔۔ آتے جاتے رہیے گا ۔

اب کس کو بلاؤں کہ میدان تو پورا صاف ہے ۔ :shock:
 

رضوان

محفلین
خود گھات لگائے بیٹھے ہو تو میدان صاف ہی دِکھے گا نا چندا ( بیٹری سیل )۔
ہمیں ہمارے بڑھاپے کا طعنہ نا دو کہ تم جیسے جوانِ رعنا بھی رشک کرتے ہیں۔
اتر آؤ مچان سے ۔ کیا کسی کا ادھار کھایا ہے کہ چھپ کر بیٹھے ہو؟؟؟
 

ظفری

لائبریرین
آتا ہوں ۔۔ نیچے رضوان بھائی ۔۔ اور ادھار کسی کا بھی کھایا نہیں ۔۔ بلکہ الٹا دیا ہوا ہے ۔۔۔ کہ زمانہ خراب ہے ۔
:lol:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top