حجاب
خیریت موجود خیریت مطلوب۔۔۔ یہ بتائیں کہ راجہ گدھ نے آپکا یا آپ نے راجہ گدھ کا اب تک کیا بگاڑا ؟؟
راجہ گدھ کا نام لے کر آپ نے کئی باتیں یاد دلا دیں سینٹ جوزف ز کی چھت پر ھماری لیب شروع ہوچکی تھی صبح ہی سے اور استانی صاحبہ تشریف نہیں لائی تھیں تو میں اپنی دوست (دوست نے راجہ گدھ تحفے میں دی تھی) کے ساتھ راجہ گدھ پر اظہارِ خیال میں مصروف ۔۔۔۔اور عین اسی وقت تشریف آوری ہوئی استانی صاحبہ کی ۔۔۔ انھوں نے باہر لیب سے یوں مصروف پایا تو استفسار فرمایا کہ کیا ہورہا ہے ۔۔۔ راجہ گدھ پر بات تبصرہ میں نے جواب دینے کی کوشش کی ۔۔۔ پوچھا اندر کیا ہورہا ہے۔۔۔ پریکٹیکل ۔۔۔میں نے پھر مؤدبانہ جواب دیا۔۔۔بولیں پریکٹیکل نہیں کرنا۔۔۔ میں کہا آپ کا انتظار کر رہی تھی۔۔۔ کہا ۔۔۔انتظار ختم ، اب اندر آنے کی ضرورت نہیں باہر ہی رہیں۔۔۔ میں نے کہا ۔۔۔ شکریہ ۔۔۔ پھر اگلے دو گھنٹے آرام سے تبصرے میں گذرے جب تک پریٹیکل ختم ہوا اور مزید بور کلاسز شروع۔۔۔۔