اب کس کو آنا ہے 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
جس کو بلایا جا رہا ہے وہ نہیں سن رہا۔ دیکھوں۔ اب اگر میں نبیل کو آواز دوں تو وہ آتے ہیں یا بقول شمشاد پتلی گلی سے نکل لیتے ہیں۔ عید مبارک نبیل
 

سارہ خان

محفلین
لگتا ہے سب لوگ عید منانے میں مصروف ہیں ۔۔۔اس لئے یہاں خاموشی ہے۔۔۔

جیہ آ سکتی ہیں ۔۔یا پھر جو سلیمانی ٹوپی پہن کر آنلائن ہیں وہ۔۔۔۔ :roll:
 

جیہ

لائبریرین
میں آجاتی ہوں۔ سلیمانی ٹوپی والا شاید خفیہ والوں میں سے ہیں۔ امن او امان کی ( امن ایمان کی نہیں:) ) کی نگرانی کے آئے ہیں۔ کیوں سارہ؟
 

سارہ خان

محفلین
اس وقت تم اور مین یعنی معصوم سے میمبرز آن لائں ہیں ۔۔:wink:۔۔۔اس لئے امن امان کو کیا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔۔۔ :)
ہو سکتا ہے ان کو اپنے لئے کوئی خطرہ نظر آتا ہو ۔۔۔۔جو چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔۔۔۔(jk)۔۔۔ :p

جیہ آپ کی عید کی تیاریاں ہو گئیں ۔۔۔۔پتا نہیں کل عید ہے یا پرسوں یہاں ۔۔۔۔ :roll:
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تو میں آیا ہوں۔ میرے بعد ڈاکٹر عباس صاحب آئیں گے۔
اہلِ محفل کو بہت بہت ڈھیروں عید مبارک
 

شمشاد

لائبریرین
لو جی تم نے یاد کیا اور میں حاضر۔

تم نے آج عید منائی کہ نہیں، کہ صوبہ سرحد میں تو آج تھی۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ ہم مرکز کے ساتھ عید مناتے ہیں۔ ابھی اعلان ہوا کہ کل 30 واں روزہ ہے۔ عید پرسوں ہوگی
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد بھائی عید بہت مبارک ۔۔۔۔۔۔کیسی گزری آپ کی عید ۔۔۔۔۔اور کس کس کو کتنی عیدی دی ۔۔۔ :p
اور ہماری عیدی کہاں ہے۔۔۔۔ :wink:

اب شمشاد بھائی ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا ستم ظریفی ہے کہ ساتھ والے شہر میں عید منائی جا رہی ہے اور ادھر ابھی روزے چل رہے ہیں۔

سارہ جی آپ کے ہاں کل عید ہے کہ آپ بھی 25 کو ہی منائیں گی۔
 

دوست

محفلین
لو جی ادھر تو عیدکل بھی نہیں
پرسوں یعنی 25 کو ہوگی۔ پی ٹی وی نے اعلان کردیا ہے۔
فیصل آباد میں مطلع ابر آلود تھا لاہور میں بھی ایسا ہی ہوگا نتیجتًا چاند نظر نہیں آسکا اگرچہ نکلا لازمی ہوگا۔
 

الف عین

لائبریرین
حاضر حاضر جوجو اور منصور۔ جوجو کو تو عیدی اب عید کے دن ہی ملے گی، ہاں منصور تمھاری کچھ فرمائش ؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top