جیہ نے کہا:شاید۔۔۔۔ یقین سے کہا ہوتا تو ضرور آجاتی
ویسے ظفری جی آپ سے ایک بات پوچھو۔ سبھی مجھے جیہ کہتے ہیں یا محب جیا کہتے ہیں ، استاد محترم جوجو (میرا پسندیدہ) مگر آپ مجھے جویریہ کہتے ہیں وجہ۔۔۔؟
کم از کم تین وجوہات بیان کریں
ورنہ نمبر زیرو
پہلی وجہ ۔۔۔ سب سے پہلے آپ اس محفل پر اس نام ہی سے متعارف ہوئیں تھیں ۔ یا یوں کہہ لیں کہ میں نے آپ کو پہلے اسی نام سے جانا تھا ۔
دوسری وجہ ۔۔۔۔ کہ یہ نام مجھے بذاتِ خود اچھا لگتا ہے اور جونام مجھے اچھا لگتا ہے ، میں اس میں کوئی توڑ مڑور نہیں کرتا ۔
تیسری وجہ ۔۔۔۔ ہممم ۔۔۔ وہ کہ کوئی آپ کواس نام سے اب نہیں پکارتا ۔۔ اور مجھے ہر چیز کی انفرادیت اچھی لگتی ہے ۔