اب کس کو آنا ہے 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
اچھا ہوا شمشاد بھائی ۔۔۔ آپ آگئے ۔۔۔ ورنہ میں پاکستانی بھائی اور ملک صاحب سے کہنے ہی والا تھا کہ وہ دیکھو ۔۔۔ شمشاد بھائی گلی کے نکڑ پر روٹھ کر کھڑے ہیں ۔۔ ذرا ان کو بلا تو لائے کوئی ۔ :lol:
 

پاکستانی

محفلین
شمشاد نے کہا:
یار یہ میری عمر کا ذکر کہاں سے آ گیا بیچ میں؟

ابھی تھوڑی دیر پہلے شعیب صفدر کے نام پر نظر پڑی تھی، لگتا ہے بغیر کوئی خط لکھے نکل گئے :cry:

شعیب صفدر چپکے سے آئے اور چلے بھی گئے، انہیں وکالت سے فرصت ملے تو تب ہی یہاں آئیں۔
 

پاکستانی

محفلین
ظفری نے کہا:
اچھا ہوا شمشاد بھائی ۔۔۔ آپ آگئے ۔۔۔ ورنہ میں پاکستانی بھائی اور ملک صاحب سے کہنے ہی والا تھا کہ وہ دیکھو ۔۔۔ شمشاد بھائی گلی کے نکڑ پر روٹھ کر کھڑے ہیں ۔۔ ذرا ان کو بلا تو لائے کوئی ۔ :lol:

ارے نہیں ظفری میاں، شمشاد بھائی روٹھنے والوں میں سے نہیں ہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرنے والوں میں سے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں شمشاد بھائی میں ٹھیک کہہ رہا ہوں نا؟
 

ظفری

لائبریرین
اچھا ۔۔ مجھے ایسا لگا کہ شاید روٹھے ہوئے ہوں کہ اتنی دیر سے تھے اور کچھ لکھ نہیں رہے تھے ۔ :wink:
 

پاکستانی

محفلین
اور کیا نوید بھائی خبریں تو ساری ختم ہوئیں، سبھی جا رہے ہیں اس لئے مجھے بھی اجازت ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ حافظ


اب زکریا بھائی
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی کم از کم آپ تو ایسے نہ کہیں۔

اصل میں میں تھا ہی نہیں یہاں، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ بلائیں اور میں‌ نہ آؤں۔

جی ملک صاحب میں آ گیا ہوں۔
 

زیک

مسافر
ابھی آپ کو تصویر تو بھیجی ہے دیکھیں کتنا چھوٹا لگ رہا ہوں اس میں۔ :lol:

اب دنیا کی سب سے چھوٹی باجو۔ :wink:
 

شائستہ

محفلین
ارے جیہ آپ کب آئی یہاں پر ، سوری دیکھ نہیں میں نے ریفریش کرنا بھول گئی تھی پیج کو، شکر ہے کوئی تو آیا ورنہ لگتا ہے سب لوگ اس وقت آتے ہیں جب میں نہین‌ہوتی
 

جیہ

لائبریرین
کیسی ہیں شائستہ ؟ میں تو ایک گھنٹے سے موجود ہوں۔ صحیح کہا محفل پر رونق شام کو ہوتی ہے۔ اس وقت بہت کم لوگ آتے ہیں
 

شائستہ

محفلین
پاکستان کی شام کی بات کررہی ہیں نا آپ ، لیکن تب میرے پاس صبح ہوتی ہے ، کام پر جانا ہوتا ہے خیر ویک اینڈ پر چیک کرونگی انشااللہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top