اب کس کو آنا ہے 8

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
میں موجود رہتا ہوں، لیکن لائبریری وغیرہ کے کام زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں تو اِدھر کے لئے وقت نکالنا پڑتا ہے آجکل :)
 

فہیم

لائبریرین
واقعی صحیح بات ہے
لائبریری سے یاد آیا
آپ کا بہت بہت شکریہ خوفناک ہنگامہ پڑھوانے کا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

دلاور فگار کا ایک شعر :

ہمیں شعور کہاں ہے کہ ہائیکو لکھیں
خود اپنی کو نہیں آتی پرائی کو لکھیں


کوئی اس کی تشریح کر سکتا ہے :)
 

جیہ

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

دلاور فگار کا ایک شعر :

ہمیں شعور کہاں ہے کہ ہائیکو لکھیں
خود اپنی کو نہیں آتی پرائی کو لکھیں


کوئی اس کی تشریح کر سکتا ہے :)

میرا خیال ہے کہ یہ شعر یوں ہے، ویسے سنا نہیں پہلے

ہمیں شعور کہاں ہے کہ ہائیکو لکھیں
خود اپنی تو نہیں آتی پرائی کو لکھیں

تب تو یہ مطلب بنتا ہے۔

کہ ہائکو جو کہ ایک جاپانی صنف ہے، میں مشق سخن کرنا میری بس کی بات نہیں۔ مجھے تو اپنی زبان کے اصناف پر عبور نہیں چہ جائے کہ ہائکو۔۔۔ واللہ اعلم
 

حجاب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

دلاور فگار کا ایک شعر :

ہمیں شعور کہاں ہے کہ ہائیکو لکھیں
خود اپنی کو نہیں آتی پرائی کو لکھیں


کوئی اس کی تشریح کر سکتا ہے :)

وعلیکُم السّلام شگفتہ کیسی ہیں۔

میرا خیال ہے مطلب یہ ہے کہ اپنی کو تو آتی نہیں پرائی کو کیا لکھیں یعنی شائد یہاں ( کو ) سے مراد تعلیم کو کہا گیا ہے یا اردو کو ۔تو جاپانی کیا لکھیں میرا خیال فی الحال یہی ہے بعد میں ہو سکتا ہے چینج ہو جائے۔
 

حجاب

محفلین
شکریہ جیہ مگر صحیح نہیں لگ رہی مجھے یہ تشریح اب صحیح کیا ہے شگفتہ بتائیں گی۔
 

جیہ

لائبریرین
جی بالکل ۔۔۔ بقول غالب

دامِ ہر موج میں ہے حلقۂ صد کامِ نہنگ
دیکھیں کیا گُزرے ہے قطرے پہ گُہر ہونے تک
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top