اب کس کو آنا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
قیصرانی بھائي : سلام ۔ میں نے ابھی ابھی اپنی ونڈوز انسٹال کی ہے ۔ لیکن میں اس محفل میں اپنے اوتار کو متحرک نہیں دیکھ پا رہا ۔ وہ ساکن ہے ۔ اور ایک دو سائٹس پر براوزینگ کرتے ہوئے رن ٹائم ایر ایر آیا ہے ۔ اس کے کیا معنی ہیں ۔ میں کیا چیز انسٹال کروں تو یہ سب کچھ صحیح ہو جائے گا ؟
ارے شمیل بھیا، ابھی پچھلی پوسٹس پڑھتے ہوئے آپ کا یہ پیغام دیکھا۔ فوری توجہ کے لیے اگر آپ آئی ایم استعمال کریں تو شاید میں زیادہ جلدی مدد کر سکوں یا پھر ذپ بھی ساتھ کر دیا کریں

ابھی یہ تو بتائیں کہ آپ نے ونڈوز کون سی کی ہے اور براوزر کون سا ہے؟ اور ان کے ورژنز بھی

مگر پھر بھی اوتار کو متحرک تو دکھانا چاہئے کہ یہ تو اینیمیٹڈ گٍف ہے۔ ویسے کیا سسٹم پر ڈرائیورز بھی درست انسٹال ہو گئے ہیں‌ جیسے کہ ڈسپلے کا ڈرائیور

اس کے علاوہ کون سی سائٹس پر ایرر آیا ہے؟

اور کیا آپ کا اینٹی وائرس انسٹالڈ اور درست کام کی حالت میں اور اپ ڈیٹڈ بھی ہے؟

قیصرانی
 

الف عین

لائبریرین
جوجو مونہہ کیوں بنا رہی ہو۔چلو شاباش جلدی سے یہاں آ جاؤ، ہم تو تم کو یاد ہی کرتے رہتے ہیں۔ اب آنسو پونچھ لو چلو۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے جیہ سکول چلی گئی ہے۔ کوئی بات نہیں واپسی پر چکر لگا لے گی۔

اب تو شاکر بھائی بھی ادھر آنے جانے لگے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
جوجو مونہہ کیوں بنا رہی ہو۔چلو شاباش جلدی سے یہاں آ جاؤ، ہم تو تم کو یاد ہی کرتے رہتے ہیں۔ اب آنسو پونچھ لو چلو۔

جو حکم استادِ محترم۔ اب مننہ نہیں بناؤں گی۔ مگر آپ کس آیئں گے؟
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی سوچ رہا ہوں کہ کچھ پکا ہی لوں، کچن کارنر سے کوئی ترکیب ڈھونڈتا ہوں۔

ظفری آپ ہی کوئی آسان سی ڈش بتا دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top