اب کس کو آنا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
عجیب، ماوراء اور اس وقت، لگتا ہے اس کی ماما کہیں اور مصروف ہوں گی جو اس نے موقع سے فائدہ اٹھایا ہو گا حالانکہ صبح اسے چھٹی بھی نہیں ہے۔

کیا مجھے الوداع کہنے آئی ہو؟
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، آپ کو الوادع کہنے کے لیے خاص طور پر میں نے چھٹی لی ہے۔ اور امی سے اجازت بھی۔ :lol:


اب زکریا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا بات ہے پھر میری کہ میرے لیے چھٹی لی گئی، بس رضوان اور محب کو نہ بتانا، اور تمہاری ماما کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے بھی تمہیں اجازت دے دی۔

اب باجو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
نہیں ہوتی سونی محفل جب آپ جیسے یہاں موجود ہیں قیصرانی بھائی۔ اور پھر یہ تو زندگی کے ساتھ لگا ہی ہوا ہے کہ کوئی آتا ہے اور کوئی جاتا ہے۔ بس دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
شکریہ شمشاد بھائی، میری دعائیں اور نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ امید ہے کہ وقتاً فوقتاً‌آپ سے ملاقات ہوتی رہے گی محفل پر
 

شمشاد

لائبریرین
امید تو ہے کہ ملاقات ہوتی رہے گی۔

اب تھوڑی ہی دیر میں شگفتہ صاحبہ کے آنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تعجب ہے کہ شگفتہ صاحبہ نہیں آئیں ابھی تک اور جیہ بھی نہیں ہے۔

چلیں تو پھر محفل محب کے حوالے۔
 
میری طرف سے بہت سی نیک تمنائیں آپ کے لیے شمشاد اور آپ کا یہ دورہ پاکستان ڈھیروں خوشیاں لائے اور ہماری ملاقات بھی ممکن بنائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب بھائی آپ کی نیک تمناؤں کا بہت بہت شکریہ۔ کوشش کروں گا کہ ملاقات ہو سکے۔

آج ابھی تک شگفتہ صاحبہ اور جیہ دونوں ہی نہیں آئیں ابھی تک۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ،
بھائی شمشادسناہے کہ آپ پانچ ہفتوں کی چھٹیوں پرپاکستان جارہے ہیں۔ میری دعاہے کہ اللہ تعالی آپ کوان چھٹیوں کے ہردن کوعیداورہررات کوشب برات کی طرح گزارے (آمین ثم آمین)
لیکن بھائی، آپ کے جانے کے بعدمحفل توسونی سونی ہوجائے گی آپ کوشش کریں کہ یہاں پرجلوہ افروزہوتے رہیں۔

والسلام
جاویداقبال
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام جاوید بھائی

آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ اور حقیقت میں ان ہی کی تو ضرورت ہے۔

محفل سونی نہیں ہو گی، بہت سے اراکین رونق لگانے والے ہیں۔
میں کوشش کروں گا کہ آتا جاتا رہوں۔

اب شاہ جی
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو اس وقت بھی رونق لگ رہی ہے۔

اعجاز بھائی آپ پہنچ گئے خیریت سے۔ کیسی رہی رات دعوتِ ولیمہ؟
 

الف عین

لائبریرین
ولیمہ آج ہے اس شادی کا۔ کل نکاح تھا۔ لیکن شمشاد تو نکل گئے اب میں کس سے بات کر رہا ہوں؟ کیوں جوجو۔ تم خیریت سے تو ہو نا؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
جوجو تو نہیں، ابھی میں ہی اپنا حال بتا دیتا ہوں

الحمدللہ، میں بالکل ٹھیک ٹھاک

کہیئے، آپ کے مزاج اچھے ہیں استادٍ محترم
 

الف عین

لائبریرین
الحمد للہ میں خیریت سے ہوں۔ ذرا مصروف ہو گیا تھا۔
اب جوجو۔ کیا بڑی خاموش ہو آج کل کیا بات ہے؟
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم استادِ محترم۔

میں خاموش نہیں بس ذرا وکی پر کام کر رہی تھی۔ اب محفل پر آئی ہوں۔

شکر ہے آپ خیریت سے ناگپور پہنچ گئے ہیں۔ گھر میں تو خیرت تھی نا؟ سفر کی تھکان بھی اتر گئی ہوگی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top