اب کس کو آنا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضوان

محفلین
آگئے دوبارہ گو کہ سامنے سے کئی دفعہ گزرے دیکھا محفل جمی ہوئی ہے لیکن کچھ کہنے سننے کا یارا اور فرصت نہ تھی۔ اس دوران مجھ پر یہ بھی کھُلا کہ محفل تو باقاعدہ ایک بیٹھک ہے کوئی گلی کے نکڑ کا ٹھیہ نہیں کہ چلتے چلتے ہائے ہلو کی اور یہ جا وہ جا۔ یہاں کچھ کہنے سننے کے لیے باقاعدہ ادب آداب کے ساتھ اندر آنا پڑتا ہے نشست جمانی پڑتی ہے دیکھنا پڑتا ہے کہ کون کیا بات کر رہا ہے پھر آپ کوئی بات کریں۔ خصوصاً اگر کچھ دن ناغہ ہو جائے تو بات کا سِرا ہاتھ آنے میں وقت لگتا ہے۔
تو ساتھیو آداب
کچھ بھاگا دوڑی کچھ برسات اور زیادہ کام کا دباؤ یہ وجہ تھی غیر حاضری کی۔
اس دوران بہت سا پانی پلوں تلے سے بہہ چکا ہے اور باقاعدہ ایک سیلابی ریلے کی صورت اختیار کرچکا ہے یہاں حیدرآباد تک آیا ہی چاہتا ہے۔
قیصرانی کے انٹرویو سے شروعات ہوئی محب اور ماوراء کے بعد اب استادِ محترم بڑے احترام اور تزک و احتشام سے انٹرویو کے لپیٹے میں ہیں۔ شمشاد بھائی ڈر کے مارے پاکستان بھاگ لیے ہیں محفل ایک دم بھائیں بھائیں کر رہی ہے لگتا ہے ساری رونقیں بھی اپنے ساتھ پاکستان لے آئے ہیں! لیکن میں نے تو یہاں ایک بھی نہیں دیکھی، شاید چھپا کر رکھی ہوں ایک ایک کر کے چھوڑیں گے شمشاد بھائی بھی ڈیڑھ سیانے ہیں :lol:
اب قیصرانی کو خود کلامیاں سوجھی ہیں کہ سننے والا کوئی نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ رضوان بھائی، اسے کہتے ہیں کہ

اتنے دنوں کے پیغامات کا کلیجہ نکال کے رکھ دیا ہے :lol:

اور یہ بھی آپ کا ہی خاصہ ہے
 

رضوان

محفلین
سننے والا چاہے کوئی ہو یا نہ ہو؟؟
ایسی حالت میں بندے کو ۔۔۔۔ بلکہ اس کے لواحقین کو فکر کرنی چاہیے۔
 

جیہ

لائبریرین
اجی استادِ محترم میں نے بھی تو ہاتھ میں ڈنڈا نہیں پکڑ رکھا کہ ہر آنے اور جانے والے کو مارتی پھروں۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے پاس تو گاندھی جی والا ڈنڈا ہے۔ اور اب گاندھی جی کے دائیں بائیں جس طرح دو لڑکیاں ہمیشہ رہتی تھیں ان کی "چیلیاں"۔ یہاں بھی اب مجھے کمپنی دینے آ گئی ہیں۔
اب میں تو چلا ڈانڈی مارچ کے لئے۔ آؤ تم ہی جوجو۔
 

جیہ

لائبریرین
ہاہاہا “ چیلیاں“ پر مجھے پشتو لفظ “ چیلئ“ یاد آگیا اردو میں چیلئ کا جمع چیلیاں ہی ہونا چاہیئے۔ اور چیلئ پشتو میں “ بکری“ کو کہتے ہیں :lol: جو دودھ میں مینگنیاں بھی دیتی ہے۔ گاندھی جی کی چیلیوں کے علاوہ چیلئ بھی مشہور ہے۔۔۔۔

اور مجھے تو استادِ مکرم شاگرد ہی رہنے دیں “ چیلئ“ نہ بنائیں
 

الف عین

لائبریرین
اور اب میں آواز دوں گا تو ابھی جوجو میں میں کرتی چلی آئے گی۔ نہیں بھئ، مطلب مَیں مَیں کہ استاد نے بلایا تو مَیں چلی آئ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top