اب کس کو آنا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضوان

محفلین
لو بھئی اہلِ محفل ظالم سماج کے بندھنوں کو توڑ کر پھر کچھ دیر کو آپ کے درمیان آدھمکا ہوں۔
یہ جیہ والا بلکہ والی سماج نہیں اصلی اور نسلی والا ظالم سماج ہے اس لیے مجھے کسی کونے کھدرے میں جگہ دو جہاں کچھ دیر چھپ کر بیٹھ سکوں۔
سارہ کیا “بات سے بات“ پر بھی باتیں کرنے پر پابندی ہے؟؟
یعنی دنیا میں اب باتونی لوگوں کی آخری پناہ گاہ یہ محفل ہی بچی ہے؟؟؟؟
 
تیلے شاہ

محفلین
السلام علیکم رضوان بھائی آپ ہی کچھ سمجھائیں شمشاد بھائی کو
یہ کیا مارشل لاء لگا رہے ہیں
 
رضوان

محفلین
مجھے اگر خزانچی بنائیں تو پھر ٹھیک ہے :wink:
اچھا یونین میں تو خوب سارا خرچا ہوتا ہے شاہ جی آپ چندا تو اکٹھا کریں پہلے!
 
تیلے شاہ

محفلین
آپکو چندے کی پڑی ہے
ہم کو اپنی فکر کھائے جا رہی ہے کے اگر ہر جگہ پر گپ شپ پر پابندی لگ گئی تو ہم بیچارے کہاں جائیں گے
 
تیلے شاہ

محفلین
رضوان بھائی ایسا کرتے ہیں آپکو انجمنِ گپ شپ کا جنرل سیکڑری بنا دیتے ہیں چندہ کا بھی بندوبست ہو جائے گا کچھ شیخوں سے اپنی جان پہچان ہے اور جیہ کو اس کا صدر بنا دیتے ہیں میں ایک ادنا سے ممبر بن جاتا ہوں
 
شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ ناظم کے خلاف بغاوت، ابھی تھانے میں بتا کر سب کو اندر کرواتا ہوں۔ ناظم کو اتنا اختیار تو ہے۔ پھر اندر بیٹھ کے جتنی چاہے گپیں لگانا۔

رضوان کتنے دنوں، میرا مطلب ہے کتنی راتیں سیاہ کرنی ہیں؟
 
رضوان

محفلین
ابھی تو آیا ہوں شمشاد بھائی
ابھی تو لمبی جدائی یعنی 12 تیرہ “ تیرہ بخت“ شب و روز ہیں۔

شاہ جی آپ کچھ صبر نہیں کر لیتے جب تک یونین بنے گی آپ پر سے یہ گپ شپ کا بھوت اتر چکا ہوگا! کچھ ماہ ہی کی تو بات ہے۔
پھر ہم آپکو پکاریں گے اور آپ کہیں اور سرگوشیوں میں گم ہوں گے :wink:
 
رضوان

محفلین
قیصرانی کچھ کل کے لیے بھی چھوڑ دو سب کچھ آج ہی منتقل کرنا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ سیلاب کا بھونپو بج گیا ہو اور گھر کا سارا سازو سامان بس آج ہی محفوظ مقام یعنی وکی پر پہنچانا ہے؟؟؟؟
چندا سانس لے لو کب سے ردی پیپروں میں سے کام کے کاغذ کھنگال رہے ہو۔ پیالا بچہ چھینک چھینک کر ہلکان ہو رہا ہے۔
سیدہ شگفتہ آپ کہہ دیں تو شاید مان جائے :?
 
تیلے شاہ

محفلین
رضوان نے کہا:

:pak:
پاکستان زندباد
 
شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی جب دیئے کی لو بجھنے پر آتی ہے تو ایک دفعہ تو پہلے سے زیادہ بھڑک اٹھتی ہے۔ شاہ جی کے کنوارپنے کے آخری دن ہیں، چمک لینے دیں، پھر تو وہی بات ہو گی جو آپ نے کہی ہے۔

آپ دونوں ذرا دیس اپنا اپنا میں “ جشنِ آزادی “ پر چکر تو لگائیں۔

شگفتہ صاحبہ کا بھی وہاں انتظار ہے۔
کچھ دوستوں نے وہاں خاصی رونق لگا رکھی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
انگلینڈ نے خوب چھکے چھڑائے ہیں پاکستانی باؤلروں کے

515 پر سب آؤٹ‌ ہوئے ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
قیصرانی کچھ کل کے لیے بھی چھوڑ دو سب کچھ آج ہی منتقل کرنا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ سیلاب کا بھونپو بج گیا ہو اور گھر کا سارا سازو سامان بس آج ہی محفوظ مقام یعنی وکی پر پہنچانا ہے؟؟؟؟
چندا سانس لے لو کب سے ردی پیپروں میں سے کام کے کاغذ کھنگال رہے ہو۔ پیالا بچہ چھینک چھینک کر ہلکان ہو رہا ہے۔
سیدہ شگفتہ آپ کہہ دیں تو شاید مان جائے :?
:lol:
 
ماوراء

محفلین
تیلے شاہ نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
وعلیکم اسلام ۔۔۔

یہیں ہوں ۔۔۔تیلے بھیا ۔۔۔آپ کیسے ہیں ۔۔۔۔کیسے عجیب و غریب ۔۔قوانیں نافذ کروا دئے آپ نے ۔۔۔ :( سب سے زیادہ گپ شپ تو آپ ہی کرتے ہو ۔۔۔۔تو پھر یتنے آرام سے کیسے مان لی بات ۔۔ :roll:
ارے نہیں نہیں ایس ویسی کوئی بات نہیں ہے ہمارے ہوتے ہوئے بھلے کوئی دوسرا کام ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔ :wink:
صرف شاعری اور اردو ادب کے تھریڈز پر گپ شپ پر پابندی ہے اور مکمل آزادی ہے
تم اس روز آئی کیوں نہیں۔۔۔۔ :x

آپ لوگوں کے ہوتے ہوئے ہی تو یہ دن ہمیں دیکھنا پڑ رہے ہیں۔ :)
آگے زندگی میں اور مسئلے مسائل تھوڑے ہوتے ہیں جو بندہ یہاں نیٹ کے مسئلے بھی سلجھانے بیٹھ جائے۔ ہر روز عدالت میں حاضر۔ :roll:

خیر۔۔۔۔اللہ ان کو سمجھائے جو نیٹ کو ہی سب کچھ سمجھ کے بیٹھے ہیں۔ :lol:

شکر ہے تیلے بھائی ابھی نہیں ہیں۔

شمشاد بھائی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو کیا ڈرتی ہو تم شاہ صاحب سے، ویسے وہ یہاں کے 5 بجے نکل جاتے ہیں۔ اور اس وقت یہاں 5:40 ہو رہے ہیں۔

آج تو شگفتہ صاحبہ نے ساری کسر نکال دی نیٹ پر رہنے کی۔
 
ماوراء

محفلین
تیلے شاہ نے کہا:
آپکو چندے کی پڑی ہے
ہم کو اپنی فکر کھائے جا رہی ہے کے اگر ہر جگہ پر گپ شپ پر پابندی لگ گئی تو ہم بیچارے کہاں جائیں گے

پابندی تو خیر ہم بی بی سی پر بھی نہیں لگنے دیں گے۔ شاید لوگ بھول گئے ہیں کہ ہم ابھی وہیں موجود ہیں۔ تھوڑی توجہ کیا کم دی۔ دنیا کا نظام ہی بدل گیا۔ :lol:

اب ۔۔ ہمم،۔۔۔۔شمیل
 
قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
قیصرانی کچھ کل کے لیے بھی چھوڑ دو سب کچھ آج ہی منتقل کرنا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ سیلاب کا بھونپو بج گیا ہو اور گھر کا سارا سازو سامان بس آج ہی محفوظ مقام یعنی وکی پر پہنچانا ہے؟؟؟؟
چندا سانس لے لو کب سے ردی پیپروں میں سے کام کے کاغذ کھنگال رہے ہو۔ پیالا بچہ چھینک چھینک کر ہلکان ہو رہا ہے۔
سیدہ شگفتہ آپ کہہ دیں تو شاید مان جائے :?
کل کچھ چھوڑ دیا تھا، وہ ابھی کر رہا ہوں۔ کبھی کبھی توکام ملتا ہے کرنے کو۔ اور باس صاحبہ سے بالکل بھی شکایت نہیں کرنی :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top