چاند رات کیا منانی ہے بازاروں میں نکل کر زیادہ سے زیادہ نظر بازی ہی کرسکتے ہیں چھڑے اور وہ اپنا مذہب نہیں۔
اس لیے گھر میں ہی۔ سب کچھ تیار تھا کسی بھی چیز کی ضرورت نہ تھی کہ شاپنگ پر ہی نکل جاتے۔ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ مسلمانوں پر چاند رات کو سب کچھ حلال ہوتا ہے گاہک کا حلال کا پیسہ بھی باپ کا مال سمجھ کر کھو لیتے ہیں۔ہر چیز دوگنے داموں پر ملتی ہے تب فائدہ کاہے کا وقت اور پیسہ ضائع کرنے کا۔
ویسے ادھر رونق انارکلی اور ستیانہ روڈ پر ہوتی ہے۔ کھوے سے کھوا ہی چلتا ہے سمجھ لیں۔