اب کس کو جانا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شاہی بھائی ابھی بھی سمجھ نہیں آئی کہ یہ “ پونڈی “ کیا ہوتی ہے؟ یہ کس زبان کا لفظ ہے۔ پونڈا گنے کو کہتے ہیں، موٹے گنے کو۔

اب اگر کچھ سمجھ میں آئے تو یہاں کا بھی بتاؤں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب میں جا رہا ہوں۔ پھر آؤں گا جب کرکٹ میچ شروع ہو گا۔
انڈیا نے 50 اوورز میں 223 سکور کیا تھا۔ اب دیکھیں ویسٹ اندیز والے کیا کرتے ہیں؟
 

دوست

محفلین
اب میں چلوں۔
قیصرانی پونڈی کا تو پتا نہیں البتہ پونڈا بولے تو شراب کی بوتل، شراب کا ادّھا کہہ لیں یہ جو کچی شراب ہوتی ہے یا دیسی شراب۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوست نے کہا:
اب میں چلوں۔
قیصرانی پونڈی کا تو پتا نہیں البتہ پونڈا بولے تو شراب کی بوتل، شراب کا ادّھا کہہ لیں یہ جو کچی شراب ہوتی ہے یا دیسی شراب۔
شاکر بھائی یہ کہاں سے مطلب لیا؟ لغت میں پونڈا کا مطلب ہے ‘‌ گنہ‘ بلکہ “ موٹا گنہ “ لکھا ہوا ہے۔
 
کوئی لاہور والا ہے یہاں‌تو شمشاد کو پونڈی کرنے کا مطلب سمجھاو ۔۔ یہ بھائی لغت کے چکر میں‌پھنسا ہے ۔۔ ویسے میں‌ابھی یہیں‌ہوں‌ کہیں‌نہیں جا رہا ۔۔ 8)
 

شمشاد

لائبریرین
شاہد بھائی اتفاق سے ایک صاحب میرے پاس بیٹھے ہیں جو پکے لاہوریئے ہیں۔ ان کو بھی نہیں معلوم کہ پونڈی کسے کہتے ہیں :cry:
 

دوست

محفلین
شمشاد بھائی لغت کے چکر میں‌ نہ پڑیں یہ پونڈا تو یار دوستوں نے بتایا تھا۔
البتہ کسی لاہوریے سے رابطہ کرتا ہوں پونڈی کے سلسلے میں۔
 

F@rzana

محفلین
آپ سب لوگ لغت چھانتے رہیں،

:D شاہد صاحب اچھا شوشہ چھوڑا ہے،

فی الحال میں چلی۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈھیر سارے خطوط سب نے پوسٹ کردیئے ہیں پر آج تو میں بالکل جواب نہیں دے سکتی ادھار رہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں اگر آپ کو معلوم ہے تو آپ ہی جاتے جاتے بتاتی جائیں۔

ابھی تو میں جا رہا ہوں، واپس آ کر پڑھ لوں گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top