اب کے کون آئے گا؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سعود الحسن

محفلین
بس جی وزیر موصوف نے کہا تو ہے کہ کم از کم سحر و افطار کے اوقات میں بجلی نہیں جاے گی، لیکن کہتے تو موصوف یہ بھی ہیں کہ واپڈا والے میری بات نہیں ماننتے، جس پر کل سنیٹ میں کسی ممبر نے بھپتی کسی کہ پانی و بجلی کا وزیر کو ئی سلطان راہی جیسا ہونا چاہیے۔
 

سعود الحسن

محفلین
شمشاد صاحب ھتیاروں (اردو اور ھندی دونوں میں) کے تو ہم سخت خلاف ہیں، اور صرف ایک ہی ھتیار کے قائل ہیں یعنی قلم ، ہمیں یقیں ہے اگر آج کے سلطان راہی کے پاس صرف قلم (اختیار) کی طاقت ہو تو بہت سے مسائل تو ایسے ہی حل ہوجائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی قلم کا ہتیھار ہے تو سہی کئی ایک کے پاس لیکن وہ اس کا صحیح استعمال نہیں کر رہے اور کچھ تو ویسے ہی بکاؤ مال ہیں تو ان کے قلم سے کیا مسائل حل ہوں گے۔
 

تیشہ

محفلین
یہ تو بہت اچھی خبر ہے کہ آپ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

باجو آپ کا پیغام تعبیر کو پہنچ ہی جائے گا۔


:hatoff:



میرے پیغام یہی سے پہنچا دیا کریں کہ میرا موبائل میرے پاس نہیں ہوتا ، تو میں سن لیتی ہوں کہ آج اسکا تیکست آیا ہے اور یہ لکھا ہے ۔ :music:
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید، فرصت مل گئی آپ کو ادھر آنے کی۔ کل سے تو ویسے بھی روزے شروع ہیں تو مصروفیت اور بڑھ جائے گی کہ کم ہو جائے گی؟
 

شمشاد

لائبریرین
رمضان میں دنیا داری کی مصروفیات تھوڑی کم ہو جاتی ہیں۔ دفتری اوقات بھی آٹھ گھنٹوں سے کم ہو کر چھ گھنٹے رہ جاتے ہیں۔
 

زونی

محفلین
رمضان میں دنیا داری کی مصروفیات تھوڑی کم ہو جاتی ہیں۔ دفتری اوقات بھی آٹھ گھنٹوں سے کم ہو کر چھ گھنٹے رہ جاتے ہیں۔





لیکن یہ تو آپ سب حضرات کیلئے ہوتا ھے ، خواتین کی مصوفیت تو اور بھی بڑھ جاتی ہیں ،،،،،، عبادت کیلئے بھی ٹائم مشکل سے ملتا ھے :roll:

سعودی عرب میں تو شاید ہفتے میں دو چھٹیاں ہوتی ہیں رمضان میں :rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
ایسی بات نہیں ہے۔ یہاں تو خواتین کو بھی خاصا وقت مل جاتا ہے۔ ہاں افطاری بنانے میں زیادہ وقت ضرور لگتا ہے۔

اور سرکاری اور نیم سرکاری محکموں میں تو جمعرات اور جمعہ چھٹی ہوتی ہے۔ نجی کمپنیوں میں کسی میں ایک، کسی میں ڈیڑھ اور کسی میں دو چھٹیاں ہوتی ہیں۔ جو لوگ دکانوں پر کام کرتے ہیں انہیں تو جمعہ کو بھی کام کرنا پڑتا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
خوش آمدید، فرصت مل گئی آپ کو ادھر آنے کی۔ کل سے تو ویسے بھی روزے شروع ہیں تو مصروفیت اور بڑھ جائے گی کہ کم ہو جائے گی؟



:hatoff:

سلام جناب ۔ ۔
جی آجکا دن ہی فرُصت تھی ۔ کل سے پھر مصروفیت ہونی ہے ۔ ہمارا بھی کل پہلا روزہ ہے ۔ :music: ایسے میں کام اور بڑھ جاتے ہیں بھلے روزہ ہو یا نا ہو مصروفیت کم نہیں ہوتی اس سارے مہینے میں کہیں سے زیادہ بڑھتی ہی ہے ۔ ۔ :music:
آپ کا روزہ کب ہے ۔؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارا روزہ بھی آپ کے ساتھ ہی شروع ہے۔ بلکہ ہم تو سحری سے بھی فارغ ہو چکے ہیں۔ اب نماز ادا کر کے لمبی تان کر سوئیں گے۔
 

حسن علوی

محفلین
پروگرام تو اپنا بھی کچھ ایسا ہی ھے مگر ابھی سحری میں کچھ وقت پڑا ھے اور نہ جانے آنکھیں کیوں بند ہو رہی ہیں، ڈر لگ رہا ھے کہیں کوئی گڑبڑ نہ ہو جائے
 

شمشاد

لائبریرین
پھر بچت ہو گئی ناں، کہیں کوئی گڑبڑ تو نہیں ہوئی۔

یہ صبح میں آنے والے اراکین کہاں رہ گئے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top