اب کے کون آئے گا؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم ظفری بھائی کہیے کیسے مزاج ہیں۔ شریف کا نہیں پوچھوں گا۔

ہمارا تو آج چوتھا روزہ شروع ہونے کو ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
بجا فرمایا آپ نے ۔۔۔۔۔ واقعی اتنا لیول ہائی ہوتا ہے کہ دماغ نظر ہی نہیں آتا ۔ :music:

آپ یوں‌کہتیں کہ مرد تو سارے ہی ذہین ہوتے ہیں ۔ کبھی کسی خاتون کو پروفیسر دیکھا ہے تو بات پھر بھی کچھ بنتی تھی ۔ :boxing: ۔۔۔۔ :grin:

جن کو نظر نہین اتا نہ ان کی یقیناً نظر خراب ہوگی ۔۔:tounge:

کیوں نہیں دیکھا خاتون پروفیسرز کو ۔۔:rolleyes: ۔۔ بہت سی دیکھی ہیں ایک تو میری اپنی چچی بھی ہیں ۔۔ لیکن لطیفے صرف مرد پروفیسرز پر ہی بنتے دیکھے ہیں ۔۔:tounge: :tounge:
 

مغزل

محفلین
ایسی بھی کیا جلدی ۔۔ سارہ جی۔۔ ہم بنادیتےہیں خواتین پرویفسر پر ۔۔ (لطیفیاں) ۔۔
 
جن کو نظر نہین اتا نہ ان کی یقیناً نظر خراب ہوگی ۔۔:tounge:

کیوں نہیں دیکھا خاتون پروفیسرز کو ۔۔:rolleyes: ۔۔ بہت سی دیکھی ہیں ایک تو میری اپنی چچی بھی ہیں ۔۔ لیکن لطیفے صرف مرد پروفیسرز پر ہی بنتے دیکھے ہیں ۔۔:tounge: :tounge:
خواتین پروفیسرز ہی نے بنائے ہوں گے ایسے لطیفے۔۔۔۔۔ مرد پروفیسرز تو پڑھانے میں زندگی گزار دیتے ہیں۔ اب یہ سوال نہ کیا جائے کہ کیا پڑھانے میں۔۔۔۔ ;)
 

سارہ خان

محفلین
ضرور بنائیں مغل بھائی ۔۔ بس دیکھ لیجئے گا ۔۔ محفل پر نہ نکل آئے کوئی خاتون پروفیسر ۔۔:tounge:

عمار مرد ہی لکھتے ہونگے کیونکہ مزاح نگار سب مرد ہی ہوتے ہیں ۔۔ خواتین اتنی فارغ نہیں ہوتیں ۔۔ ;)
 

مغزل

محفلین
سارہ آپ کو حیرت ہوگی کہ دنیا کا سب سے زیادہ نثری اثاثہ خواتین ہی کا ہے ۔۔ جو ڈائجسٹوں رسالوں میں ملتا ہے۔
رہی بات خاتون پروفیسر کی تو ایک موجود ہیں فورم پر ۔۔۔ بوجھو تو جانیں۔۔ ارے ارے ہار مان لی۔۔ لو جی ۔۔
کیا یاد کریں گی کس سخی سے سابقہ پڑا ہے ۔۔ ۔۔ وہ پروفیسر ہیں ’’ جیہ ‘‘ (جویریہ مسعود) ہہہ ہہہہ :laugh::laugh::blush:
 

سارہ خان

محفلین
ڈائجسٹس میں تو واقعی خواتین زیادہ لکھتی ہیں لیکن مزاح نگاری میں مرد حضرات ہی آگے ہیں ۔۔

جیہ پروفیسر ہے تو پھر تو سوچ سمجھ کر ہی کچھ لکھئے گا آپ ۔۔:tounge:
 

شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی، عمار بھائی آپ بھی کن چکروں میں پڑ گے۔ خواتین سے بحث میں کبھی کوئی جیت سکا ہے جو آپ جیتنا چاہ رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام سارہ بہن، الحمد للہ سب خیریت ہے اور تمہاری بھابھی بھی بخیریت ہیں۔

(اللہ خیر کرئے بڑے اہتمام سے حال احوال پوچھا گیا ہے۔)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ آجکل تم خواتین مل کر کوئی پلان بنا رہی ہو " محلہ بیوقوفاں " جیسا۔ اس لیے محتاط ہو رہا تھا۔
 

سارہ خان

محفلین
توبہ ہے شمشاد بھائی میرے معصوم سے سوال سے کیا کیا سوچ لیا آپ نے ۔۔:grin: ۔۔ ویسے اگر پلان بنایا بھی تو اپ کو تو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہمارا کوئی پلان آپ کو شامل کئے بغیر بن ہی نہیں سکتا ۔۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تمہارے خلوص پر کوئی شک نہیں۔ لیکن کیا ہے کہ مجھے کچھ ایسے محسوس ہوا کہ خوا-3 پھر کسی شرارت کے چکر میں ہیں۔

شرارت کرنے میں کوئی حرج بھی نہیں، ویسے بھی کافی سارے نئے اراکین آئے ہوئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اکیلی ہی آئی تھیں کیا؟

ویسے آپ نے لاہور کے کس حصے کو شرفِ سکونت بخشا ہوا ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top