اب کے کون آئے گا؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جی دنیا میں تو اکیلی ہی آئی تھی ، آپ کس بارے میں پوچھ رہے ہیں :cool:


دوسرے سوال کی وضاحت کی جائے :cool:

وہ تو ظاہر ہے دنیا میں اکیلی ہی آئی ہوں گی، جڑواں ہوتیں تو تعبیر آپ کی تصاویر محفل میں لگا چکی ہوتیں۔

دوسرا سوال یہ تھا کہ لاہور کے کس علاقے میں سکونت پذیر ہیں یا یوں سمجھ لیں کہ دولت خانہ لاہور کے کس علاقے میں ہےِ؟؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
اب ایسا بھی کیا، ابھی کل ہی تو " دماغی " کا استعمال کیا ہے اور ہمدرد کا کہنا ہے کہ یہ تیر بہدف نسخہ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہو سکتا ہے وہ ہندوستان میں ہو، پاکستان میں " دماغی" ہی کے نام سے بازار میں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دھیان رکھیئے عندلب آج خاصی فعال ہیں اور بہت سارے دھاگوں پر ان کے مراسلے موجود ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں میں پھر آ گیا ہوں۔ اگر آئی پی مختلف ہو تو کوئی الزام مت دیجیئے گا۔ میں کہیں اور سے آن لائن ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
میں حاضر ہوں۔
سعود کیسے ہو؟ ایک دن کے لئے دلی آ رہا ہوں پھر۔ 9 کی رات کو پہنچوں گا، دس کو وہی آر ٹی آئی کا کیس ہے، اگلی ہئیرنگ۔ دس کی شام ہی واپسی۔ اس بار ارادہ ہے کہ اپنے بھانجے کے یہاں شاہدرہ ٹھہروں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو آپ کے ہاں دلی کی قریب شاہدرہ ہے۔ ہمارے ہاں بھی لاہور کے قریب شاہدرہ ہے۔ جہاں مغل شہنشاہ جہانگیر کا مقبرہ اور اس کے قریب ہی ملکہ نور جہاں کی قبر ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
دہلی تو آنا جانا لگتا ہی رہے گا شاید۔ جب تک میں اس عہدے پر ہوں۔ اس لئے سب کو موقع دیا جائے۔ یوں بھی رمضان ہیں نا۔
شمشاد۔ مغلوں نےشاید سب جگہ شاہدرے بسا دئے ہیں، نہ جانے کس کی شہادت کے سلسلے میں!!
اب سعود
 

عندلیب

محفلین
السلام علیکم !
الف عین انکل کیسے ہیں‌ ؟
شائد سعود بھائی کو آنے می دیر ہوجائے اسی لئے میں آگئی ہوں‌، ہے ناں‌سعود بھائی ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top