اتحاد اسلامی.........آو سب مل کر عہد کریں :

فاروقی

معطل
تما م ممبرز سے گزارش ہے کہ میں نے دوسرے دوستوں کو اس گروپ کو جوائن کرنے کے لیئے یہ پیغام لکھا ہے آپ کو اگر مناسب لگے تو اسے دوستوں کو بھجیے....اور اگر اپنی طرف سے پیغام کوئی لکھنا چاہتے ہیں تو بھی کوئی مسلئہ نہیں آپ اپنی طرف سے لکھا گیا پیغام بھی بھیج سکتے ہیں.......

محترم ...........امید ہے آپ خریت سے ہوں گے........یہاں ایک اتحاد اسلامی نام کا گروپ بنایا گیا ہے.......آپ سے گزارش ہے کہ اسے پڑھیں اور اگر آپ ہم سے اتفاق کرتے ہیں تو اس میں شمولیت اختیار کریں ........تاکہ ہم مسلمانوں کی بہتری کے لیئے کام کر سکیں......امید ہے آپ ہماری گزارش کو قبول کرتے ہوئے ایک دفعہ اس پڑھیں گے ضرور....اس میں کسی قسم کی کوئی تفرقہ بازی نہیں کی جائے گی تمام لوگ بھائیوں کی طرح کام کریں گے..............لنک http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=347380#post347380
و السلام
 
خورشیدآزاد

محفلین
فاروقی بھائی میری ناقص رائے میں آپ نے ایک بنیادی لازمی مرحلہ skip کردیا۔ اگر ہم پہلے اپنے گھر پاکستان سے شروع کریں اور پاکستانیوں کو متحد کرلیں تو پھر ہمیں دستخط کےذریعے نہیں پاکستان کو ایک مثال کے طور پر success story پیش کرکے لوگوں کو دعوت دیں اس اتحاد میں شامل ہونے کیلیئے اور یقین کریں پھر ہر خاص و عام آنکھیں بند کرکے آپ کی جماعت میں شامل ہوگا۔

بہرحال پھر بھی میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔
 
فاروقی

معطل
فاروقی بھائی میری ناقص رائے میں آپ نے ایک بنیادی لازمی مرحلہ Skip کردیا۔ اگر ہم پہلے اپنے گھر پاکستان سے شروع کریں اور پاکستانیوں کو متحد کرلیں تو پھر ہمیں دستخط کےذریعے نہیں پاکستان کو ایک مثال کے طور پر Success Story پیش کرکے لوگوں کو دعوت دیں اس اتحاد میں شامل ہونے کیلیئے اور یقین کریں پھر ہر خاص و عام آنکھیں بند کرکے آپ کی جماعت میں شامل ہوگا۔

بہرحال پھر بھی میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔

جناب جیسا کہ آپ میرے تعارف میں دیکھ سکتے ہیں میں پاکستانی ہی ہوں ........اور یہیں سے یہ کام شروع کر رہا ہوں ..اسی سلسلے کا ایک حصہ دستخط والی مہم ہے اس سے دوسروں تک آواز پہنے گی...........ان شا اللہ ہم ایک مکمل لائحہ عمل کے تحت اس آواز کو آگے بڑھائیں گے.......اس میں کسی پاکستانی اور ہند ستانی میں کوئی چھپی چیز نہیں ہے اسلام کی بر کت سے سب مسلمان بھائی بھائی ہیں .......اور انہیں متحد ہونے کی کوشش کرنی چاہیے .......خواہ کوئی امریکہ کا رہنے والا مسلمان ہو یا ہانگ کانگ کا یا ہند وستان کا یا فرانس کا...........اس مقصد کے لیئے کوئی تفرقہ بازی کا مراسلہ یا بات بر داشت نہیں کی جائے گی....صرف مسلمان بھائی کی حثیت سے اسے آگے بڑھایا جائے گا .........آپ کی نیک تمناوں کا شکر گزار ہوں .........اور امید کرتا ہوں اگر آپ متفق ہوئے تو ضرور شمولیت اختیار کریں گے.......و السلام
 
طالوت

محفلین
" ہم یہ نہیں ہیں " مجھے یاد آ رہا ہے اس پوسٹ کو دیکھ کر ۔۔۔ آپ کی نیت پر تو شبے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تاہم یہ اتحاد محض لفاظی تک محدود رہے گا ۔۔۔ اور ہمیں لفظوں سے زیادہ عمل کی ضرورت ہے ۔۔ کم از کم اس فورم کی حد تک ہم ممبران کی آپسی چپقلس اور جگھڑوں کو نبٹا سکیں تو شاید یہ ایک احسن قدم ہو۔۔۔
وسلام
 
دیکھے جہاں تک مخلص ہونے کی بات ہے خدا جانتا ہے کہ میں یہ کسی لالچ کی بنا پر نہیں کر رہا ہوں ..............اگر یہ محض الفاظی ہے تو میں سامنے سے ہٹ جاتا ہوں اور آپ ہماری راہنمائی کیجیے کہ ہم اپنے مقصد تک پہنچنے کے لیئے کیا طریقہ کار اختیار کریں جس سے ہم اپنا مقصد پا لیں ......ہم آپ کی راہنمائی پر خوشی محسوس کریں گے کہ آپ نے ایک اچھے مقصد کے لیئے ہمیں مناسب مشورے دئیے.........اور ہمیں بتائیے کہ ہم عمل کس طرح کریں ............میں نے تو پہلے ہی واضع کر دیا ہے کہ ہر کوئی مسلمان بھائی ہمیں اپنے مشورے سے نوازے .....تا کہ اس عمل میں بہتری لائی جا سکے....... امید ہے آپ مشورہ دیں گے کہ ہم عملی کام کس طرح شروع کر سکتے ہیں......
 
شمشاد

لائبریرین
" ہم یہ نہیں ہیں " مجھے یاد آ رہا ہے اس پوسٹ کو دیکھ کر ۔۔۔ آپ کی نیت پر تو شبے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تاہم یہ اتحاد محض لفاظی تک محدود رہے گا ۔۔۔ اور ہمیں لفظوں سے زیادہ عمل کی ضرورت ہے ۔۔ کم از کم اس فورم کی حد تک ہم ممبران کی آپسی چپقلس اور جگھڑوں کو نبٹا سکیں تو شاید یہ ایک احسن قدم ہو۔۔۔
وسلام

لیکن میرے خیال میں تو اس فورم پر اراکین کے درمیان کوئی چپقلش یا جھگڑا نہیں ہے۔ آپکو کیونکر محسوس ہوا؟
 
خورشیدآزاد

محفلین
شمشاد بھائی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ کھیل کھیل میں اورگپ شپ کے سیکشن سے باہر نکل کر دیکھیں کہ محفل پر اراکین کے درمیان کوئی چپقلش یا جھگڑا ہے یا نہیں۔ :roll:
 
شمشاد

لائبریرین
خورشید بھائی ایسی کوئی بات نہیں۔ اور اختلاف رائے کا حق تو ہر رکن کو حاصل ہے۔ ہاں اگر کہیں زبردستی اپنی رائے تھوپنے کی کوشش کی جائے تو انتظامیہ دخل اندازی کا حق رکھتی ہے۔
 
بلال

محفلین
25p7o09.gif

السلام علیکم دوستو''
میں نے محسوس کیا ہے کہ ہم مسلمانوں میں اتحاد نام کی کوئی چیز نہیں رہی جس کی وجہ سے ہم پر ہر طرف سے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ....آج دنیا میں میرے علم کے مطابق 52 اسلامی ممالک موجود ہیں ...اور تعداد کے لحاظ سے بھی مسلمان دنیا کی سب سے بڑی قوم ہیں..لیکن گاجر مولی کی طرح انہیں سمجھا جاتا ہے ......
اکثر دوست کہتے ہیں کہ ہمیں (اسلامی ملکوں کو) ایک اتحاد قائم کرنا چاہیے جیسا کہ یورپی یونیین ہے ...لیکن بھائیوں کہنے سے اتحاد نہیں بن جاتا ...ہر کوئی اتحاد کے نعرے تو لگاتا ہے لیکن اس کے لیئے کبھی کوشش نہیں کرتا ....اور الزام دوسروں کے سر تھونپ دیتا ہے ......

میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جو لوگ /دوست/بھائی / بہنیں اسلامی اتحاد کے حامی ہیں وہ اس گروپ میں شمولیت اختیار کریں اور آج سے عہد کر لیں (ایک ایسا عہد جو ٹوٹ نہ سکے) کہ آج کے بعد ہم سے اسلامی اتحاد بنانےکے لیئے جو بن پڑا کریں گئے. . خدا کی قسم یہ جہاد ہو گا.....52 اسلامی ملک اگر ایک لڑی میں منسلک ہو جائیں تو کسی دشمن کی جرات ہو گی کہ مسلمانوں کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھ سکے......

آپ مجھ پہ ہنس سکتے ہین کہ کیسی پاگلوں جیسی باتیں کر رہا ہے ....کہ ہم چند لوگ اگر ایسی کوئی کوشش کریں بھی تو کیا وہ کامیاب ہو گی...،.....میرے خیال سے اگر ہم اس مقصد کو اپنا نصب العین بنا لیں اس اتحاد کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیں تو ضرور کچھ نہ کچھ ہو سکتا ہے .....ایک فرد اگر قوموں کی تقدیر بدل سکتا ہے تو ہم اگر چند جسم ایک جان ہو جائیں تو یقینا اپنی قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں.......تو جس جس کو اسلامی اتحاد نہ ہونے کا شکوہ ہے وہ آج سے یہ شکوہ کرنا چھوڑ دے اور اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے متحد ہو جائے ......

آئیں ہم مل کر ایک ایسی زنجیر بنائیں جسے کوئی توڑ نہ سکے.......بلکہ جو اسے توڑ نا چاہے خود پاش پاش ہو جائے......

ہم میں بھی خدا نے ہر طرح کی صلاحیتیں رکھی ہیں ....ہم اپنے اوپر سے احساس کمتری کی چادر کو اتار کر ایک جذبے ایک لگن سے اگر اپنے کام میں جت جائیں تو خدا بھی برکت دے گا.....ہم ایک دوسرے کو مشورہ دیں .....اس مقصد کے لیئے سوچیں....دوستوں ہم میں آپ میں کوئی کمی نہیں ہم یہ کام کر سکتے ہیں ......آو ہاتھ ملائیں ....آو ایک عظیم عہد کریں ..... یہ میں نے ایک گروپ تشکیل دیا ہے اس میں شمولیت اختیار کر کے ہم اپنی آج کی تاریخ کو بدلنے کی کوشش کریں .......اللہ ہماری مدد کرے گا

بہت خوب۔۔۔ ماشاءاللہ بہت اچھی سوچ ہے۔۔۔
کام چاہے کتنا بڑا اور مشکل ہو لیکن اگر اچھی سوچ، جذبہ اور لگن ہو تو کچھ بھی مشکل نہیں رہتا۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو کامیاب کرے اور تمام عالمِ اسلام میں اتحاد پیدا کرے۔۔۔آمین
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
" ہم یہ نہیں ہیں " مجھے یاد آ رہا ہے اس پوسٹ کو دیکھ کر ۔۔۔ آپ کی نیت پر تو شبے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تاہم یہ اتحاد محض لفاظی تک محدود رہے گا ۔۔۔ اور ہمیں لفظوں سے زیادہ عمل کی ضرورت ہے ۔۔ کم از کم اس فورم کی حد تک ہم ممبران کی آپسی چپقلس اور جگھڑوں کو نبٹا سکیں تو شاید یہ ایک احسن قدم ہو۔۔۔
وسلام

اگر ہم یہ نہیں‌ہے تو پھر وہ کون ہیں جو کہتے ہیں” دشت تو دشت ہے دریا بھی نا چھوڑے ہم نے“
ارے بھائی اگر ہم یہ سوچے گے کے یہ کام صرف لفظوں تک رہے گا تو پھر بے شک یہ لفظوں تک ہی رہے گا جب تک ہم عمل نہیں‌کرے گے اور ہر عملی کام کرنے کے لیے لفظوں کی ضروت ہوتی ہے کوئی بھی انسان پہلی بار میں ہی منزل نہیں پا لیتا منزل پانے کے لیے پہلا قدم رکھنا پڑتا ہے اگر ہم یہی سوچتے رہے تو پھر یہ اتحاد کبھی بھی نہیں‌ہو سکتا ہمیں کچھ کرنا ہو گا ہمیں آپ کی حوصلہ افزائی اور آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے اگر آپ ہمارے ساتھ چلنا چاہتے ہیں‌تو اچھا ہو گا اور اگر آپ ہم کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں‌تو یہ ہمارے لے بہت بہتر ہو گا بہت شکریہ
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب۔۔۔ ماشاءاللہ بہت اچھی سوچ ہے۔۔۔
کام چاہے کتنا بڑا اور مشکل ہو لیکن اگر اچھی سوچ، جذبہ اور لگن ہو تو کچھ بھی مشکل نہیں رہتا۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو کامیاب کرے اور تمام عالمِ اسلام میں اتحاد پیدا کرے۔۔۔آمین

تو بھائی جانی آپ کا کیا خیال ہے آپ کیا کہتےہیں ہمارے ساتھ ہیں نا میں آپ کو ایس ایم کرنے والا تھا اس دھاگےکے بارے میں لیکن آپ مجھ سے پہلے ہی آ گے
 
فاروقی

معطل
اگر ہم یہ نہیں‌ہے تو پھر وہ کون ہیں جو کہتے ہیں” دشت تو دشت ہے دریا بھی نا چھوڑے ہم نے“
ارے بھائی اگر ہم یہ سوچے گے کے یہ کام صرف لفظوں تک رہے گا تو پھر بے شک یہ لفظوں تک ہی رہے گا جب تک ہم عمل نہیں‌کرے گے اور ہر عملی کام کرنے کے لیے لفظوں کی ضروت ہوتی ہے کوئی بھی انسان پہلی بار میں ہی منزل نہیں پا لیتا منزل پانے کے لیے پہلا قدم رکھنا پڑتا ہے اگر ہم یہی سوچتے رہے تو پھر یہ اتحاد کبھی بھی نہیں‌ہو سکتا ہمیں کچھ کرنا ہو گا ہمیں آپ کی حوصلہ افزائی اور آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے اگر آپ ہمارے ساتھ چلنا چاہتے ہیں‌تو اچھا ہو گا اور اگر آپ ہم کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں‌تو یہ ہمارے لے بہت بہتر ہو گا بہت شکریہ

بہت اچھی بات کہی آپ نے خرم بھائی .........اب دیکھتے ہیں بھائی ہمارے ساتھ چلتے ہیں یا ہمیں اپنے ساتھ چلاتے ہیں .......دونوں صورتوں میں ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے......کہ مقصد ہمارا ایک ہی ہو گا .......

تو بھائی جانی آپ کا کیا خیال ہے آپ کیا کہتےہیں ہمارے ساتھ ہیں نا میں آپ کو ایس ایم کرنے والا تھا اس دھاگےکے بارے میں لیکن آپ مجھ سے پہلے ہی آ گے

اچھی بات ہے بلال بھی آپ بھی ہمارے ساتھ قدم ملائیں ......میں نے کل بہت دوستوں کو دعوت دی .....ماشااللہ ان میں کافی دوستوں نے ہمارے ساتھ قدم ملایا........آپ سب کا بہت شکریہ
 
عمر میرزا

محفلین
میں نے محسوس کیا ہے کہ ہم مسلمانوں میں اتحاد نام کی کوئی چیز نہیں رہی جس کی وجہ سے ہم پر ہر طرف سے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ....آج دنیا میں میرے علم کے مطابق 52 اسلامی ممالک موجود ہیں ...اور تعداد کے لحاظ سے بھی مسلمان دنیا کی سب سے بڑی قوم ہیں..لیکن گاجر مولی کی طرح انہیں سمجھا جاتا ہے ....

فاروقی صاحب اس اتحاد کی نوعیت کیا ہو گی ؟
 
Top