اتحاد اسلامی.........آو سب مل کر عہد کریں :

Asadullah Bhutto

محفلین
ماشاءَ اللہ! بہت ہی اچھی رائے ہے۔ مجھے بہت ہی دیر سے سے 'اردو ویب' کا معلوم ہوا ہے، جوکہ اس قدر بیش بہا سائٹ ہے۔ مجھے اس فورم میں 'اتحاد' کرتے ہوئے فخر ہوگا۔ میری ایک گذارش ہے کہ ہمیں اسلام کی جانکاری کے علاوہ 'املا' پر بھی بھرپور توجہ دینی ہوگی، تاکہ ہم اگر کسی کو کوئی چیز سمجھائیں تو اسے اچھی طرح سمجھا سکیں۔ مثال کے طور پر ہم اکثر و بیشتر اگر کسی کو سلام لکھتے ہیں تو 'السلام علیکم' لکھتے ہیں، جب کہ یہ تو املا کے حساب سے غلط ہے، جوکہ 'السلام علیکم' ہونا چاہیئے۔ دل میں رنجش نہ کیجئے گا۔
 

مغزل

محفلین
یار عطا الرحمان فارقی میں تمیں یاد کرتا ہوں۔ انسان سے غلطی ہوہی جاتی ہے، اگر نہیں بھی ہوئی تو دونوں صورتوں میں مجھے معاف کرنا مگر جو سامنے آیا اسی کی ذیل میں میری رائے قائم ہوئی امید ہے تم سے دوبارہ سلسلہ بحال ہوگا ۔سدا خوش رہو میاں ۔والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاءَ اللہ! بہت ہی اچھی رائے ہے۔ مجھے بہت ہی دیر سے سے 'اردو ویب' کا معلوم ہوا ہے، جوکہ اس قدر بیش بہا سائٹ ہے۔ مجھے اس فورم میں 'اتحاد' کرتے ہوئے فخر ہوگا۔ میری ایک گذارش ہے کہ ہمیں اسلام کی جانکاری کے علاوہ 'املا' پر بھی بھرپور توجہ دینی ہوگی، تاکہ ہم اگر کسی کو کوئی چیز سمجھائیں تو اسے اچھی طرح سمجھا سکیں۔ مثال کے طور پر ہم اکثر و بیشتر اگر کسی کو سلام لکھتے ہیں تو 'السلام علیکم' لکھتے ہیں، جب کہ یہ تو املا کے حساب سے غلط ہے، جوکہ 'السلام علیکم' ہونا چاہیئے۔ دل میں رنجش نہ کیجئے گا۔

اسد اللہ صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

جی آپ کا کہنا درست ہے کہ املا کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے۔ اس سلسلے میں میں نے ایک دھاگہ شروع کیا تھا۔ آپ اس میں شریک ہو سکتے ہیں۔

مندرجہ ذیل ربط پر کلک کریں :

کھیل ہی کھیل میں‌ اپنی اِملا درست کریں
 
فونٹ کے بارے میں

وعلیکم اسلام
فاروق صاحب آپکی بات اور خیال کافی اچھا ہے میری ناقص علم و رائے کے مطابق ایسی کئی کوششیں کی گئیں ہیں یا کی گئی ہونگی کچھ سیاسی تھیں تو کچھ خیر سیاسی لیکن چند کے بارے میں ہی ہمیں معلوم ہے جن میں سے جو ایک مقبول ہوئی وہ اخوان المسلمین بھی تھی لیکن اکثر لوگ سیاسی ہوگئے اسی طرح برصغیر میں‌جماعت اسلامی وہ بھی سیاسی ہوگئی ہے مطلب یہ ہے کہ یہ دونوں جماعتیں سیاست پر زیادہ توجہ دے رہیں تھیں بنسبت اسلامی تعلیمات کے

آپ کی کوشش اچھی ہے میں صرف ایک بات کہونگا کہ ہمیں مسلمانوں میں جو فرقے ہیں ان کو سمجھنا ہوگا میری نظر میں محمد صلی اللہ علٰیہ وسلم ایک چراغ کی مانند ہیں اور ہم سب کرنیں ہیں اب ایک کرن میرے مخالف سمت پر ہے لیکن وہ غلط تو نہیں ہے فرق صرف جگہ کا ہے روشنی وہی ہے راہ مختلف ہے

اللہ ہم سب کو قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی گزارنے کا سلیفہ عطاکرے آمین

وجی بھائی آپ نے جو نسخ فونٹ استعمال کیاہے اسے کہاں سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
 

رضا

معطل
آپ کو کیسے پتا چلا کہ وجی نے نسخ فانٹ انسٹال کیا ہے؟؟؟ آپ کو نظر آیا تو آپ کے کمپیوٹر میں بھی انسٹال ہوگا۔ آپ نے کہاں سے انسٹال کیا؟
دھاگہ دیکھیں اور اپنے دستخط دیکھیں۔۔۔
اتحاد اسلامی کا دھاگہ اور
فرقہ واریت والے دستخط۔۔۔(یااللہ مدد۔ محمد پیغمبر۔ صحابہ رہبر
یااللہ مدد باقی سب شرک۔۔۔۔
ایک بات یاد رکھیں شرک ہر حال میں شرک ہوتا ہے۔اگر مدد مانگنا شرک ہے تو کسی سے بھی مدد نہيں مانگ سکتے ۔
اماں مدد ،ابا مدد۔۔امریکہ مدد۔۔۔۔(اربوں کھربوں کی امداد ہڑپ کرجاتے ہیں۔اس وقت شرک یاد نہیں آتا۔۔۔
کھلے بندوں پکارے قاضی شوکاں المدد
یاعلی! سن کے بگڑ جاتی ہے طبیعت تیری
وکیلوں سے مدد۔ڈاکٹروں سےمدد۔۔کس کس کا بتاؤں۔
عقلمنداں راہ اشارہ کافی است۔۔۔
کسی نے کہا کہ
وہ کیا ہے جو نہیں ملتا ہے خدا سے
جسے تم مانگتے ہو اولیا سے
جواب
وہ ہے چندا جو نہیں ملتا ہے خدا سے
جسے تم مانگتے ہو اغنیاء سے
قرآن پاک کی آیت ہے ۔مفہوم ذہن میں آرہا ہے کہ اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک امت کردیتا۔۔۔تو پتا چلا سارے انسان ایک نہیں ہوسکتے ان میں اختلاف ہوجاتا ہے۔
کافر ومسلم ۔۔۔جنتی و دوزخی کا اتحاد نہيں ہوسکتا۔۔۔
کافر کا تو سب کو کنفرم ہے۔باقی رہے کلمہ پڑھنے والے دوزخی تو حضور علیہ السلام سے منافقوں کو اللہ کے فرمانے پر مسجد سے نام لے لے کر نکال دیا تھا کہ فلاں بن فلاں منافق نکل جا۔۔
پھر اللہ تعالی نے خود حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو مسجد ضرار میں نماز پڑھنے میں منع فرمایااور آگ لگانے کا حکم فرمایا تو مسجد کو جلا دیا گیا۔۔
اگر ان جیسوں سے اتحاد ہی کرنا ہوتا تو ان کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا گیا؟ کیا یہ کلمہ گو نہیں تھے؟پیچھے نمازیں پڑھتے تھے۔غزوات میں شامل ہوتے تھے۔۔حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے خارجیوں کو قتل کیا۔کلمہ نہیں پڑھتے تھے کیا؟
اور بھی بہت سی مثالیں دی جاسکتیں ہیں۔اب بھی اگر کوئي نہ سمجھے تو اس کی مرضی۔۔۔
رہی بات اتحاد کی تو جو جس حالت میں ہے اس کو وہی سمجھ کر اس سے ایک معاہدہ کیا جائے۔ریاست کی رٹ لگائی جائے۔پھر سب اس معاہدے کے پابند ہوں۔ایکسٹریمسٹ کا خاتمہ کیا جائے۔کسی کو ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہ ہو۔انتہاء پسندی کو ختم کیا جائے۔پرامن معاشرے کا قیام کیلئے اقدامات کئے جائے۔۔
ایسے اتحاد کے چکروں میں پڑ کر فرقہ واریت اس ختم نہ ہوگی بلکہ اور بڑھی گی۔بلکہ یہ بڑھنا ہی تو ہے۔کہ بالفرض پہلے 10فرقے تھے۔اب ایک اور پیدا ہوگیا جو چاہتا ہے یہ دس کے دس اکٹھے ہوجائیں۔یہ گیارہواں ہوگیا۔۔
ان دسوں کو چاہیے۔کہ آپس میں ایک معاہدہ کریں۔ریاست کی رٹ لگائیں۔
 

arifkarim

معطل
نئے فرقے اور جماعتیں بنانا آجکل سب سے آسان کام ہے۔ جبکہ دو کو واپس متحد کرنا کٹا چونے کے مترادف!
 

رضا

معطل
آپ کٹّے کو چھوڑ دیں۔ وہ آپ سے چویا نہیں جاناں۔۔:grin: آپ ان کو متحد نہيں کرسکتے۔۔صرف اتنا کریں۔انہیں سمجھائیں کہ سب اپنی بقا کیلئے کسی ایک بات پر معاہدہ کرلیں۔کوئی ہتھیار اٹھاتا ،رونگ کام کرے تو سب مل کر ان کا مکّو ٹھپ دیں۔نہیں تو آپس میں لڑ لڑ کر مرنا تو مقدر بنے گا ہی۔
 

رضا

معطل
مجھے پہلے ہی پتا تھا کہ آپ آگئے ہیں اب کوئی گند ہی وجے گا۔آپ ہمیشہ تنقیص ہی کرتے ہیں۔لٹھ لے کے میرے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔اوہ بھائی میرے میری پوسٹ کو پڑھ لیا ہوتا شاید یہ سوال نہ کرتے بلکہ اور کوئی ڈھکوسلہ چھوڑتے۔۔جیسا کہ آپ کی فطرت سلیمہ ہے۔:)
میں نے یہی کہا ہے۔آپ کٹّے کو چھوڑ دیں۔ وہ آپ سے چویا نہیں جاناں۔۔:grin: آپ ان کو متحد نہيں کرسکتے۔۔صرف اتنا کریں۔انہیں سمجھائیں کہ سب اپنی بقا کیلئے کسی ایک بات پر معاہدہ کرلیں۔کوئی ہتھیار اٹھاتا ،رونگ کام کرے تو سب مل کر ان کا مکّو ٹھپ دیں۔نہیں تو آپس میں لڑ لڑ کر مرنا تو مقدر بنے گا ہی۔
اب کوئی اور بات لبّھیں میرے خلاف۔تاکہ تہاڈے مڑوڑ ذرا گھٹ ہون۔
 

طالوت

محفلین
خیر یہ فیصلہ تو پڑھنے والے کریں گے جب وہ پیغام نمبر 85 پڑھیں گے ۔ حقیقت پر چراغ پا نا ہونا خلاف عقل ہے ۔ خصوصا ان کے لئے جن کے ظاہر و باطن میں خاصا فرق ہو۔
وسلام
وسلام
 

وجی

لائبریرین
وجی بھائی آپ نے جو نسخ فونٹ استعمال کیاہے اسے کہاں سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

بھائی نسخ فونٹ فورم میں موجود ہیں وہی استعمال کیئے ہیں
میرے خیال میں ایسا نہیں ہے کہ اگر آپ کے کمپیوٹر میں فونٹ نہیں ہے تو وہ نہیں نظر آئے گا بلکہ فونٹ تو فورم میں موجود ہے
 

ابن جمال

محفلین
یہ توبنیادی بات ہے کہ ہرانسان الگ خیال اورمزاج رکھتاہے اورہرایک کےسوچنےکا زاویہ بھی دوسرا ہوتاہے لہذا اختلافات توفطری ہیں اورہرمعاشرے میں ہوں گی مگر اتحاد صرف اس وقت ہوسکتاہے جب سب اس بات پر اتحاد کرلیں کہ ہمارے درمیان اختلاف ہے۔ یعنی ہم سب رواداری تحمل اورایک دوسرے کو سننے اوربرداشت کرنے کی عادت ڈالیں۔
دوسری بات حضرت عمرفاروق کا ارشاد ہے کہ عقل مند وہ نہیں ہے کہ جو خیر اورشر کو جانے بلکہ عقل مند وہ ہے جو دوبرائیوں میں سے کمتر برائی کو جانے ۔آج ہم سب دیکھتے ہیں کہ چھوٹی برائی کو ختم کرنے کیلئے ہم اتنا تشدد اورمبالغہ سے کام لیتے ہیں کہ بری برائی پیداہوجاتی ہے۔
 

عزیزامین

محفلین
کیا فاروقی صاحب اب بھی اردو محفل کے ممبر ہیں یا نہیں؟ اتحاد اسلامی گروپ کا کیا بنا؟ مجھے لگتا ہے مشن نا مکمل رہا تب ہی دھاگے میں کم پوسٹیں ہیں؟ خرم شہزاد خرم صاحب آپ کا بلاگ نہیں کھل رہا؟
 
Top