اجتماعی انٹرویو ؛ سلسلہ دوم!

اس میں ایک پختون دوست اپنے کسی دوسرے (فرض کریں پنجابی) دوست سے فرمائش کر رہا ہے کہ چونکہ پشاور، لاہور سے کافی دُور ہے، اور گرمی بھی ہوتی ہے اور پسینہ بھی بہت ہوتا ہے تو اے میرے پنجابی یار جانی، جب پشاور آنا ہو اور ہمیں میزبانی کا شرف بخشنا منظور ہو تو ذرا خوشبو لگا کر آنا کہ جب تم سے معانقہ شریف کا موقع آئے تو تمھارے پسینے سے بھی گلابوں کی (یا حسبِ پسند موتیے) کی مہک آئے!

بس اتنی سی بات ہے، یار لوگ ڈر ڈر جاتے ہیں! :)
ریٹنگز کنفیوژ ہوگئی ہیں کہ معلوماتی والی آگے بھیجی جائے یا پرمزاح والی. :)
 
اے خان

محفلین
اس میں ایک پختون دوست اپنے کسی دوسرے (فرض کریں پنجابی) دوست سے فرمائش کر رہا ہے کہ چونکہ پشاور، لاہور سے کافی دُور ہے، اور گرمی بھی ہوتی ہے اور پسینہ بھی بہت ہوتا ہے تو اے میرے پنجابی یار جانی، جب پشاور آنا ہو اور ہمیں میزبانی کا شرف بخشنا منظور ہو تو ذرا خوشبو لگا کر آنا کہ جب تم سے معانقہ شریف کا موقع آئے تو تمھارے پسینے سے بھی گلابوں کی (یا حسبِ پسند موتیے) کی مہک آئے!

بس اتنی سی بات ہے، یار لوگ ڈر ڈر جاتے ہیں! :)
بس اتنی سی بات ہے مجھے لگا کوئی اور چکر ہے :LOL:
 
لاریب مرزا

محفلین
چار پانچ دن کا. جولائی کے تیسرے ہفتے کے اختتام پر جا رہا تھا لیکن اب شاید الیکشن کی وجہ سے کچھ مسائل ہوئے ہیں تو امید ہے ملتوی ہو جائے گا تھوڑا سا.
زبردست!! خوب انجوائے کیجیے گا اور محفل میں شریک کرنے کے لیے ڈھیر ساری تصاویر بنائیے گا۔ :)
 
اس میں ایک پختون دوست اپنے کسی دوسرے (فرض کریں پنجابی) دوست سے فرمائش کر رہا ہے کہ چونکہ پشاور، لاہور سے کافی دُور ہے، اور گرمی بھی ہوتی ہے اور پسینہ بھی بہت ہوتا ہے تو اے میرے پنجابی یار جانی، جب پشاور آنا ہو اور ہمیں میزبانی کا شرف بخشنا منظور ہو تو ذرا خوشبو لگا کر آنا کہ جب تم سے معانقہ شریف کا موقع آئے تو تمھارے پسینے سے بھی گلابوں کی (یا حسبِ پسند موتیے) کی مہک آئے!

بس اتنی سی بات ہے، یار لوگ ڈر ڈر جاتے ہیں! :)
واہ واہ محترم قبلہ !
کیا خوب سانپ مارا ہے کہ لاٹھی پرآنچ بھی نہیں آئی ، سبحان اللہ جی سبحان اللہ ۔:)
 
فہیم

لائبریرین
1۔ پسندیدہ موسم
سردی
کہ بجلی کی آنکھ مچولی بھیجہ فرائی نہیں کرتی

2۔ پسندیدہ پھول
جو کسی کو پیش کیا جائے اور واپس منہ پہ نہ آئے

3۔ پسندیدہ پھل
سندھڑی آم

4۔ پسندیدہ ملک
نیوزی لینڈ
ویسے وہاں کبھی جانا نہیں ہوا اور نہ مستقبل قریب میں جانے کا کوئی امکان ہے۔
پر پسند یوں کہ چھوٹا، خوبصورت اور صاف ستھرا ملک ہے۔
عوام کو سہولیات میسر ہیں۔
اور پھر اس کا نام کبھی کسی دنگا فساد یا دہشت گردی اور اور کسی ایسے معاملے میں سننے میں نہیں آیا۔

5۔ پسندیدہ شاعر یا ادیب
ابن صفی (بھلے کچھ لوگ انہیں ادیب شمار نہ بھی کریں)
مشتاق احمد یوسفی
علامہ شبلی نعمانی
نذیر احمد دہلوی

6۔ پسندیدہ خوشبو
لوبان کی
اور بھوک لگی ہو تو کسی بھی پسندیدہ کھانے کی۔

7۔ پسندیدہ قول
اس کو رہنے دیتے ہیں۔

8۔ پسندیدہ سیاحتی مقام
یہ خالص امیرانہ سوال ہے
غربیوں سے ایسے سوال نہیں کیے جاتے۔

9۔ پسندیدہ مضمون
تاریخ اسلام
پولیٹکل سائنس (صرف پڑھنے کی حد تک)

10۔ پسندیدہ محفلین
بہت سارے
کچھ تو دل کے بہت قریب
اور کچھ دل کے اندر بھی
کچھ جو ذہن میں بس کے رہ گئے ہیں
اور کچھ جن کا سوچ کر دل اداس ہوجاتا ہے

اگر ایک آدھا نام لکھنا بھی شرط ہے تو
مقدس
 
لاریب مرزا

محفلین
واہ واہ محترم قبلہ !
کیا خوب سانپ مارا ہے کہ لاٹھی پرآنچ بھی نہیں آئی ، سبحان اللہ جی سبحان اللہ ۔:)
ہمیں بھی کچھ ایسا ہی محسوس ہو رہا ہے۔
محمد وارث بھائی!! یہ اے خان پوچھ رہے ہیں کہ جہاں آپ نے پنجابی فرض کیا ہے وہاں حسبِ ذوق تبدیلی کی جا سکتی ہے؟؟ :p
 
محمد وارث

لائبریرین
ہمیں بھی کچھ ایسا ہی محسوس ہو رہا ہے۔
محمد وارث بھائی!! یہ اے خان پوچھ رہے ہیں کہ جہاں آپ نے پنجابی فرض کیا ہے وہاں حسبِ ذوق تبدیلی کی جا سکتی ہے؟؟ :p
جی بالکل، جیسے خوشبو کوئی سی بھی ہو سکتی ہے ویسے دوست بھی پنجابی کے علاوہ بھی ہو سکتے ہیں۔ اس میں کچھ مستقل ہے تو وہ صرف "پشاور"! :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
پس ثابت ہوتا ہے کہ میں مسمی عبداللہ انتہائی شریف اور مجھ پر معصومیت کی حد کراس ہے
یہ والا کراس؟
red-cross-animation-indicating-a-wrong-answer_e2xl5okul__F0003.png
 
Top