محمد احسن سمیع راحلؔ
محفلین
احمد بھائی، صدر حکومت کا نہیں ریاست کا سربراہ ہوتا ہے ... اور ریاست کے وہ شہری بھی ریاست کا ہی حصہ ہوتے ہیں جو اپوزیشن کے ووٹر ہوں!تو پھر حکومت کی بھی زمہ داری نہیں کہ اپوزیشن کو حلف دلوا کر وزیرِ اعظم بنوائے۔
وزیر اعظم سےحلف لینا صدر کی آئینی ذمہ داری ہے ... مگر ایسے کاموں کے لیے ظرف درکار ہوتا ہے جو خان صاحب میں رتی برابربھی نہیں ...
یاد کیجیے، 2018 میں ممنون حسین صدر تھے، ن لیگ سے تعلق تھا ان کا، مگر تمام تر سیاسی اختلاف کے باوجود انہوں نے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خان صاحب سے حلف لیا ... اور جن مقامات پر خان صاحب اٹکے، وہاں لقمہ بھی دیا ... انہیں خفت اٹھانے کے لیے ان کے حال پر چھوڑا نہیں ...