احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

اویس حیدر

محفلین
اگر بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت آج محض اپنی عدد برتری کی بنیاد پربھارتی آئین میں مسلم اقلیت کو دوسرے درجہ کا شہری قرار دے دے۔اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک ، ظلم و زیادتی کو قانونی تحفظ فراہم کر دے۔ تو کیا ان مسلم مخالف اقدامات کو آپ صرف اس لئے جائز تسلیم کرلیں گے کہ ایسا کرنا ہندو حکومت کا فرض ہے؟


ایسا وہ پہلے ہی کر رہے ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
فرقان بھائی۔۔ یہ کیا بات ہوئی ؟ جو ان کہی ہو اس کا بھی جوابدہ ؟ یہ امتیازی سلوک صرف میرے ساتھ یا یہاں "یہ تو ہوگا"
متفق۔ فرقان میاں کو پتہ ہونا چاہیے کہ کسی کو انہی باتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے جو اس نے کہی ہوں۔
 

جاسم محمد

محفلین
جب کوئی "نیا نبی" آنا ہی نہیں۔ تو پھر یہ سوال چہ معنی دار؟؟؟
ایسا آپ کا دین و مذہب کہتا ہے۔ اگر کوئی شہری اس کے مخالف عقیدہ یا مذہب اختیار کر لے جس میں نئے انبیا آسکتے ہوں تو ایسے میں ریاست و حکومت اس مذہبی تنازعہ میں فریق نہیں بن سکتی۔ آپ ان کو عقائد میں اختلاف پر کافر، زندیق یا جو چاہے کہہ سکتے ہیں۔ جواب میں وہ بھی آپ کو یہی کچھ کہہ سکتے ہیں۔ البتہ ریاست و حکومت اس مذہبی اختلاف کی بنیاد پر کسی ایک فریق کو جھوٹا اور دوسرے کو سچا قرار نہیں دے سکتی۔ کیونکہ ریاست و حکومت کے امور انتظامی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ اپنے شہریوں کے درمیان مذہبی اختلافات میں پڑ کر ان کے عقائد کی بنیاد پر ایک گروہ کو جھوٹا اور دوسرے کو سچائی کے سرٹیفکیٹ دینا ریاست و حکومت کا کام ہی نہیں ہے۔
 

اویس حیدر

محفلین
کیا ان کا ایسا کرنا آپ کے نزدیک درست ہے؟

سوال کے جواب میں سوال کرنا مجھے پسند نہیں ہے لیکن آپ کے (اپنے تئیں کئے ہوئے طنز کے جواب میں سوال کی جسارت کررہا ہوں) اکھنڈ بھارت میں کوئی ظلم و ستم قادیانیوں پر کیوں نہیں ہوتا؟؟؟؟ آر ایس ایس اور قادیانی گٹھ جوڑ پر آپ کا کیا موقف ہے؟

کیا ہندو بھی پاکستانی آئین کے مطابق ان قادیانیوں کو غیر مسلم اور اپنے جیسا مانتے ہیں؟؟؟

آخر میں آپ کے سوال کا جواب: میرے نذدیک تو کیا، دور دور تک بھی صحیح نہیں ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اکھنڈ بھارت میں کوئی ظلم و ستم قادیانیوں پر کیوں نہیں ہوتا؟؟؟؟ آر ایس ایس اور قادیانی گٹھ جوڑ پر آپ کا کیا موقف ہے؟
کیا ہندو بھی پاکستانی آئین کے مطابق ان قادیانیوں کو غیر مسلم اور اپنے جیسا مانتے ہیں؟؟؟
قادیانیوں پر ظلم اکھنڈ بھارت تو کیا یہودی ریاست اسرائیل میں بھی نہیں ہوتا۔ کسی مغربی ملک میں بھی نہیں ہوتا۔ تو کیا اس کا صرف یہی مطلب نکلتا ہے کہ قادیانیوں کا ان سب سے گٹھ جوڑ ہے؟ کیا اس کا یہ مطلب نہیں نکل سکتا کہ قادیانی اپنے منفرد عقائد اور پر امن جماعت ہونے کی وجہ سے تمام غیر مسلم ممالک میں بہت پسند کئے جاتے ہیں۔ جبکہ مسلم ممالک میں ایسے پر امن اور منفرد لوگوں کو ہمیشہ شک اور سازشی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ؟
 

اویس حیدر

محفلین
ایسا آپ کا دین و مذہب کہتا ہے۔ اگر کوئی شہری اس کے مخالف عقیدہ یا مذہب اختیار کر لے جس میں نئے انبیا آسکتے ہوں تو ایسے میں ریاست و حکومت اس مذہبی تنازعہ میں فریق نہیں بن سکتی
اسلام ایک مکمل دین ہے، ریاست کیسے چلانی ہے اس کا بھی پورا ماڈیول اسلام پیش کرتا ہے۔

آپ کی پہلی بات یہ کہ ایسا ہمارا مذہب کہتا ہے: کہ نیا نبی نہیں آسکتا ایسے میں اس ریاست میں کوئی زندیق شہری ہو۔ اول تو یہ کہ مذہب کہتا ہے کہ لانبی بعدی اور ریاست کا مذہب ہی اسلام ہے جس کا بنیادی عقیدہ ہی لانبی بعدی ہے، اور یہ عالمگیر مذہب اسلام، زندگی کے تمام تر شعبہ جات پر تعلیمات دیتا ہے جس میں حکومت و ریاست بھی شامل ہے اور شاندار ماضی اس کا گواہ بھی ہے۔۔۔۔ تو آپ کی باقی بحث چہ معنی دارد جناب؟؟؟ ہاں اگر آپ کسی غیر مسلم ریاست کی بات کریں تو وہ انکی مرضی کہ ان کی ریاست پر مذہب کا اثرورسوخ ہے یا نہیں۔ لیکن الحمدللہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، اور یہاں مذہب اسلام کا بول بالا ہے۔ الحمدللہ۔
اور اب تو خان صاحب اس کو مدینہ جیسی فلاح ریاست بنانا چاہتے ہیں وہی مدینہ جہاں سے مسیلمہ کذاب کے خلاف جہاد کا آرڈر نکلا تھا۔۔۔۔!!

کیونکہ ریاست و حکومت کے امور انتظامی نوعیت کے ہوتے ہیں۔
اچچچھھھااااا؟؟؟ شاید آپ ناروے کی بات کر رہے ہیں؟ جب ہی وہاں قرآن جلانے کے واقعات ہوتے ہیں ۔

اپنے شہریوں کے درمیان مذہبی اختلافات میں پڑ کر ان کے عقائد کی بنیاد پر ایک گروہ کو جھوٹا اور دوسرے کو سچائی کے سرٹیفکیٹ دینا ریاست و حکومت کا کام ہی نہیں ہے۔

اسلامی حکومت ہر اس کام سے روکے گی جو اسلام کی تعلیمات کے منافی ہوگا۔ چونکہ ہمارے یہاں جمہوریت ہے لہذا یہاں زندیق و مرتد بھی ہر شعبہ ہائے زندگی میں موجود ہیں اور دیگر اسلام کے منافی کام بھی کئے جاتے ہیں مثلا زخیرہ اندوزی، قتل، وغیرہ وغیرہ۔
 

اویس حیدر

محفلین
قادیانیوں پر ظلم اکھنڈ بھارت تو کیا یہودی ریاست اسرائیل میں بھی نہیں ہوتا۔ کسی مغربی ملک میں بھی نہیں ہوتا۔ تو کیا اس کا صرف یہی مطلب نکلتا ہے کہ قادیانیوں کا ان سب سے گٹھ جوڑ ہے؟ کیا اس کا یہ مطلب نہیں نکل سکتا کہ قادیانی اپنے منفرد عقائد اور پر امن جماعت ہونے کی وجہ سے تمام غیر مسلم ممالک میں بہت پسند کئے جاتے ہیں۔ جبکہ مسلم ممالک میں ایسے پر امن اور منفرد لوگوں کو ہمیشہ شک اور سازشی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ؟
بہت خُوب،

لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا۔

جی بالکل ایسا ہی ہے چونکہ جہاد سے انکاری ہیں اور یہود و ہنود کی ہی طرح اسلام دشمن ہیں لہذا لازمی سی بات ہے کہ ان کی نظروں میں "منفرد" ہیں ۔ اور کیوں نہ ہوں؟ ان کا ہی لگایا ہوا پودا ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
آپ کے خیال میں وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی بنا پر ہندووں کا مسلمانوں کے ساتھ ایسا سلوک کرنا دور دور تک صحیح نہیں ہے؟
یہ اصل میں کہنا چاہ رہے ہیں کہ اگر کسی غیر مسلم اکثریت ملک میں مسلم اقلیت کے ساتھ کوئی ظلم، امتیازی سلوک، دوہرا معیار رواں رکھا جاتا ہے تو وہ غلط ہے۔ البتہ مسلم اکثریت ممالک میں یہی کام دیگر مذاہب یا عقائد کے ماننے والوں کے ساتھ کرنا عین اسلام ہے کیونکہ یہ اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
 

اویس حیدر

محفلین
براہ مہربانی واضح فرمائیں کہ میرے اس سوال میں طنز کہاں ہے؟
اگر آپ ننھے منے ہیں تو ضرور بتائے دیتا ہوں۔ اس ہی لڑی میں اس سے قبل میرا مراسلہ کچھ ایسا تھا کذاب کے خلاف جہاد والا، اس کے بعد سوال آگیا کہ بھارتی اکثریت اگر ایسا قتال مسلمانوں کے خلاف کردے ؟
 

جاسم محمد

محفلین
اور اب تو خان صاحب اس کو مدینہ جیسی فلاح ریاست بنانا چاہتے ہیں وہی مدینہ جہاں سے مسیلمہ کذاب کے خلاف جہاد کا آرڈر نکلا تھا۔۔۔۔!!
تاریخی ریاست مدینہ اپنے تمام شہریوں کے درمیان مساوات، برابری کا سبق دیتی تھی۔ یقین نہیں آتا تو ریاست مدینہ کا آئین پڑھ لیں جس میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق دئے گئے ہیں۔ بار بار مسیلمہ کذاب کی مثالیں دینے سے وہ آجکل کے قادیانیوں پر نافذ نہیں ہو سکتی۔ مسیلمہ کذاب نے دعوت نبوت کے ساتھ ریاست مدینہ کے خلاف الم بغاوت بلند کیا تھا۔ اگر صرف دعوت نبوت پر اسے قتل کرنا ہوتا تو رسول اللہ کے زمانہ میں کیا جا سکتا تھا۔ البتہ اسے رسول اللہ کی وفات کے بعد ریاست سے بغاوت کرنے پر قتل کیا گیا ہے۔ جو کہ بغاوت کی عام سزا ہے اور آج بھی قریبا ہر ملک میں رائج ہے۔
The-Constitution-of-Medina.jpg
 

محمد سعد

محفلین
اگر آپ ننھے منے ہیں تو ضرور بتائے دیتا ہوں۔ اس ہی لڑی میں اس سے قبل میرا مراسلہ کچھ ایسا تھا کذاب کے خلاف جہاد والا، اس کے بعد سوال آگیا کہ بھارتی اکثریت اگر ایسا قتال مسلمانوں کے خلاف کردے ؟
جینوین سوال ہے بھائی۔ پیرانویا سے بچیں۔ پیرانویا کی موجودگی میں گفتگو کا تو بیڑا غرق ہوتا ہی ہے، آپ کی ذہنی صحت کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
 
Top