اداسی ۔ اشعار

سیما علی

لائبریرین
اجاڑ بن کی اداس رت میں غزل تو محسن نے چھیڑ دی ہے
کسے خبر ہے کہ کس کے معصوم دل پہ اب کہ یہ تان ٹوٹے

محسن نقوی
 

سیما علی

لائبریرین
کبھی خود کو درد شناس کرو، کبھی آؤ نا!
مجھے اتنا تو نہ اُداس کرو، کبھی آؤ نا!

آفتاب اقبال شمیم
 

شمشاد

لائبریرین
سونے سونے سے دریچوں سے اداسی جھانکے
کیا عجب خوف ہے چہرے بھی کسی در میں نہیں
(اظہار سلیم)
 
Top