اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کا علی ظفرپر ہراساں کر نے کا الزام

عثمان

محفلین
درست!

یوں معلوم ہوتا ہے کہ #می ٹو کا مقصد صرف ایک صنف کو بدنام کرنا اور فیمینزم کو پروموٹ کرنا ہے۔

اس سب مہم جوئی کا حاصل غالباً "میرا جسم میری مرضی" قسم کا ٹیلر میڈ انجام سے زیادہ نہیں ہے۔
امریکہ میں “ می ٹو” تحریک کے حوالے سے جو کیسز سامنے آئے ہیں ان کے واقعات کی تفصیل اور جزئیات اس قدر پختہ تھیں کہ کئی ملزمان کو یا تو اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے استعفی دینا پڑا یا ان کے پرزور حمایتوں نے خود کو ان سے الگ کر لیا۔
می ٹو تحریک پر باقاعدہ ٹرائل کے بغیر پبلک شیمنگ کی تنقید درست ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس کی آڑ لے کر تحریک حقوق نسواں اور جنسی ہراسگی کے خلاف کوششوں کو ہی غلط ٹھہرانے کی کوشش کی جائے۔ اب تک فراڈ کے بہت کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ اور معروف کیسز میں بیشتر حقیقی ہی ثابت ہوئے ہیں۔
ایک اور بات سمجھ لیں کہ مرد ہو یا عورت اگر وہ جنسی ہرا سگی کا شکار ہوا ہے تو اس کے لیے اپنے پر ہونے والی ذیادتی کی تفصیل سامنے لانا ایک بہت مشکل کام ہے۔
باقی پاکستان خواتین کے لیے کتنا محفوظ ملک ہے یہ بلا تبصرہ ہے۔
 
آخری تدوین:

شاہد شاہ

محفلین


  1. the theory of the political, economic, and social equality of the sexes
  2. organized activity on behalf of women's rights and interests

پہلے والے حصے سے متفق ہوں کیونکہ یہ ایک مساواتی تحریک ہے جسکے مطابق معاشرہ میں موجود تمام اصناف کو یکساں حقوق ملنے چاہیے۔
دوسرے حصے سے متفق نہیں کیونکہ یہ لبرل اور بائیں بازو کا ایجنڈا ہے۔
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین

  1. the theory of the political, economic, and social equality of the sexes
  2. organized activity on behalf of women's rights and interests

پہلے والے حصے سے متفق ہوں کیونکہ یہ ایک مساواتی تحریک ہے جسکے مطابق معاشرہ میں موجود تمام اجناس کو یکساں حقوق ملنے چاہیے۔
دوسرے حصے سے متفق نہیں کیونکہ یہ ایک لبرل اور بائیں بازو کا ایجنڈا ہے۔
کیا اجناس غلے کے علاوہ کسی اور معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے؟
 

توقیر عالم

محفلین
جب اپنی نمائش کرتی ہیں تب ان کو کچھ فرق نہیں پڑھتا معاشرہ تباہ کر دیا ان لوگوں نے ڈانس کر کے کہتی ہیں اللہ نے بہت عزت دی ہے
کمال کی بات تو یہ ہے حقوق نسواں اور مرداں کی بات سب کرتے پر پاکستان کا حق کب ادا ہو گا کیسی کو پرواہ نہیں یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا پر اب مکمل غیر اسلامی بنتا جا رہا ہے اللہ پاک رحم کرے ہم پر
 

یاز

محفلین
امریکہ میں “ می ٹو” تحریک کے حوالے سے جو کیسز سامنے آئے ہیں ان کے واقعات کی تفصیل اور جزئیات اس قدر پختہ تھیں کہ کئی ملزمان کو یا تو اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے استعفی دینا پڑا یا ان کے پرزور حمایتوں نے خود کو ان سے الگ کر لیا۔
می ٹو تحریک پر باقاعدہ ٹرائل کے بغیر پبلک شیمنگ کی تنقید درست ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس کی آڑ لے کر تحریک حقوق نسواں اور جنسی ہراسگی کے خلاف کوششوں کو ہی غلط ٹھہرانے کی کوشش کی جائے۔ اب تک فراڈ کے بہت کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ اور معروف کیسز میں بیشتر حقیقی ہی ثابت ہوئے ہیں۔
ایک اور بات سمجھ لیں کہ مرد ہو یا عورت اگر وہ جنسی ہرا سگی کا شکار ہوا ہے تو اس کے لیے اپنے پر ہونے والی ذیادتی کی تفصیل سامنے لانا ایک بہت مشکل کام ہے۔
باقی پاکستان خواتین کے لیے کتنا محفوظ ملک ہے یہ بلا تبصرہ ہے۔
بہت شاندار تجزیہ ہے عثمان بھائی۔
 

یاز

محفلین
خدا دا خوف کرو پاء جی۔۔ ایسے دریا بنا کر عوام کو ڈبونے کا ارادہ ہے۔۔ :timeout:
رات ٹی وی میں اس خبر کو یوں بتا رہے تھے۔۔ معروف گلوکارہ کا الزام معروف گلوکار علی ظفر پر۔۔ اس کے بعد علی ظفر کا گانا شروع۔۔" چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے"۔۔ حد ہی ہوگئی۔۔:rollingonthefloor:
ماشاءاللہ۔
کیا کامبی نیشن دکھایا ہے ٹی وی والوں نے۔
 

فرقان احمد

محفلین
پہلے والے حصے سے متفق ہوں کیونکہ یہ ایک مساواتی تحریک ہے جسکے مطابق معاشرہ میں موجود تمام اجناس کو یکساں حقوق ملنے چاہیے۔

کیا اجناس غلے کے علاوہ کسی اور معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے؟
اصناف کر دیں۔ اجناس کافی عجیب لگ رہا ہے۔ یا پھر غالباً جنسی اصناف بھی چلے گا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
فیمینیزم کا کمال ہے

ویسے میں سمجھ رہا تھا کہ آپ کوئی اس قسم کی ڈی پی لگائیں گے۔

e69952a39-1.jpg
 
عموما مرد ہی مظلوم ہوتا ہے اس طرح کے معملے میں پاکستان میں۔
عورت تو الزام لگا کر مشھور ہوجاتی ہے شوبزکی
 
شوبز کے لوگوں کا لائف سٹائل عام لوگوں سے بہت مختلف ہوتا ہے اس لئے ان کے رویوں اور کاموں اور اخلاقیات کے معیار کو عام لوگوں کے حساب سے پرکھنا ٹھیک نہیں ہوتا ۔ جن باتوں کو عام لوگ بہت بے حیائی سمجھتے ہیں اور کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں وہ ان کے لئے کوئی بری بات نہیں ہوتی (میں ایکٹنگ کی بات نہیں کر رہا روز مرہ زندگی کی بات کر رہا ہوں) ۔ البتہ یہ لوگ اپنی شہرت کو خراب ہونے سے بچانے کی کوشش ضرور کرتے ہیں کیونکہ عوامی مقبولیت سے ہی ان کی روزی روٹی جڑی ہوتی ہے ۔ مجھے بظاہر یہ لگتا ہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر کی شہرت خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ معاملہ عدالت کے باہر ہی آپس میں طے ہوجائے گا۔
 
Top