یعنی یہی سوال مجھے بھی کرنا ہے۔میں نے فیمینزم کا مطلب پوچھا تھا کیا ہوتا ہے۔۔ شاہد شاہ صاحب نے متفق کی ریٹنگ دے دی۔۔
Definition of FEMINISMفیمینزم کیا ہوتا؟
امریکہ میں “ می ٹو” تحریک کے حوالے سے جو کیسز سامنے آئے ہیں ان کے واقعات کی تفصیل اور جزئیات اس قدر پختہ تھیں کہ کئی ملزمان کو یا تو اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے استعفی دینا پڑا یا ان کے پرزور حمایتوں نے خود کو ان سے الگ کر لیا۔درست!
یوں معلوم ہوتا ہے کہ #می ٹو کا مقصد صرف ایک صنف کو بدنام کرنا اور فیمینزم کو پروموٹ کرنا ہے۔
اس سب مہم جوئی کا حاصل غالباً "میرا جسم میری مرضی" قسم کا ٹیلر میڈ انجام سے زیادہ نہیں ہے۔
کیا اجناس غلے کے علاوہ کسی اور معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے؟
- the theory of the political, economic, and social equality of the sexes
- organized activity on behalf of women's rights and interests
پہلے والے حصے سے متفق ہوں کیونکہ یہ ایک مساواتی تحریک ہے جسکے مطابق معاشرہ میں موجود تمام اجناس کو یکساں حقوق ملنے چاہیے۔
دوسرے حصے سے متفق نہیں کیونکہ یہ ایک لبرل اور بائیں بازو کا ایجنڈا ہے۔
جنس کی جمع اجناس غلط اردو ہے؟کیا اجناس غلے کے علاوہ کسی اور معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے؟
استعمال ہوتے تو شاذ ہی دیکھا ہے، لیکن یہ کوئی اردودان ہی بتا سکتا ہے کہ اس معنی میں استعمال ہو بھی سکتا ہے یا نہیں۔کیا اجناس غلے کے علاوہ کسی اور معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے؟
بہت شاندار تجزیہ ہے عثمان بھائی۔امریکہ میں “ می ٹو” تحریک کے حوالے سے جو کیسز سامنے آئے ہیں ان کے واقعات کی تفصیل اور جزئیات اس قدر پختہ تھیں کہ کئی ملزمان کو یا تو اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے استعفی دینا پڑا یا ان کے پرزور حمایتوں نے خود کو ان سے الگ کر لیا۔
می ٹو تحریک پر باقاعدہ ٹرائل کے بغیر پبلک شیمنگ کی تنقید درست ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس کی آڑ لے کر تحریک حقوق نسواں اور جنسی ہراسگی کے خلاف کوششوں کو ہی غلط ٹھہرانے کی کوشش کی جائے۔ اب تک فراڈ کے بہت کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ اور معروف کیسز میں بیشتر حقیقی ہی ثابت ہوئے ہیں۔
ایک اور بات سمجھ لیں کہ مرد ہو یا عورت اگر وہ جنسی ہرا سگی کا شکار ہوا ہے تو اس کے لیے اپنے پر ہونے والی ذیادتی کی تفصیل سامنے لانا ایک بہت مشکل کام ہے۔
باقی پاکستان خواتین کے لیے کتنا محفوظ ملک ہے یہ بلا تبصرہ ہے۔
ماشاءاللہ۔خدا دا خوف کرو پاء جی۔۔ ایسے دریا بنا کر عوام کو ڈبونے کا ارادہ ہے۔۔
رات ٹی وی میں اس خبر کو یوں بتا رہے تھے۔۔ معروف گلوکارہ کا الزام معروف گلوکار علی ظفر پر۔۔ اس کے بعد علی ظفر کا گانا شروع۔۔" چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے"۔۔ حد ہی ہوگئی۔۔
پہلے والے حصے سے متفق ہوں کیونکہ یہ ایک مساواتی تحریک ہے جسکے مطابق معاشرہ میں موجود تمام اجناس کو یکساں حقوق ملنے چاہیے۔
اصناف کر دیں۔ اجناس کافی عجیب لگ رہا ہے۔ یا پھر غالباً جنسی اصناف بھی چلے گا۔کیا اجناس غلے کے علاوہ کسی اور معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے؟
عربی و فارسی میں یہی ہے۔ خیر اصناف کر دیتا ہوںاصناف کر دیں۔ اجناس کافی عجیب لگ رہا ہے۔
آپ پر کوئی قدغن نہیں ہے۔ جنسی اصناف پر معاملہ طے کر لیں۔عربی و فارسی میں یہی ہے۔ خیر اصناف کر دیتا ہوں
جنسین کہنا چاہیے یہ تثنیہ کا صیغہ بنتا ہےاجناس کافی عجیب لگ رہا ہے
اجناس کافی عجیب لگ رہا ہے۔
یہ اس سے بھی عجیب لگ رہا ہے!!!جنسین کہنا چاہیے
فیمینیزم کا کمال ہے