اذن سخن

ظفری

لائبریرین
بہت شکریہ!:hatoff:
علم عروض خاصا دلچسپ ہے، وارث بھائی نے اس ضمن میں کچھ ہماری 'کلاس' لی ہے امید ہےکہ بہتری کے آٹار نظر آئیں گے۔
شعر کہتے رہئے، یہ تکنیکی باریکیاں اہم ضرور ہیں لیکن سفر روک دینا بھی مناسب نہیں۔
آپ کو تو مشورہ دے رہے ہیں خود علم عروض کی شد بد تک ہم نے شعرگوئی روک رکھی ہے :grin:

وارث بھائی نے ہماری بھی 'کلاس ' لی تھی ( ہم کو بہت وقت دیا تھا ۔اللہ ان کو خوش رکھے ) ۔۔۔۔ اور ہم ابھی معراج پر پہنچنے ہی والے تھے کہ بس ٹرین چھوٹ گئی ۔ سو اب فریدہ خانم کو گوائے پھرتے ہیں کہ وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا ، اب اس کا حال سنائیں کیا ۔ " ;)
 
ملائکہ

محفلین
آپ کی امی کا تو بہت شکریہ ادا کرنا پڑے گا اس لئے نہیں کہ آپ کو اجازت دے دی ہے بلکہ اس لئے کہ آپ کو پہلے اجازت نہ دی:grin::grin::grin::grin:
اور ایک اور بات کہ آپکو شاعر کہلوانے کا بھی شوق ہے اور ڈاکڑ بھی:eek::eek::eek(بس اب میری شامت آنے والی ہے)
 
محسن حجازی

محفلین
علم عروس؟ :grin:
اس بابت ہم قلم کی لگامیں کھینچ رکھتےہیں۔:grin:
ویسے وارث بھائی یہ روئے سخن میری طرف تھا یا ظفری بھائی کی طرف؟ :grin:
ملائکہ یہ ڈاکٹر والی بات کیسے باہر نکلی؟؟:eek:
ویسے ہمیں شاعر کہلوانے کا بالکل بھی شوق نہیں تعارف کسی اور حیثیت میں ٹھیک ہے :rolleyes:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
میں نے تو آج ہی یہ دھاگہ دیکھا ہے بہت خوشی ہوئی جناب محسن حجازی صاحب آپ کا یہ دھاگہ پڑھ کر میں بھی آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں اب تو اعجاز صاحب اور وارث صاحب کے شاگرد زیادہ ہو رہے ہیں
 
جیا راؤ

محفلین
محسن بھائی اتنی فرصت اور آپ کو، میں نہیں مانتا، سچ بتائیے گا کہ یہ اوپر والا پیغام کس سے لکھوایا ہے۔ کہ اس کا بھی شکریہ ادا کرنا ہے۔ جیا جی آپ کو بھی یہی شک گزرا تو ہو گا۔

آپ اس تحریر کی بات کرتے ہیں، ہمیں تو یہ گماں ہے کہ کوئی شاعر سستے داموں لکھ کر دینے پر تیار ہو گیا ہے جسے امی جان کے اذنِ سخن کے پردے میں چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔:rolleyes:

:grin::grin::grin:
 
حجاب

محفلین
بہت مبارک ہو محسن کہ آپ کی امّی کو احساس ہوا کہ آپ بڑے ہوچکے ہیں :) شاعری نہ کرنے کے علاوہ اور کن باتوں پر پابندی عائد ہے آپ پر ؟ جلدی جلدی شعر کی آمد کروائیں جمعرات کے علاوہ بھی ، تاکہ مجموعہ آئے آپ کا ، محفل کے حوالے سے جان پہچان ہے تو فری میں ایک مجموعہ ہی مل جائے گا;)
 
گویا ثابت ہوا کہ آپ بھی ہماری طرح سستے سے شاعر سے لکھواتی ہیں! :grin:
ویسے جو ہم کو میسر آیا ہے وہ باوزن مصرعے کے نرخ زیادہ مانگتا ہے۔:grin:
پھر کمبخت کہنے لگا کہ محبوب کے لب و عارض و گیسو کا ذکر آیا تو اس کے خصوصی نرخ علیحدہ سے ہوں گے۔:rolleyes:
ہم نے کہا میاں محبوب کا ہم ذکر ہی نہیں کریں گے تم بس سادہ سادہ لکھ دیا کرو!:grin:
اب ظاہر ہے نقاد چیخ اٹھیں گے کہ میاں حجازی کی غزلوں میں لب و عارض کا ذکر ہی نہیں ایں چہ چکر است؟ اس کا حل بھی پیشگی ہم نے سوچ رکھا ہے کہ الزام رعایت شعری کے سر دھر دیا جائے۔ اب نقادوں کو بھلا کیا علم کہ رعایت شعری نہیں بلکہ 'کفایت شعری' کا معاملہ ہے۔ :grin:
 
لیجئے!
ارے جان پہچان والے تو ایک طرف ہمیں تو لگتا ہے کہ اجنبیوں کو بھی مفت ہی دینا ہوں گے بلکہ ساتھ سند تشکر نتھی کرنا ہوگی کہ حضور بہت شکریہ جو آپ نے ہمارے کلام کو توجہ بخشی! :grin:
ابھی تو محترمہ جیاراؤ ہم پر خوب شک کر ہی ہیں۔۔۔ :rolleyes:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم بہت بہت شکریہ!
ہماری کچھ غزلیں آپ کے ہاں سے برآمد ہو رہی ہیں براہ کرم واپس کر دیجئے! :grin:

ہا ہاہا بہت خوب بھائی آپ کو تو شاعری کی اجازت نہیں تھی سو میں نے سوچا کیوں نا اس سے فائدہ اٹھایا جائے اب تو میں فائدہ اٹھا چکا اب تو واپس نہیں کر سکتا :grin1:
 
شمشاد

لائبریرین
حضرت ایک جمعرات تو گزر چکی۔ آپ نے جمعرات کا ہی کہا تھا ناں، غالباً تاریخ لکھنا بھول گئے۔ کہیے کوئی آمد ہوئی کہ ابھی بھی انتظار ہی ہے؟
 
محسن حجازی

محفلین
حضرت ایک جمعرات تو گزر چکی۔ آپ نے جمعرات کا ہی کہا تھا ناں، غالباً تاریخ لکھنا بھول گئے۔ کہیے کوئی آمد ہوئی کہ ابھی بھی انتظار ہی ہے؟

آمد تو بہت ہو رہی ہے بس عروض کی تکڑی میں تولتے ہوئے وقت لگ رہا ہے:grin:
تکڑی پنجابی میں ترازو کو کہتے ہیں، یہی لفظ اچھا لگ رہا ہے اس موقع پر۔;)
 
شمشاد

لائبریرین
آپ تکڑی میں تولے بغیر ہی یہاں تحریر فرما دیں۔
اساتذہ کرام کچھ آپ کو اور کچھ آپ کی آمد کو کھینچ تان کر وزن برابر کر لیں گے۔
 
جیا راؤ

محفلین
گویا ثابت ہوا کہ آپ بھی ہماری طرح سستے سے شاعر سے لکھواتی ہیں! :grin:
ویسے جو ہم کو میسر آیا ہے وہ باوزن مصرعے کے نرخ زیادہ مانگتا ہے۔:grin:
پھر کمبخت کہنے لگا کہ محبوب کے لب و عارض و گیسو کا ذکر آیا تو اس کے خصوصی نرخ علیحدہ سے ہوں گے۔:rolleyes:
ہم نے کہا میاں محبوب کا ہم ذکر ہی نہیں کریں گے تم بس سادہ سادہ لکھ دیا کرو!:grin:
اب ظاہر ہے نقاد چیخ اٹھیں گے کہ میاں حجازی کی غزلوں میں لب و عارض کا ذکر ہی نہیں ایں چہ چکر است؟ اس کا حل بھی پیشگی ہم نے سوچ رکھا ہے کہ الزام رعایت شعری کے سر دھر دیا جائے۔ اب نقادوں کو بھلا کیا علم کہ رعایت شعری نہیں بلکہ 'کفایت شعری' کا معاملہ ہے۔ :grin:

یہ کیسے ثابت کر لیا آپ نے؟:confused:
لکھوانے کا الزام تو ہم پر ویسے ہی ہے سو آپ ہماری بات چھوڑئیے اور اپنی کہئیے !:grin:
 
جیا راؤ

محفلین
لیجئے!
ارے جان پہچان والے تو ایک طرف ہمیں تو لگتا ہے کہ اجنبیوں کو بھی مفت ہی دینا ہوں گے بلکہ ساتھ سند تشکر نتھی کرنا ہوگی کہ حضور بہت شکریہ جو آپ نے ہمارے کلام کو توجہ بخشی! :grin:
ابھی تو محترمہ جیاراؤ ہم پر خوب شک کر ہی ہیں۔۔۔ :rolleyes:

جی نہیں۔۔۔۔ یقین !:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں اراکین محفل قطار در قطار انتظار میں ہیں اور ادھر جمعرات چھوڑ جمعہ کے بھی صبح تو کیا شام کے بھی 4 بجکر 19 منٹ گزر چکے، ابھی تک ترازو کے چکر میں ہیں۔ ارے بھائی تھوڑی ڈنڈی مار کر وزن برابر کر لیں۔ سارے ملک میں ڈنڈی ماری جا رہی ہے، اگر آپ بھی ایسا ہی کر لیں گے تو کون سا کوئی قیامت ٹوٹ پڑے گی۔ ہمارے برادرانہ مفت مشورے پر غور کیجیئے گا۔
 
Top