اذن سخن

شمشاد

لائبریرین
نوید بھائی ابھی تک تول میں کوئی بھی شعر پورا نہیں ہو رہا۔ کوئی وزن سے بڑھ رہا ہے تو کوئی مناسب وزن سے گھٹ رہا ہے۔ انہیں کہا بھی ہے کہ بھائی شروع شروع میں ڈنڈی مار لیں لیکن سنتے ہی نہیں۔
 
مرک

محفلین
بس بھائی اب اس دھاگہ کو دیکھنا بند کردیجئے کچھہ نہیں ملنے والا ابھی تو محسن صاحب سے ڈنڈی ہی نہیں لگرہی:grin::grin::grin::grin::grin::grin:
 
شمشاد

لائبریرین
دیکھو بھئی مرک، آپ ایسا مت کہو۔ ہماری ساری کی ساری ہمدردیاں محسن بھائی کے ساتھ ہیں۔ ابھی تو صرف ایک جمعرات گزری ہے، ابھی اور بہت آئیں گی۔ اور ہم ہر جمعرات کو انتظار کریں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
مشورہ تو اچھا ہے لیکن اسلام آباد میں دیئے جلانے پر پابندی ہے۔ قمقمے جلائے جا سکتے ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے یہ بھی ممکن نہیں۔ ہاں دھونی رمانے کی اجازت ہے۔ وہ دھما لیں گے۔
 
مرک

محفلین
دیکھو بھئی مرک، آپ ایسا مت کہو۔ ہماری ساری کی ساری ہمدردیاں محسن بھائی کے ساتھ ہیں۔ ابھی تو صرف ایک جمعرات گزری ہے، ابھی اور بہت آئیں گی۔ اور ہم ہر جمعرات کو انتظار کریں گے۔
ارے تو میں کیا کہہ رہی ہوں کیجئے کیجئے ضرور کیجئے کچھہ نہ کچھہ تو ہاتھہ آہی جائے گا:grin::grin::grin:
 
ملائکہ

محفلین
ارے آپ لوگ تو سب لٹھ لے کر ہی پیچھے پڑگئے ہیں۔یہ شاعری ہے کوئی وقت سے تھوڑا ہی ہوتی ہے۔یہ تو بس ہوجاتی ہے۔ آپ انھیں چھوڑ دیں جیسے ہی نزول ہوگا وہ یہاں پیش کردیں گے:):):):)

محسن صاحب دیکھیں میں نے خلاف معمول آپکی طرف داری کی ہے۔میرا شکریہ تو ادا کرنا ہی چاہئے:mrgreen::mrgreen:
 
شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی اب تو زر-داری بھی صدر منتخب ہو گئے، اب تو آخری ہچر بھی نکل گئی، اب آپ کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔
 
مرک

محفلین
ارے آپ لوگ تو سب لٹھ لے کر ہی پیچھے پڑگئے ہیں۔یہ شاعری ہے کوئی وقت سے تھوڑا ہی ہوتی ہے۔یہ تو بس ہوجاتی ہے۔ آپ انھیں چھوڑ دیں جیسے ہی نزول ہوگا وہ یہاں پیش کردیں گے:):):):)

محسن صاحب دیکھیں میں نے خلاف معمول آپکی طرف داری کی ہے۔میرا شکریہ تو ادا کرنا ہی چاہئے:mrgreen::mrgreen:
جی بلکل بلکل بہت شکریہ ملائکہ صاحبہ:grin:
 
محسن حجازی

محفلین
کاہلی و سستی نیز عدیم الفرصت ہونے کے باعث سب کو فردا فردا جواب ممکن نہیں سو ہماری طرف سے سب کو اجتماعی جواب ہے! :grin: :grin:
ملائکہ شکریہ طرف داری کا! دوست تم جس کے ہوئے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو۔۔۔ :grin:
شمشاد بھائی ڈنڈی ہی تو ہم سے مار نہیں ہوتی۔۔۔ ورنہ یقین مانئے جتنے شاطر ہم ہیں، بہت آگے ہوتے! :grin:
جیا راؤ صاحبہ سے اب ہم کیا کہیں، بس کچھ تازہ کلام بھجوا دیجئے بذریعہ پارسل، ادائیگی بعد کو سہی کہیں تو یہاں کسی کی ضمانت پکڑ دیں؟
فرخ بھائی دیئے بس شعور کے جلتے رہیں۔۔۔ یہی دعا ہے۔
نویدصادق صاحب شعر تو ہم سنا دیں لیکن اساتذہ اس کو شعر نہیں ہاتھی بتاتے ہیں :grin:
مرک صاحبہ آپ خوب جاگی ہیں ماشاللہ! ہر دھاگے میں اودھم مچا رکھا ہے۔ آپ کی دوست آپ کو سمجھاتی ومجھاتی کچھ نہیں؟
فارقی صاحب آپ کانوں سے یہ کنٹوپ ہٹائیے تو کچھ حالات حاضرہ کا علم بھی ہو :grin:
 
Top