اذن سخن

مغزل

محفلین
قبلہ آداب
حضور کا اقبال بلند ہو ، مگر اس شرط پہ کہ
والدہ محترمہ نے جو اذن دیا تھا اس کا پاس ہے
کہ اذان خیال کرکے صرفِ گوش کرچکے ہیں۔
تازہ کلام پیش کیجئے ۔
وگرنہ ۔۔۔۔۔۔
والسلام
 

جیہ

لائبریرین
میں محسن کی والدہ محترمہ کی خدمت میں عرض کروں کہ ۔ اردو شعر و ادب کی نیک نامی آپ کے ہاتھ میں ہے ۔ چاہے تو اسے بدنامی سے بچا سکتی ہیں ۔۔ محسن حجازی بھیا کو شاعری سے منع کرکے۔ واللہ یہ ایک اردو پر ایک احسان عظیم ہوگا ;)
 

محسن حجازی

محفلین
میں محسن کی والدہ محترمہ کی خدمت میں عرض کروں کہ ۔ اردو شعر و ادب کی نیک نامی آپ کے ہاتھ میں ہے ۔ چاہے تو اسے بدنامی سے بچا سکتی ہیں ۔۔ محسن حجازی بھیا کو شاعری سے منع کرکے۔ واللہ یہ ایک اردو پر ایک احسان عظیم ہوگا ;)

ہائیں؟ اتنا عرصہ تو بچائے رکھا اب کتنا بچایا جائے؟ کچھ آپ بھی حصہ ڈالیں! :grin:
ویسے آپ تھیں کہاں اتنے دنوں سے۔
 

نوید صادق

محفلین
زمانہ طالب علمی میں تین صٍحوں کا ایک مضمون پڑھا تھا۔ اس کا عنوان تھا " اسے مت پڑھئے" تیں صفحات پر صاحبِ مضمون یہی بتاتے رہے کہ جو مضمون وہ لکھنے جا رہے ہیں اس مت پڑھیں۔ اسلوب اچھا تھا۔ آج بھی یاد ہے۔ ہم پڑھتے چلے گئے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ میں نے تو پہلے ہی کہدیا تھا اسے مت پڑھیں لیکن آپ بعض نہیں آئے۔ سو یہ سب پڑھ کر کچھ ہاتھ تو آنے سے رہا۔
 

مرک

محفلین
کاہلی و سستی نیز عدیم الفرصت ہونے کے باعث سب کو فردا فردا جواب ممکن نہیں سو ہماری طرف سے سب کو اجتماعی جواب ہے! :grin: :grin:
ملائکہ شکریہ طرف داری کا! دوست تم جس کے ہوئے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو۔۔۔ :grin:
شمشاد بھائی ڈنڈی ہی تو ہم سے مار نہیں ہوتی۔۔۔ ورنہ یقین مانئے جتنے شاطر ہم ہیں، بہت آگے ہوتے! :grin:
جیا راؤ صاحبہ سے اب ہم کیا کہیں، بس کچھ تازہ کلام بھجوا دیجئے بذریعہ پارسل، ادائیگی بعد کو سہی کہیں تو یہاں کسی کی ضمانت پکڑ دیں؟
فرخ بھائی دیئے بس شعور کے جلتے رہیں۔۔۔ یہی دعا ہے۔
نویدصادق صاحب شعر تو ہم سنا دیں لیکن اساتذہ اس کو شعر نہیں ہاتھی بتاتے ہیں :grin:
مرک صاحبہ آپ خوب جاگی ہیں ماشاللہ! ہر دھاگے میں اودھم مچا رکھا ہے۔ آپ کی دوست آپ کو سمجھاتی ومجھاتی کچھ نہیں؟
فارقی صاحب آپ کانوں سے یہ کنٹوپ ہٹائیے تو کچھ حالات حاضرہ کا علم بھی ہو :grin:
سمجھاتی ہے مگر سمجھہ کہاں آتا ہے ہمیں :grin::grin::grin:
ویسے کیا سمجھنا ہے مجھے آپ ہی سمجھادیں;)
:grin::grin::grin:
 
کچھ اندازہ ہے آپ کو کتنی غزلوں کی اپ۔لوڈنگ کے بعد آپ پر آمد ڈاؤنلوڈ ہونا شروع ہوگی اور کے غزلیں پر ڈے آپ ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال دے ماریں گے؟
 
ساتھ ساتھ اس بات کی وضاحت بھی فرمائی جائے کہ ان غزلوں کی انسٹالیشن کے لیے سامنے والے کے دماغی سسٹم کی ریکوائرمنٹ کیا ہونی چاہئیں؟ ;p
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
حضرت ایک جمعرات تو گزر چکی۔ آپ نے جمعرات کا ہی کہا تھا ناں، غالباً تاریخ لکھنا بھول گئے۔ کہیے کوئی آمد ہوئی کہ ابھی بھی انتظار ہی ہے؟


آج کل رمضان ہے اور میرےخیال میں جمعرات کو تو آج کل بہت ساری شاعری مل سکتی ہے کیا خیال ہے محسن بھائی
 
Top