اراکینِ محفل میں سے آپکو کون اچھا لگتا ہے اور کیوں؟

ہمارے لئے تو سب بہت اچھے ہیں۔۔۔ اور بعض تو اس قدر کیوٹ ہیں کہ دل چاہتا ہے گال پکڑ کر کہیں "کوچی کوچی کو و و و و " ۔۔۔۔۔۔۔:)

بہرحال سب کی اپنی انفرادیت ہے ۔۔۔ اور ہر بندہ و بندی اس تک بندی میں کچھ ایسے فٹ ہے کہ بندہ بیک وقت بندی بھی ہے اور بندہ بھی ہے۔۔۔:)۔۔۔ قصہ کوتاہ سب اپنی چگہ فٹ ہیں ۔۔۔۔ اور جو مس فٹ ہیں ان کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔۔۔۔ شاید ایک یا دو ہونگے ۔۔۔۔۔ دوسرے کی ہم تلاش میں ہیں ۔۔۔ کیونکہ ایک تو ہم خود ہیں۔۔۔۔ :)

کیوں شمشاد پا جی !
 

زینب

محفلین
ہمارے لئے تو سب بہت اچھے ہیں۔۔۔ اور بعض تو اس قدر کیوٹ ہیں کہ دل چاہتا ہے گال پکڑ کر کہیں "کوچی کوچی کو و و و و " ۔۔۔۔۔۔۔:)

بہرحال سب کی اپنی انفرادیت ہے ۔۔۔ اور ہر بندہ و بندی اس تک بندی میں کچھ ایسے فٹ ہے کہ بندہ بیک وقت بندی بھی ہے اور بندہ بھی ہے۔۔۔:)۔۔۔ قصہ کوتاہ سب اپنی چگہ فٹ ہیں ۔۔۔۔ اور جو مس فٹ ہیں ان کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔۔۔۔ شاید ایک یا دو ہونگے ۔۔۔۔۔ دوسرے کی ہم تلاش میں ہیں ۔۔۔ کیونکہ ایک تو ہم خود ہیں۔۔۔۔ :)

کیوں شمشاد پا جی !


ماشاللہ کیا سیاسی جواب سے نوازا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 
اس بارے میں ایک کثیفہ مشہور ہے اور اسی کثیفے میں یہ الفاظ استعمال ہوئے ہیں -

نا پا جی یہ "کوچی کوچی کو " ٹی وی کے ایک اشتہار میں استعمال ہوا تھا ۔۔۔ جب ایک بچہ اپنی ماں کے گالوں کو چھو کر کہتا ہے۔۔۔ شاید پونڈز کریم کا ایڈ تھا :)
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے محفل میں کوئی بھی اچھا نہیں لگتا .............وجہ نہ پوچھیں
اگر پوچھیں گے تو یہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہو گی

آجکل انصاف کا زمانہ ہی کب ہے؟ ہر جگہ ناانصافی ہو رہی ہے، ایک اور سہی، تو آپ وجہ بیان کر ہی دیں۔
 

تعبیر

محفلین
ہائے اللہ اس تھریڈ کے 11 صفحات بھی کر لیے مجھے پتہ ہی نہین لگا :eek:

میرا جواب ہے مجھے وہ سب اچھے لگتے ہیں جنھیں مین اچھی لگتی ہوں :grin: واؤ مجھے بھی لگتا ہے ڈپلومیسی آ ہی جائے گی یہاں رہنے سے ;)
 
ش

شوکت کریم

مہمان
گو کہ بہت ہی کم عرصہ ہوا ہے مجھے اس محفل ۔۔۔۔ مگر مجھے ابن سعید اور شمشاد اچھے لگتے ہیں۔۔۔۔۔ پتہ نہیں کیوں ۔۔۔۔۔۔۔ ایسے جیسے میں انہیں بہت اچھی طرح اور بہت زمانوں سے جانتا ہوں۔
 
بہت شکریہ شوکت بھیا!

میں بھی شمشاد بھائی کی بات دہراؤنگا۔ جلدی ہی آپ محفل کے دوسرے بہت سارے اراکین سے بھی مانوس ہو جائیں گے۔
 
ھمیں تو دو ہی اچھے لگتے ہیں

السلام علیکم؛
جناب ھم تو نبیل بھائی کے دیوانے ہین کونکہ انہوں سے میں اپنی ویب سائٹ بنانے کے لئیے انسپائرڈ ہوا۔اور ویب سائٹ بنانے کی غرض سے جو بھی مشکلات آئیں انہیں انہی کے تعاون سے حل کیا۔ اور ابھی بھی ان کی رہنمائی میرے ساتھ ہے اللہ ان کو اس کی جزا دے۔ نجانے میرے جیسے کتنے اور صاحبان کو ان کے علم سے فائدہ ہوا ہوگا۔
دوسرے کو ھم جانتے نہیں مگر نجانے وہ کون ہیں کہاں رہتے ہیں۔
مگر ان کا نام پڑھا۔ اور ان کے نام سے ھم ان کے مرید ہیں۔
کون؟
یہ ھم پھر بتایئں گے۔
www.burewala.info
 

damsel

معطل
منتظم اعلٰی چار ہیں :

آصف
نبیل
زیک
قیصرانی


تو پھر چاروں بھائی ہمیں بہت اچھے لگتے ہیں:grin:

ویسے شمشاد بھائی بھی برے نہیں ہیں:rolleyes: (آخر کو وہ بھی ناظمِ خاص ہیں ۔ سرگوشی ی ی ی)

لیکن ایک بات ہے منتظم اعلیٰ تو ہیں منتظمہ عالیہ کوئی کیوں نہیں ہے؟؟؟؟؟؟:confused::confused:
 

شمشاد

لائبریرین
آصف، نبیل اور زیک تو اس اردو محفل جو کہ انٹرنیٹ کی دنیا کی پہلی یونیکوڈ محفل ہے، اس کے بانی ہیں۔

اس کے بعد قیصرانی اور مجھے ناظمِ خاص کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔

اس کے بعد قیصرانی کو ناظمِ اعلٰی کے عہدے پر ترقی مل گئی اور میں اکیلا رہ گیا۔

اس کے بعد ماوراء کو ناظم خاص کا عہدہ ملا (لیکن اس نے آج تک کبھی کچھ کیا نہیں جس سے پتہ چلے کہ یہ ناظم خاص ہے)

تو یہ ہے ساری رام کہانی۔
 
جب صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے تو آدیتے ہیں

ندیم بھائی بہت دنوں بعد آنا ہوا، کہاں رہے اتنے دن؟ کیا محفل کی یاد بھی نہیں آئی؟

السلام علیکم:
شمشاد بھائی شکریہ ۔
دراصل میں فرسٹ ائیر کا سٹوڈینٹ ہوں۔ اور نان میڈیکل FSc پڑھ رہا ہوں۔
5 جون کو پیپر ہیں۔ تیاری بھی کرنی ہے اور کر بھی رہا ہوں۔ اپنی پوزیشن بھی برقرار رکھنی ہے
مبارکبادیں بھی سمیٹنی ہیں۔ چناچہ بغیر محنت کے کام نہیں چلنے والا سو آپ کہہ سکتے ہیں کہ آج کل کتابیں ہیں اور ھم کبھی۔ کمیسٹری کبھی ریاضی کبھی فزکس
لیکن ھم اکیلے
چناچہ مجبور ہیں۔
بہرحال اردو محفل تو اب میرے لیئے ایسے ھم سفر کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے۔ جس کے بغیر دو قدم بھی چلنا مشکل ہے۔
اس کی صحبت ایسی دوشیزہ سی ہے۔ جس کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔ جس کے بغیر سانس بھی دشوار ہے۔
جس سے جدا ہونے کا تصور ہی مہلک ہو۔
مگر چونکہ پیپرز بھی سر پر ہیں سو کبھی کبھی بڑا مقصد پانے کے لئیے کچھ وقت کے لئیے کچھ کھونا بھی پڑتا ہے۔
مگر مستقل طور پر کون چھوڑے جاوے ہے۔
امید ہے کہ آپ میری بات سمجھ چکے ہوں گے
اور ہماری غیر حاضری کا برا نہیں مانیں گے۔
اور ہاں
آپ نے مجھ سے پوچھا نہیں کہ دوسرا نام کیا ہے؟
میرے لئیے نبیل بھائی اس لئے قابل احترام نہیں ہیں کہ وہ منتظم اعلی ہیں بلکہ ان کا خلوص مارے دیتا ہے
 
جناب کہاں حائب ہوگئے

السلام علیکم؛
سارے صاحبان کہاں چلے گئے آج سارا دن کوئی پوسٹ نہیں ہویئ۔
کہتے مجھے تھے اور خود ؟
اچھا دیکھتے ہیں
شاید آپ کو ھماری حاضری پسند نہیں آئی۔
ھم جاوے ہیں۔
پھر کبھی نہیں آویں گے لو اب چپ کرجایئں
اور آجایئں واپس
 
Top