انٹرویو اراکینِ محفل کے انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

امن ایمان

محفلین
قیصرانی بھائی۔۔شاکر میری تو خود بھی خواہش تھی کہ زکریا سے بات کی جائے۔۔۔اصل میں جب میں نے ان سے ذپ میں اجازت مانگی تو زکریا کا جواب تھا۔۔
ٹھیک ہے

میں تو سچی ان سے ڈر گئی تھی۔۔۔اس لیے چاہ رہی تھی کہ پہلے ان کے مزاج کو اچھی طرح سمجھ لوں۔۔۔میری ایک بُری عادت۔۔۔میں پاگل پن کی حد تک حساس ہوں :( ۔۔ اس لیے سمجھنے کے لیے وقت مانگا تھا۔۔لیکن اب انشاءاللہ جلدی ہی زکریا سے بات شروع ہوجائے گی۔ میں نے ان کا تعارف پڑھا ہے۔۔ایک تو یہ بھی ماشاٰاللہ سے اتنے لائق فائق ہیں ۔۔کچھ اس وجہ سے مجھے بھی بہت محتاط ہونا پڑ رہا ہے۔
 
امن ایمان

محفلین
بڑے بھائی ذرا غور فرامائیں۔۔۔

ایک تو یہ بھی ماشاٰاللہ سے اتنے لائق فائق ہیں ۔۔کچھ اس وجہ سے مجھے بھی بہت محتاط ہونا پڑ رہا ہے۔

ایک تو یہ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطلب کہ ان سے پہلے میں باقی آپ سب کو بھی لائق فائق مان چکی ہوں :roll:

اور یہ مددآفر پورے دل سے قبول ہے :lol:
 
امن ایمان

محفلین
آج کل ماشاءاللہ سے فرزانہ آپو ( آپو کہنے کی اجازت ہے نا۔۔؟) بہت ریگولر ہیں ۔۔۔اور اُدھر شاکر( دوست) سب کے تعارف لکھنے میں مصروف ہیں۔۔۔اب اتنی مصروفیت میں اُن کے پاس اپنے تعارف میں لکھنے کو تو وقت ہی نہیں ملے گا تو کیا میں۔۔۔۔۔۔۔۔

فرزانہ آپو آپ کا اور دوست( شاکر )کا انٹرویو شروع کرسکتی ہوں۔۔؟ آپ دونوں کی جانب سے اجازت ہے نا۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

باری تو فرزوق کی تھی۔۔لیکن لگتا ہے کہ وہ پھر کہیں غائب ہیں۔۔۔اور شگفتہ جی بھی کم کم نظر آرہی ہیں۔۔۔:‌(
 
امن ایمان

محفلین
السلام علیکم
آج کل بے انتہا مصروفیت کے باعث یہاں میرا آنا جانا کچھ کم ہو رہا ہے لیکن میری کوشش پھر بھی یہی رہتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح سارے دن اور رات کو ملا کر چاہے پندرہ منٹ ہی سہی ایک نظر اس محفل کو ضرور دیکھ لوں۔۔کبھی کبھی تو یہ پندرہ منٹ بھی نایاب ہوجاتے ہیں۔۔نہ نا آپ کا خیال غلط ہے۔۔نہ تو میں کام والی ماسی چڑیل ہوں نہ ہی مشرف انکل کی سیکرٹری :D ۔۔۔بس میری ماما ہٹلر کی جاں نیشیں بنتی جارہی ہیں۔۔اور میں بھی فرمانبردار قسم کی بچی بننے کی کوشیشیں کر رہی ہوں۔
خیر جناب یہ باتیں تو ہوتی رہیں گیں۔۔۔۔میں نے جناب شاکر عرف دوست صاحب اور فرزانہ صاحبہ سے جان پہچان کے لیے کچھ سوالات پوسٹ کردیے ہیں۔۔۔امید ہے شمشادچا۔۔محب۔۔۔قیصرانی بھائی میرا ساتھ دیں گے۔۔۔حجاب،جیہ۔ماورا،سارا اور بوچھی باجو سے تواس امید کی آس ہی رکھی جاسکتی ہے بس۔۔

شمشاد چا آپ کے اس ایک قیمتی ووٹ نے میری ہمت بندھائی اور میں نے آج بالآخر پوسٹ کر ہی ڈالی: )

اور ہاں قیصرانی بھائی ۔۔۔ اب آپ نے بھی خیال رکھنا ہے۔۔اگر میرے سوال جواب پوسٹ کرنے میں دیر ہوجائے تو آپ نے اور شمشاد چا نے بات کو آگر بڑھاتے رہنا ہے۔
 
حجاب

محفلین
امن ایمان نے کہا:

امن اب ایسا بھی نہیں کہو تو کیا کروں :( کس بات کی آس :?
 
شمشاد

لائبریرین
یہی کہ گاہے بگاہے جن خواتین و حضرات کے انٹرویو چل رہے ہیں ان سے آپ بھی کوئی نہ کوئی پوچھتی رہیں۔
 
F@rzana

محفلین
امن ایمان نے کہا:
آج کل ماشاءاللہ سے فرزانہ آپو ( آپو کہنے کی اجازت ہے نا۔۔؟) بہت ریگولر ہیں ۔۔۔اور اُدھر شاکر( دوست) سب کے تعارف لکھنے میں مصروف ہیں۔۔۔اب اتنی مصروفیت میں اُن کے پاس اپنے تعارف میں لکھنے کو تو وقت ہی نہیں ملے گا تو کیا میں۔۔۔۔۔۔۔۔

فرزانہ آپو آپ کا اور دوست( شاکر )کا انٹرویو شروع کرسکتی ہوں۔۔؟ آپ دونوں کی جانب سے اجازت ہے نا۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

باری تو فرزوق کی تھی۔۔لیکن لگتا ہے کہ وہ پھر کہیں غائب ہیں۔۔۔اور شگفتہ جی بھی کم کم نظر آرہی ہیں۔۔۔:‌(

میری مانو بلی (کہنے کی اجازت ہے) آپو جو ٹہری(اچھا لگا)

آپ نے یہاں اجازت مانگی اور بے صبری کی انتہا دیکھیں کہ جواب لیئے بغیر دھاگہ بھی کھول دیا!
اب کس بات کی اجازت دوں؟
الجھا لیا ھے ناں!
:roll:
 
حجاب

محفلین
شمشاد نے کہا:
یہی کہ گاہے بگاہے جن خواتین و حضرات کے انٹرویو چل رہے ہیں ان سے آپ بھی کوئی نہ کوئی پوچھتی رہیں۔

:( جیہ سے پوچھا جیہ بہت اچھی ہے جواب دیئے جیہ نے محب سے بھی پوچھے تھے سوال :evil: مگر محب بار بار محفل آکر بھی جواب دیئے بغیر گئے تو میں نے سوال ڈیلیٹ کر دیئے۔
:boxing:
اب سوال کرنے سے پہلے سوچوں گی کہیں ہر بار ایسا نہ ہو جائے۔ :(
 
شمشاد

لائبریرین
محب آپ کچھ تو خیال کریں اور ہاں یاد دہانی کے لیے بتاتا چلوں کہ حجاب صاحبہ سے الجھ کر آپ اچھا نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ وہ ایل ایل بی ہیں۔ :wink:
 
Top